Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں بیس آدھار سینٹر قائم کرنے کیلئے ایڈیشنل کلکٹر, پرانت اور تحصیلدار کو مکتوب

Published

on

(خیال اثر )
شہر کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں و قائدین کے چمچے اور اندھ بھکت ہیں.شہر کی سیاسی صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ قائدین صرف بیان بازی کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے چمچے یعنی ایکدم خاص لوگ کرپشن, بدفعالی اور کرائم میں ملوث ہیں. وہیں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوان مسلسل سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل پر مسلسل چکر لگا رہے ہیں.
گزشتہ ہفتہ بھر میں ایم ڈی ایف کے نوجوان نے مسلم اکثریتی مالیگاؤں سینٹرل میں بیس آدھار سینٹر قائم کرنے کیلئے ایڈیشنل کلکٹر شری دلیپ سوامی, پرانت آفیسر وجے آنند شرما اور تحصیلدار سے ملاقات کی. ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر میں بیس نئے آدھار سینٹر قائم کرنے کیلئے میمورنڈم بھی دیا گیا.
احتشام شیخ بیکری والا (صدر, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ آدھار سینٹر پر بدعنوانیاں ہورہی ہیں اور من مانی فیس وصول بھی کی جارہی ہے. جس کے خلاف ایم ڈی ایف نے آواز بھی بلند کی. بعد ازاں عملی طور پر یہ بھی کوشش جاری ہے کہ شہر میں زائد آدھار سینٹر سرکاری جگہوں پر قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو راحت حاصل ہو.
صابر ماسٹر ( مینٹر ,ایم ڈی ایف) نے کہا کہ شہر میں ایک جانب عوامی مسائل کا انبار ہے اور دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے بیچ عوام پیس رہی ہے. عوام کی فریاد, تکالیف اور درد کو کوئی بھی عوامی نمائندہ محسوس نہیں کررہا ہے بلکہ آئندہ انتخابات کو لیکر ابھی سے بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں. عوام اس بات کو سمجھے اور آئندہ الیکشن میں ایسے نمائندوں کو ٹھکانے لگا دیں.
واضح رہے ایم ڈی ایف کے نوجوان گزشتہ تین ماہ سے مسلسل عوامی مسائل پر سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں. عوام یہ بھی نوٹ کریں کہ یہ سب کام عوامی نمائندوں کو کرنا چاہیے تھا لیکن ایم ڈی ایف کے نوجوان شب روز اسے پورا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com