جرم
کپوارہ، پونچھ اور بارہمولہ میں ایل او سی گرم، تین عام شہری زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
جمعے کے صبح شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ اور بارہمولہ کے بونیار سیکٹروں اور جموں کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں پر اندھا دھند گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی شناخت محمد عارف ساکنہ شمس پورہ، محمد یعقوب ساکنہ باغ بالا کچا دیان اور سید رفاقت ساکنہ کچا دیان کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بارہمولہ کے بونیار سیکٹر میں بھی ایل او سی پر جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی جس کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے موثر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع فی الوقت موصول نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثنا جموں میں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی ہی صبح قریب ساڑھے چھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے با وصف طرفین کے درمیان جموں و کشمیر کے سرحدوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام ہو کے رہ گیا ہے۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک سرحد پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے کے ازئد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
جرم
ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔
جرم
کالا چوکی میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی پانچ نابالغ گرفتار

ممبئی : ممبئی میں ایک شرمناک حادثہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے. پہلے لڑکی کی برہنہ اور قابل اعتراض ویڈیو تیار کی, اس کے بعد اسے بلیک میل کر کے اس کا جنسی استحصال کیا ہے. اس معاملہ میں لڑکی کی والدہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے. کالا چوکی پولیس نے معاملہ درج کر کے پانچ نابالغ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ان پانچوں ملزمین کو یہ معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے, پہلے ملزمین نے لڑکی کا قابل اعتراض ویڈیو بتایا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی, یہ تمام ملزمین نابالغ ہے پولیس نے پانچوں نابالغ ملزمین زیر حراست لے کر باز پرس شروع کر دی ہے. اس واقعہ کے بعد کالا چوکی علاقہ میں سنسنی پھیل ہے.
جرم
کامیڈین کپل شرما کے ‘کیپس کیفے’ پر ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ، ہریانہ کے 5 لڑکے ممبئی میں گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک

ممبئی : کامیڈین کپل شرما کے سرے، کینیڈا میں واقع ‘کیپس کیفے’ پر ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے اس واقعہ نے ہلچل مچا دی ہے۔ واقعے کے بعد ممبئی پولیس الرٹ موڈ پر ہے اور کپل شرما کو پولیس تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق لارنس بشنوئی اور گولڈی ڈھلن کے گینگ سے ہے۔ 7 اگست کو کپل شرما کے کیفے میں فائرنگ ہوئی تھی۔ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپل شرما نے سلمان خان کو اپنے کیفے میں مدعو کیا تھا۔ اس پر گروہ ناراض ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے کیا تھا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نے کپل کو فون کیا، لیکن انہوں نے بات نہیں سنی۔ اس لیے یہ کارروائی کی گئی۔ اگر اس نے پھر بھی بات نہ مانی تو اگلی کارروائی ممبئی میں کی جائے گی۔ اس دھمکی نے پولیس کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ پہلی فائرنگ کے بعد، کرائم برانچ نے کپل سے پوچھ گچھ کی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا اسے گینگ کی طرف سے کوئی دھمکی یا بھتہ خوری کی کال موصول ہوئی ہے۔ تب کپل نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اب دوسرے واقعے کے بعد کرائم برانچ دوبارہ کپل سے پوچھ گچھ کرے گی اور سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوالات پوچھے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس گینگ سے وابستہ لوگوں نے کپل کے گھر یا شوٹنگ سیٹ کے ارد گرد ریکی کی تھی۔ کپل نے فائرنگ کے معاملے میں کوئی شکایت بھی درج نہیں کرائی ہے۔ ان کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ممبئی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا وہ سنی نریش کمار (26)، روی انگریز (23)، راہول پرتھوی سنگھ (27)، انوج کلدیپ کمار (28) اور آدتیہ یوگیش کوشک (23) ہیں۔ یہ سبھی ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان پانچوں نوجوانوں کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل جولائی میں ببر خالصہ کے ہرجیت سنگھ نے سرے میں کپل کے کیفے پر 9 گولیاں چلائی تھیں۔ ہرجیت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ کپل کے اپنے ٹی وی شو میں نہنگ سکھوں کے لباس پر کیے گئے تبصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ حملہ جمعرات کی صبح 2 بجے ہوا، جب کیفے بند تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرے پولیس نے جائے وقوعہ کی تفتیش کی۔ کپل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا