Connect with us
Thursday,04-December-2025

جرم

چائینیز والے کے ذریعے پیسے کا مطالبہ کرنے پر صحافی نے اسے پستول دکھا کر جان سے مارنے کی دی دھمکی

Published

on

( فہیم انصاری )
بھیونڈی تعلقہ کے کونگاوں واقع شنکر چائینیز ہوٹل میں چائینیز رائس کھانے کے بعد ، ہوٹل والے کے ذریعے بل مانگنے کی وجہ سے ناراض ہو کر صحافی نے چائینیز والے کا بل ادا کرنے سے انکار کردیا اور ہوٹل کے مالک کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے اسے پستول دکھاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا واقعہ گذشتہ رات کونگاون واقع پیش آیا ہے۔ اس تناظر میں درگا پرساد جئے پرکاش نائیک کا رہائش ویہلے گاؤں کے خلاف فوجداری کا معاملہ درج ہونے والے صحافی کا نام ہے ۔ واضح ہو کہ کونگاوں واقع رومن انل دیو ناتھ (25) کے شنکر چائنیز نامی ہوٹل پر چائینیز رائس کھایا چائینیز والے کے ذریعے بل مانگنے پر صحافی درگا پرساد نے اپنی لائیسنس یافتہ پستول رومن کے جسم پر لگاتے ہوئے کہا کہ میں ایک صحافی ہوں ، مجھ سے بل مانگتا ہے کیا ؟ ایسا کہتے ہوئے گولی مار دونگا کہتے ہوئے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس کے خلاف چائینیز ہوٹل کے مالک رومن دیو ناتھ نے کونگاوں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔ جس پر کونگاوں پولیس نے صحافی درگا پرساد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 504 ، (2) ، 506 اور مہاراشٹر پولیس آئی پی سی دفعہ 37 (1) ، 135 ، اور مہاراشٹر داروبندی کی دفعہ 85 کے تحت معاملہ درج کرکے 12 ہزار روپے قیمت کی ایک پستول اور 6 زندہ کارتوس ضبط کرلیا ہے۔ لیکن پولیس نے اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے جس پر پولیس کے تئیں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے . اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ابھیجیت پاٹل کر رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔ 2 گرفتار

Published

on

کلیان : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، 2 دسمبر کو ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی ایک 26 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا۔ یہ واقعہ منگل، 2 دسمبر کی رات تقریباً 8.15 بجے پیش آیا۔ میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں، تھانے میں کام سے واپس آتے ہوئے، وہ سنٹرل ریلوے تھانے-کلیان ٹرین میں سوار ہوئی۔ ٹرین کے ڈومبیولی کراس کرنے کے بعد، خاتون نے ملزمین، جن کی شناخت انوپ سریندر سنگھ، اور ابھیلاشا ارجن نیر کے نام سے کی گئی، کے ساتھ دیویانگ پاس کے بارے میں بحث کی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کی گرما گرم بحث ہونے کے بعد دونوں ملزمان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ جب وہ الہاس نگر اسٹیشن پر اترے تو تینوں نے ایک اور عینی شاہد کے ساتھ اسٹیشن پر زبردست بحث کی۔ ریلوے پولیس جلد ہی پلیٹ فارم پر پہنچ گئی، جہاں کئی خواتین نے مداخلت کی اور اس واقعے کے بارے میں افسران کا سامنا کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور خاتون کی شکایت کی بنیاد پر بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی دوران، گزشتہ ماہ، ایک 25 سالہ خواجہ سرا کو واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے 2 نومبر کو پنول سے سی ایس ایم ٹی لوکل ٹرین میں سوار ایک 28 سالہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ دوپہر 12.10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین نیرول اسٹیشن کے قریب تھی۔ ملزم جب ہاربر لائن ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوا تو مسافروں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ جب ٹرین نے سی ووڈس اسٹیشن کراس کیا تو ملزم اور ایک مرد مسافر کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس شخص نے، ایک خاتون دوست کے ساتھ، ملزم کو آگے بڑھنے کو کہا، جس کے نتیجے میں گرما گرم زبانی تبادلہ ہوا۔ تصادم کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس شخص کے ساتھ بدسلوکی کی اور خاتون کو اس کے کندھے پر چھوا جس سے وہ بے چین ہوگئی۔ شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو واشی جی آر پی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com