سیاست
لوک سبھا پانچویں مرتبہ ملتوی
پیگاسس جاسوسی اسکینڈل، کسانوں کی مشکلات، مہنگائی وغیرہ سے متعلق اپوزیشن ممبروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا میں آج بھی کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دو بجے شروع ہوتے ہی پانچویں مرتبہ آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں، عام آدمی پارٹی، شرومنی اکالی دل، بہوجن سماج پارٹی کے ارکین نے ڈائس کے ارد گرد جمع ہو گئے اورایوان کی کارروائی چار بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی نعرے بازی پھر شروع ہو گئی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے اراکین پلے کارڈز لئے ہوئے تھے، اور حکومت پر عوام دشمن پالیسی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے۔
پریذائیڈنگ اتھارٹی بھرتری مہتاب نے ہنگامے کے دوران ایوان کو چلانے کی کوشش کی اور اراکین کو رول 377 کے تحت بولنے کی اجازت دی لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کچھ نہیں سنا گیا۔ انہوں نے شوروغل کرنے والے اراکین سے کہا کہ بہت سارے اہم معاملات ایوان میں اٹھائے جانے ہیں، لہذا انہیں اپنی نشستوں پر چلے جانا چاہئے، لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں جب ایوان کی کارروائی ساڑھے بارہ بجے تیسری مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے کہا کہ اراکین ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو آسانی سے چلنے دیں۔ اس کے باوجود شور و شرابے کر رہے ممبروں پر ان کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا جس کی وجہ سے پریذائیڈنگ چیئرمین نے کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گنیش اتسو اور وسرجن جلوس کے پس منظر چمبور سمیت شمالی ممبئی میں پولس کا مارچ

ممبئی کے مضافاتی شمالی ریجن کی حدود میں چمبور سمیت دیگر حساس علاقوں میں گنیش اتسو اور وسرجن جلوس کے پس منظر میں روٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا ممبئی پولیس کی اضافی فورسیز اور دیگر دستوں نے سڑکوں پر روٹ مارچ کر کے عوام کو تحفظ کا یقین دلایا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکر نی کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں روٹ مارچ کیا گیا تاکہ گنپتی اتسو کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس بھی گنپتی پر خصوصی طور پر الرٹ پر ہے۔ ممبئی میں گنپتی اتسو کے پس منظر میں شمالی علاقوں گوونڈی, کرلا, چمبور سمیت دیگر حساس میں پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے اس کے ساتھ ہی تالاب اور وسرجن کے مقامات پر بھی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔
ممبئی کے مغربی مضافات اندھیری ساکی ناکہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پولیس الرٹ پر ہے یہاں ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے حساس علاقوں پر خصوصی نگرانی کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے سنیئر افسران کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ہدایت پر ممبئی کے تمام ریجن اور زونل سطح پر روٹ مارچ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اعلی افسران ساحل سمندر اور مصنوعی تالاب اور وسرجن کے مقامات پر خیمہ زن بھی ہے 25 ستمبر کو شہر میں گنپتی وسرجن بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ایسی صورتحال میں امن وامان کی بقا کیلئے پولیس مستعد اور الرٹ ہے۔ ممبئی کے اہم مقامات گرگاؤں چوپاٹی, دادر, و دیگر تالاب اور سمندر و وسرجن کے مقامات پر خصوصی پہرہ لگایا گیا ہے اس کے علاوہ بی ایم سی نے بھی یہاں گنیش بھکتوں کی سہولیات کے لئے خاطر خواہ انتظامات کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ سمیت دیگر سمندروں جوہو چوپاٹی پر بھی پولیس کا بندوبست رہے گا۔ آج شمالی ممبئی زون اور ریجن میں گنیش اتسوکے سبب پولیس نے روٹ مارچ کر کے حساس علاقوں کا بھی جائزہ لیا ہے اس روٹ مارچ کا مقصد عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہوتا ہے جبکہ فرقہ پرست اور سماج دشمن عناصر پر اس سے خوف طاری ہوتا ہے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ہدایت پر شہر میں حالات پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ممبئی میں گنیش اتسو کے دوران ہی آزاد میدان میں منوج جارنگے پاٹل کی ممبئی روانگی نے ممبئی پولیس کیلئے چیلنج کھڑا کر دیا ہے جبکہ ممبئی پولیس نے اب تک جارنگے کو احتجاجی مظاہرہ کی اجازت نہیں دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اقلیتی نوجوانوں کے لیے ‘انٹرپرینیورشپ اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز’ کا قیام،بھیونڈی ایسٹ سے رئیس شیخ کا مطالبہ

ممبئی بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے چھ ریونیو ڈویژنوں میں ‘اقلیتی انٹرپرینیورشپ اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز’ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اقلیتی آبادی کے بڑے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقلیتی نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد دی جا سکے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس معاملے پر نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے اقلیتی ترقی، سنیتر پوار کو ایک خط لکھا ہے۔اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے نشاندہی کی کہ اقلیتیں ریاست کی کل آبادی کا 20 فیصد ہیں، جن میں مسلم برادری کا حصہ 11.54 فیصد ہے۔ غربت کی وجہ سے دسویں اور بارہویں جماعت کی سطح پر مسلم طلبہ میں اسکول چھوڑنے (ڈراپ آؤٹ) کی شرح 30 فیصد ہے۔ بمشکل 10 فیصد مسلم نوجوان ہی اعلیٰ تعلیم کے مرحلے تک پہنچ پاتے ہیں۔ تعلیمی دھارے سے باہر ہونے والے ان طلبہ کو ہنر مندی کی تربیت اور کاروبار کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
جہاں ‘بارٹی’ (بارٹی)، ‘مہاجیوتی’ (مہاجوتی) اور ‘سارتھی’ (سارتھی) جیسے تحقیقی اور تربیتی ادارے دیگر برادریوں کے نوجوانوں کو ہنر مندی اور کاروبار سے متعلق تربیت اور مواقع فراہم کرتے ہیں، وہیں اقلیتی برادری کے لیے مختص ادارہ ‘مارٹی’ (مارٹی) مناسب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ کی تربیت کے حوالے سے اب تک فعال نہیں ہو سکا ہے۔رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی کہ مولانا آزاد مائنارٹیز فنانشل ڈیولپمنٹ کارپوریشن’ ان مراکز کے ساتھ شراکت داری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ کارپوریشن قرض کی اسکیموں کو مربوط کرنے، مالی امداد فراہم کرنے، اور پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری اور جانچ پڑتال جیسے امور سنبھال سکتی ہے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ سنیتر پوار کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اگر ایسے مراکز قائم کیے جاتے ہیں تو ہر ریونیو ڈویژن میں سالانہ 1,000 سے زائد نوجوان مرد و خواتین اپنے مائیکرو اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی آزاد میدان مراٹھا ریزرویشن منوج جارنگے پاٹل سے احتجاج سے متعلق تفصیلات طلب، پولیس کی جانب سے ضروری تفصیلات بتانے کی ہدایت

ممبئی: آزاد میدان پولیس نے منوج جارنگے پاٹل کی بھوک ہڑتال سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہے اس سے قبل دو مرتبہ مراٹھا مورچہ کی عرضی کو پولیس نے یہ کہہ کر خارج کر دیا تھا کہ گنیش اتسو کے دوران بھیڑ بھاڑاور نظم ونسق کا مسئلہ کے سبب انہیں اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ایسے میں اب مراٹھا مورچہ نے ایک مرتبہ پھر اجازت طلب کی ہے جس کے جواب میں ممبئی پولیس آزاد میدان نے احتجاجی مظاہرہ سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہیں اتنا ہی نہیں اس میں یہ بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا ممبئی میں بھوک ہڑتال کے دوران منوج جارنگے پاٹل مہاراشٹر بھر میں مظاہرین کو ممبئی آمد پر مدعو یا اس قسم کی اپیل تو نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے ایسی اپیل میڈیا میں کی تھی اس کے ساتھ ہی مظاہرہ میں کتنے مظاہرین شامل رہیں اور کتنے رضا کار شرکت کر رہے ہیں اس کے علاوہ مظاہرہ کے دوران کتنی گاڑیاں ممبئی میں لائی جائے گی اس قسم کی تمام تفصیلات اب پولیس نے طلب کی ہیں تاکہ ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران نظم و نسق کے قیام میں پولیس کو مدد ملے۔ ممبئی پولیس نے اس سے قبل منوج جارنگے پاٹل کی دو مرتبہ عرضیاں خارج کر دی ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
