(جنرل (عام
ترکی میں ’ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘ میں جے این یو کے طلباء عمار جامی، شاداب عالم اور محمد اظہار نے ہندوستان کا نام روشن کیا
ترکی کے قدیم شہر استنبول میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مباحثہ ’ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلباء عمار جامی، شاداب عالم اور محمد اظہار نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔
رواں برس ترکی کے فتح محمد سلطان یونیورسٹی میں 17 سے 23 جون تک منعقد ہونے والے چھٹے’انٹرنیشنل یونیورسٹیز ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘ کے اس پروگرام میں فری ٹریڈ، ڈیمو کریسی، ویب سیریزاور پرائیویسی کے موضوعات پر عربی زبان میں مباحثے ہوئے۔ طلباء نے سماجی مشکلات، عالمی چیلنجیز اور عصری مسائل پر اپنا موقف پیش کیا۔ عرب، ایشیا، یورپ اور امریکہ کے 48 ممالک کی 90 یونیورسیٹز کے 500 طلباء نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ ہندوستان سے جواہر لال نہر و یونیورسٹی (جے این یو) نئی دہلی کے تین طلباء عمار جامی، شاداب عالم اور محمد اظہار شریک ہوئے۔ جے این یو کی سہ رکنی ٹیم آذربائیجان، پولینڈ اور ملیشیاء کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچی، اور انٹر نیشنل اسٹیج پر ہندوستان کا نام روشن کیا۔ ہندوستانی ٹیم عراق کی بغداد یونیورسٹی سے ایک نمبر کم لا کر پیچھے رہ گئی۔فائنل میں لیبیا کی ٹیم کو کامیابی ملی۔
پروگرام کے آرگنائزر عبدالرحمن السبائی نے کہا: قطر ڈیبیٹ ہر دو سال بعدانٹر نیشنل یونیورسٹیز ڈبیٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد کرتا ہے، جو کہ عربی مباحثے کے فن سے متعلق سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہے۔ چیمپئن شپ مباحثے کے میدان میں روشن ذہنوں کے لیے انٹر نیشنل فورم ہے۔ ایلیٹ اکیڈمی کے ممبران اور گریجویٹس کے ساتھ قطر ڈبیٹ کے جج اور دونوں ملکوں کے سفیر بھی اس مسابقے میں شریک رہے۔ ڈبیٹنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالصمد کوکاک کا کہنا ہے کہ: قطر ڈبیٹ ایک ایسا مرکز قائم کرنا چاہتا ہے جو عربی زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کرے۔اسلامی تہذیب میں بحث کے فن کی ایک طویل تاریخ ہے، جس میں بہت سی قیمتی کتابیں، وضاحتیں اور حاشیے لکھے گئے، اوراسے دنیا کے بیشتر سائنسی اداروں میں پڑھایا جا رہا ہے، جدید دور میں اس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔
پروگرام میں ترکی کی عظیم شخصیات اور ماہرین تعلیم کے ہاتھوں سبھی طلبا کو توصیفی اسناد، میڈل اور انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ علمی دنیا میں مباحثہ اور مسابقہ کی ایک طویل تاریخ ہے، اس سے صلاحتیں نکھرتی ہیں اور طلباء کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اسی کے پیش نظر قطر ڈبیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر دو سال پر پوری دنیا کی یونیورسٹیز کے طلباء کا مختلف جدید موضوعات و مسائل پر انٹر نیشنل ڈبیٹ کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے طلباء کو فکری روشنی دیتا ہے، یہ شرکاء کو نیٹ ورک، تجربات کے تبادلے، اور مکالمے کی بنیاد پر مواصلات کے پُل بنانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی کریٹ سومیا کے دباؤ میں کیس درج, خوانچہ فروشوں سمیت دیگر پر کارروائی

ممبئی: ملا ڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی پر پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور اس معاملہ ریلوے کی ملکیت پر نماز ادا کرنے پر ملزمین کو نوٹس بھی ارسال کردی ہے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے ریلوے اسٹیشن پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کیا تھا اتنا ہی نہیں ہے اسے مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دینے کی سازش بھی قرار دیا تھا اس کے بعد کریٹ سومیا نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور پھر ریلوے پولس میں شکایت درج کروانے کےلیے ایک تحریری شکایت بھی کی تھی ایک مسافر نے سوشل میڈیا پرنماز کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کریٹ سومیا نے اس پر نوٹس لیا اور پھر کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے نماز پر کریٹ سومیا نے اعتراض درج کرایا ہے اسی طرز پر کیا وہ ریلوے میں بھجن منڈلی اور دیگر خرافات پر بھی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ ریلوے پولس نے ملاڈریلوے اسٹیشن پر نماز
کے خلاف کارروائی شروع کردی پولس نے اس معاملے میں اسٹیشن ماسٹر کی شکایت کے بعد مشتاق بابو لون (عمر 35) ہاکر، صہیب صداقت ساہا (عمر 25) ہاکر، بسم اللہ دین انصاری (عمر 43) ہاکر اور دیگرکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 147 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ریلوے پولیس جی آر پی نے بی این ایس کی دفعہ 168 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولس کی اس کارروائی کے بعد اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے پولس نے جس طرح کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے کیا اسی طرز پر ریلوے میں غیر قانونی بھجن منڈلیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ اس معاملہ میں جن ملزمین پر کیس درج کیا گیا ہے وہ خوانچہ فروش ہے اور اس کے ساتھ پولس اس معاملہ مزید تفیش میں مشغول ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
