Connect with us
Monday,06-April-2026

(جنرل (عام

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملے

Published

on

Corona-...

ملک میں کوروناوائرس (کووڈ19) کےکم ہوتے معاملات کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ، جو 19 مارچ کے بعد ایک دن میں درج ہونے والے میں کم سے کم تعداد ہے دریں اثنا اتوار کو 14 لاکھ 81 ہزار 583 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 046 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،796 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران، 42 ہزار352 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 97 لاکھ 430 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3،279 کم ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 071 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 723 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 728 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.58 فیصد، بحالی کی شرح 97.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 5،652 اضافے کے بعد مہاراشٹر میں، یہ تعداد بڑھ کر 1،26،454 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 3378 مریضوں کی شفا یابی کے بعد، کورونا فری لوگوں کی تعداد 58،48،693 ہوگئی ہے جبکہ 306 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1،23،030 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں، اس عرصے کے دوران فعال معاملات 473 سے بڑھ کر 104508 ہوچکے ہیں اور 11551 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2855460 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 76 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 13716 ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

Published

on

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

Published

on

mumbai police

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان