Connect with us
Saturday,14-March-2026

(جنرل (عام

ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

Published

on

Corona-...

ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے آئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔
ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 93.60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کااعدادوشماربڑھ کر 492327 ہو گیا ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کرناٹک میں ملک بھر میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29198 ایکٹیو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد 328741 ہو گئی ہے۔ وہیں 67232 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3325001 ہو گئی ہے جبکہ 49 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کا اعدادوشمار 38754 ہو گیاہے۔
کیرالہ میں 8933 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 310202 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42653 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5463960 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مزید 96 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52434 ہو گئی ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : مینارہ مسجد کی ۷۶ لاکھ کی پراپرٹی ٹیکس کی نوٹس واپس لی جائے, یہ کوئی کمرشل ادارہ نہیں ہے : اعظمی

Published

on

یہ مسجد میں مدرسہ ہے یہاں بچے دینی تعلیم سے بہرور ہوتے ہیں اس لئے اس ٹیکس نوٹس کو واپس لیا جائے کیونکہ اتنی خطیر رقم ادائیگی مشکل ہے اور مسجد کو اتنی بڑی رقم کی نوٹس ارسال کرنا درست نہیں ہے ۔ سماجی انصاف میں اقلیتوں کے بجٹ میں ناانصافی ، سماجی انصاف بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ پہلے محکہ کا بجٹ ۶ سو دو کروڑ روپیہ تھا بعد میں اس میں تخفیف ہو گئی اور ۲۰۲۴۔۲۵ میں بجٹ میں صرف ۲۸ ہزار طلبا کو تعلیمی وظائف ملے ہیں لیکن اب اس میں مزید تخفیف ہو کر صرف ۷ ہزار طلبا کو ہی تعلیمی وظائف کی فراہمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اس لئے اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور اتنا ہی نہیں اقلیتوں کے سہولیات کے مطابق بجٹ فراہم ہو انہوں نے ایوان میں اپنی بات اس شعر پر ختم کی۔ کبھی روزی کبھی آشیانہ چھین لیتا ہے جہاں ملتا ہے موقع آب و دانا چھین لیتا ہے، ہمیں اپنی تباہی کی خبر ہو ہی نہیں پاتی سب یہ خوشیاں ہماری غائبانہ چھین لیتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن: ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انصرام جانوروں کے اسپتال میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کے آخری رسومات کے لیے انسینریٹرآتش کدہ کی سہولت جلد ہی میسر ہوگی

Published

on

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انصرام جانوروں کے اسپتال میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آخری رسومات کے لئے 50 کلوگرام فی گھنٹہ کی رفتار سے نذر آتش کرنے والا نظام (آتش کدہ ) قائم کیا گیا ہے اور اب یہ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ سہولت جانوروں کی لاشوں کو محفوظ اور ماحول دوست ٹھکانے لگانے کے قابل بنائے گی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر (سمٹ) اشونی جوشی نے میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انتظام اور مہالکشمی علاقے میں واقع جدید ترین چھوٹے جانوروں کے اسپتال کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (جنوبی) اس موقع پر سوپنجا کشیرساگر، ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر کلیمپاشا پٹھان، اسپتال کے ڈائریکٹر مہرنوش کپاڈیہ، اسپتال انتظامیہ اور خدمات کے سربراہ میجر جنرل پرمود بترا اور دیگر موجود تھے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جانوروں کی فلاح و بہبود کی خدمات کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعہ مہالکشمی میں میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے ایک چھوٹا جانوروں کا اسپتال چلایا جا رہا ہے۔ چار منزلہ ہسپتال میں چار اچھی طرح سے لیس آپریٹنگ تھیٹر، ماہر ویٹرنری سرجنز کے ساتھ ایک علیحدہ سرجری کا شعبہ، تقریباً 200 جانوروں کے علاج کی گنجائش، جنرل وارڈ، آئی سی یو اور ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ، جدید ترین تشخیصی سہولیات جیسے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ایکسرے، الٹراسونگرافی، ای ڈی لیبولوجی اور ای ڈی لیب۔ اس میں بلڈ بینک، دانتوں کا علاج، ڈرمیٹولوجی، امراض چشم، اینڈوسکوپی، فزیو تھراپی اور جانوروں کے لیے ہائیڈرو تھراپی جیسی خصوصی علاج کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک کا سرکردہ اسپتال ہے جس میں کثیر المقاصد خدمات کی سہولیات، جدید ترین تشخیصی اور چھوٹے جانوروں کے علاج کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے ہیں۔ اس طرح کی جدید ترین ویٹرنری سہولیات نے ممبئی میں ویٹرنری صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بڑا فروغ دیا ہے۔ پالتو جانوروں اور چھوٹے جانوروں کے علاج معالجے کی معیاری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ ہسپتال نے جانوروں کی لاش اور بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی لاشوں کے آخری رسومات کے لیے 50 کلوگرام فی گھنٹہ کی صلاحیت کا ایک انسینریٹر سسٹم قائم کیا گیا ہے اور اب یہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ سہولت جانوروں کی لاشوں کو محفوظ اور ماحول دوست ٹھکانے لگانے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے صحت عامہ کے حوالے سے بھی اہم فوائد ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ساکی ناکہ ۲۷ سال سے مفرور ملزم گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی: ممبئی پولس نے ایک ایسے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا اسے عدالت نے اشتہاری ملزم قرار دیا تھا یہ ملزم گزشتہ ۲۷ سال سے فرار تھا ساکی ناکہ پولس اسٹیشن میں مفرور ملزم لاؤ دتہ رام ٹھاکر ۵۷ سالہ کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت
مقدمہ درج تھا اندھیری کورٹ نے اسے مفرور ملزم قرار دیا تھا عدالت کے حکم کئ تعمیل کرتے ہوئے پولس نے بارہا اس کے گھر کا رخ کیا جہاں وہ دستیاب نہیں تھا پولس نے سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان