Connect with us
Sunday,06-July-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

کشمیر کا بھاری برف باری سے ملک و بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

Published

on

Kashmir's heavy snowfall

بھاری برف باری کے بیچ وادی کشمیر کا ملک و بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہو گیا ہے۔

جہاں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے، وہیں سری نگر ہوائی اڈے پر بھی صبح کی فی الوقت دس پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے کئی دور افتادہ علاقوں کا بھی بھاری برف باری کے باعث اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ایک ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کو ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کے آر پار کم سے کم تین تین فٹ برف جمع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے، اور متعلقہ حکام کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اس کو کھولا جائے گا۔

بتاٰدیں قومی شاہراہ کو بدھ کی شام بھی ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث شاہراہ پر مختلف مقامات پر زائد از تین ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔

حکام نے شاہرہ کو صاف کرکے جمعے کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا تھا۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کئی روز سے بند ہی ہے۔ ادھر سری نگر ہوائی اڈے پر ہفتے کو ایک بار پھر کم روشنی کی وجہ سے کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے دس پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کئی پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ جمعے کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر 31 پروازوں نے آپریٹ کیا تھا، جبکہ بعد میں خرب موسمی حالات کی وجہ سے چھ پروازوں کو معطل کیا گیا تھا۔

دریں اثنا تازہ بھاری برف باری سے وادی کے کئی دور افتادہ علاقے اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے منقطع ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاری برف جمع ہونے سے وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقے بشمول پارس آباد، وترہیل، شولی پورہ، بٹہ پورہ وغیرہ جیسے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکوں برف جمع ہے، جس سے لوگوں کا پیدل چلنا پھرنا بھی ناممکن بن گیا ہے، گاڑیوں کے چلنے کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔

لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کرے تاکہ لوگوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل بحال ہو سکے، نیز کسی مجبوری جیسے بیماروں کو ہسپتال پہنچانے میں لوگوں کو دقتوں کو سامنا نہ کرنا پڑے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی والوں کے لیے ایک اہم خبر… 5 دن کے لیے ہائی ٹائیڈ وارننگ، ممبئی میں بارش کے لیے یلو الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی اور بی ایم سی ایڈوائزری پڑھیں

Published

on

high-tide

ممبئی : 24 جون سے 28 جون، 2025 تک مسلسل 5 دنوں کے لیے اونچی لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس لیے، اس مانسون سیزن کے دوران، یعنی جون سے ستمبر تک 4 ماہ کی مدت کے دوران، سمندر میں 19 اونچی لہریں آئیں گی۔ تیز لہر کے دوران سمندر میں ساڑھے چار میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اٹھیں گی۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول روم نے اس مانسون کے دوران سمندر میں اونچی لہر کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ کنٹرول روم نے جون سے ستمبر کے درمیان 19 بار سمندر میں اونچی لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ 26 جون 2025 کو سمندر میں بلند ترین لہریں 4.75 میٹر تک اٹھیں گی۔ بی ایم سی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اونچی لہروں کے دنوں میں ساحل کے قریب نہ جائیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے 23 جون سے 26 جون تک ممبئی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ممبئی میں ان دنوں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ صرف بارش ہی نہیں، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بھی تیز لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس لیے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے کنارے جانے سے گریز کریں اور محتاط رہیں۔ ممبئی میں ہفتہ بھر بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، شہر ابر آلود رہے گا اور 23 اور 24 جون کو شدید بارشیں ہوں گی۔ درجہ حرارت 26 ° C سے 32 ° C کے آس پاس رہے گا، جس سے موسم گرم اور مرطوب ہو جائے گا۔

ممبئی میں 25 جون کو بارش تھوڑی کم ہو سکتی ہے۔ اس دن ہلکی بارش متوقع ہے اور درجہ حرارت 25 ° C سے 32 ° C کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ لیکن 26 جون کو دوبارہ تیز بارش ہو سکتی ہے اور درجہ حرارت 24 ° C سے 31 ° C کے درمیان رہے گا۔ بارش 27 اور 28 جون کو بھی جاری رہے گی، لیکن دن کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور 30 ​​ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ان دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ° C اور 24 ° C کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تیز لہر کا وقت

  • 10:23 pm – 4.37 میٹر
  • 21:59 pm – 3.80 میٹر

کم جوار کا وقت

  • 16:11 گھنٹے – 2.00 میٹر
  • 04:20 گھنٹے – 0.39 میٹر (اگلے دن 24 جون 2025)

جون 2025
24 جون، 11:15 am – 4.59 میٹر
25 جون، دوپہر 12:05 بجے – 4.71 میٹر
26 جون، دوپہر 12:55 بجے – 4.75 میٹر
27 جون، دوپہر 1:40 بجے – 4.73 میٹر
28 جون، دوپہر 2:26 بجے – 4.64 میٹر

جولائی 2025
24 جولائی، 11:57 am – 4.57 میٹر
25 جولائی، 12:40 pm – 4.66m
26 جولائی، 1:20 pm – 4.67m
27 جولائی، 1:56 pm – 4.60m

اگست 2025
10 اگست، دوپہر 12:47 بجے – 4.50 میٹر
11 اگست، دوپہر 1:19 بجے – 4.58 میٹر
12 اگست، دوپہر 1:52 بجے – 4.58 میٹر
23 اگست، دوپہر 12:16 بجے -4.54 میٹر
24 اگست، دوپہر 12:48 بجے – 4.53 میٹر

ستمبر 2025
8 ستمبر، دوپہر 12:10 بجے – 4.57 منٹ
9 ستمبر، 12:41 بجے شام – 4.63 منٹ
10 ستمبر، 1:15 am – 4.59 میٹر
10 ستمبر، 1:15 pm – 4.57m
11 ستمبر، 1:58 am – 4.59 میٹر

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش ٹرین سروسیز متاثر

Published

on

rain delhi

ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب پوائی جھیل لبریز ہوگئی ہے تو کئی جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا, لیکن بارش کے سبب لوکل ٹرینوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی۔ سینٹرل ریلوے پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ کو ویسٹرن لائن پر بھی ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی, گزشتہ شب سے جاری بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا ہے۔ ممبئی میں آئندہ ۲۴ گھنٹے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بی ایم سی کے مطابق بارش کے دران معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ بیسٹ بسوں کو بارش کے سبب ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا, جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کے سبب ٹریفک نظام بھی متاثر تھا کرلا، ساکی ناکہ اندھیری، ممبئی قلابہ سانتا کروز میں بھی بہتر بارش درج کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com