ممبئی پریس خصوصی خبر
جیتندر اوہاڑ : ابوعاصم اعظمی پرمعطلی کی کارروائی, شولاپورکر اور کولٹکر پر کارروائی کیوں نہیں؟

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی سے ابوعاصم اعظمی کی معطلی کے بعد اب این سی پی لیڈر و رکن اسمبلی جیتندر اوہاڑ کی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہل شولاپورکر اور پرشانت کورکاٹ کو سرکار کیوں بچانے کی کوشش کر رہی ہے کیا یہ سرکار کے داماد ہے؟ نہرو کیا بولے، ساورکر کیا بولے یہ سب چھوڑو شولاپورکر اور کیا بولے ان دونوں پر کیا کارروائی کی گئی ان دونوں پر خاموشی اختیار کرنا ہے اس لئے ابوعاصم اعظمی کو سامنے لایا گیا ہے۔ پرشانت کورٹکر اور راہل شولاپورکر کو بچانے کی کوشش جاری ہے سرکار ان کے سامنے جھکتی ہے چھترپتی شیواجی کے خلاف اظہار خیال کرنے والے کورٹکر اور شولا پور کر پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے کیا سرکار ان پر کارروائی کرے گی
ممبئی پریس خصوصی خبر
رمضان اور ہولی پر الرٹ، فرقہ پرستوں پر پولس کی نظر، افطار بازاروں پر بھی انتظامات، شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی : پولس کمشنر تھانہ آشوتوش ڈومبرے

تھانہ : رمضان المبارک اور ہولی پر تھانہ میں خصوصی حفاظتی انتظامات کا دعوی تھانہ پولیس کمشنر اشوتوش ڈومبرے نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں افطار بازار میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغرب اور عصر کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کی کوئی خلل نہ پیدا نہ ہو, اس لئے ٹریفک پولیس بندوبست پر تعینات رہے گی۔ یہاں ممبئی پریس سے بات کرتے ہوئے آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی خاص نظر رکھی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات عام کرنے والو ں پر بھی کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی صوتی آلودگی کے مسئلہ پر بھی پولیس توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر پولیس کو صوتی آلودگی کی شکایت موصول ہوتی ہے۔ پولیس تمام شکایت کی تصدیق و توثیق کرتی ہے, اور اسکے بعد ہی کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کیلئے علماء کرام عمائدین شہر اور ذمہ داروں سے میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی, جس میں علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس لئے تھانہ میں پرامن ماحول میں رمضان گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جاتا ہے, اس پر بھی پولیس کی نگرانی ہے۔ اس کیساتھ ہی سماج دشمن عناصر اور فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقے ممبرا، تھانہ، بھیونڈی، کلیان سمیت دیگر علاقوں پر رمضان کی رونقیں ہوتی ہیں, اور رات دیر گئے لوگ سحر کیلئے بیدار رہتے ہیں, ایسے میں پولیس کا خاص بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔
رمضان میں صوتی آلودگی کے نام پر اذان پر اعتراضات سے متعلق جب آشوتوش ڈومبرے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد کے ذمہ داروں اور علماء کرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کی پابندی کریں گے, اور تھانہ سپریم کورٹ اور صوتی آلودگی کے ضوابط کے مطابق ہی اذان دی جا رہی ہے, اور کوئی بھی مسجد میں زیادہ آواز میں لاؤڈ اسپیکر نہیں بجایا جاتا, بلکہ اس کی مقررہ حد میں ہی اذان دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے پر اس پر کارروائی کرنے کیلئے پہلے پولیس تصدیق کرتی ہے اور شکایت درست ثابت ہوئی تو ہی کارروائی کرتی ہے, اس لئے شرپسند عناصر اگر کسی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں لاؤڈ اسپیکر کی شکایت بھی کرتے ہیں, تو پولیس اس کی تحقیق کرتی ہے اور شکایت درست ہونے پر ہی کارروائی ہوتی ہے البتہ نہیں۔
ہولی کو لے کر تھانہ پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ ہولی میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو اس لئے پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 13 مارچ کو ہولی کا دھن اور 14 مارچ کو ‘دھولی وندنا’ یعنی ہولی کھیلی جاتی ہے, اس دوران مذہبی مقامات مسجدوں کے پاس اضافی بندوبست ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے حساس علاقے جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں, وہاں خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خواتین کے ساتھ چھیڑخانی پر قدغن لگانے کیلئے ایسے افراد کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے, جو اس قسم کے معاملات میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں, جو ہولی کے دوران عوامی مقامات، حساس مقامات اور جشن کے دوران نظر رکھے گا۔ آشوتوش ڈومبرے نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب یا ملت سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہوں وہ پرامن طریقے سے اپنا تہوار منائیں پولیس ان کے ساتھ ہے اگر کوئی گڑ بڑی پیدا کرتا ہے, تو شرپسندوں پر پولیس کارروائی کریگی, کسی کو بھی فکر کرنے یا گھبرانے کی ضرورتر نہیں ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میں نے کچھ غلط بات نہیں کی سرکار معطلی پر نظرثانی کرے : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : اورنگ زیب کی قصیدہ خوانی پر مہاراشٹر اسمبلی بجٹ اجلاس سے سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی کو بجٹ اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا ہے. اس پر ابو عاصم اعظمی نے اس پر معطلی کارروائی واپس لینے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ میں نے کچھ غلط بات نہیں کی ہے, میرے بیان کو لے کر جو ہنگامہ آرائی کی جاری تھی اس پر میں نے معذرت بھی کرلی, تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو اس کے باوجود مجھے معطل کر دیا گیا ہے, جو سراسر غلط ہے. انہوں نے کہا کہ پرشانت کولٹکر اور شولاپوورکر نے شیواجی مہاراج کی توہین کی ہے ان پر کوئی کارروائی نہیں, سرکار میری معطلی پر نظرثانی کرے۔
(جنرل (عام
سابق رکن اسمبلی اور ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان اور کنبہ پر کیس درج، گھر پر جبرا قبضہ کرنے کا الزام، پولس تفتیش میں مصروف

ممبئی : ممبئی پولس نے سابق رکن اسمبلی اور ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان اور ان کے کنبہ کے خلاف جبرا گھر قبضہ کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے. ممبئی کے ورلی پولس اسٹیشن میں پیرامل کمپنی کے منیجر امول اننت 44 سالہ نے شکایت درج کروائی ہے. یہ معاملہ 17 فروری کا ہے, جب وارث پٹھان نے فلیٹ 4302 میں کمپنی کے ملازمین کو اس وقت دھمکی اور گالی گلوج دی, جب وہ اومکار ٹاور کے مذکورہ بالا فلیٹ میں الیکٹریشن اور بڑھئی کے کام کے لئے آئے تھے. وارث پٹھان ہندی میں ملازمین سے کہا کے آپ لوگ کون ہیں؟ کیا ہوا, یہاں کیوں آئے ہیں؟ میں سب کو دیکھ لوں گا, تم پیرا مل غنڈے ہوں میں میرے لوگ کو بلا کر تم لوگوں کو دیکھتا ہوں, میں کون ہوں, یہ دھمکی اس نے نوشاد اللہ خان اور ان کے ملازمین کو دی تھی, جس کے بعد پولس نے وارث پٹھان اس کی اہلیہ، غزالہ پٹھان اور ان کے فرزند ارباز پٹھان سمیت ایک نامعلوم شخص کے خلاف (4) 329 سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے
-
سیاست4 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم4 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی4 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا