Connect with us
Thursday,21-May-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

میں نے کچھ غلط بات نہیں کی سرکار معطلی پر نظرثانی کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : اورنگ زیب کی قصیدہ خوانی پر مہاراشٹر اسمبلی بجٹ اجلاس سے سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی کو بجٹ اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا ہے. اس پر ابو عاصم اعظمی نے اس پر معطلی کارروائی واپس لینے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ میں نے کچھ غلط بات نہیں کی ہے, میرے بیان کو لے کر جو ہنگامہ آرائی کی جاری تھی اس پر میں نے معذرت بھی کرلی, تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو اس کے باوجود مجھے معطل کر دیا گیا ہے, جو سراسر غلط ہے. انہوں نے کہا کہ پرشانت کولٹکر اور شولاپوورکر نے شیواجی مہاراج کی توہین کی ہے ان پر کوئی کارروائی نہیں, سرکار میری معطلی پر نظرثانی کرے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی قربانی کے جانوروں کی نقل وحمل میں ضابطے و قواعد کا خیال رکھا جائے، تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن جاری : اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ویڈیو کے ذریعے عید کے لئے جانوروں بکروں کی نقل و حمل کے دوران تمام ضابطوں و قواعد کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصول و ضوابط کے مطابق نقل و حمل کرنے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی, اگر کوئی اس کے خلاف زائد بکروں یا جانوروں کی نقل و حمل کرتا ہے تو فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہو گئی ہے, اجازت کے مطابق ہی جانوروں کی نقل و حمل کی جائے اور زائد جانوروں کی نقل و حمل نہ ہو, کیونکہ کوئی بھی مسلمانوں کے ساتھ رعایت نہیں کرے گا, اگر کوئی قانون پر عمل پیرا ہونے کے باوجود بھی ہراساں اور پریشان کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کرنے ساتھ قانونی لڑائی لڑیں گے۔ اس کے ساتھ اعظمی نے ان تاجروں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا, جنہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہے وہ اس ہیلپ لائن پر مدد حاصل کرسکتے ہے, یہ معلومات ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : باندرہ مسجد کی شہادت کے دوران پولس پر پتھراؤ کیس درج، حالات پرامن لیکن کشیدگی برقرار، انہدامی عمل جاری

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی : باندرہ غریب نگر میں مسجد شہید کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ مسجد کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران پولس اور احتجاجیوں میں تصادم کے بعد پولس نے یہاں ہلکا لاٹھی چارج کیا, جس کے بعد حالات قابو میں آگئے لیکن کشیدگی اب بھی برقرار ہے پولس نے پتھراؤ کی پاداش میں تقریبا ۷ سے ۱۰ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے, جبکہ اب یہاں حالات پرامن ضرور ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ پولس کے بھاری بندوبست میں باندرہ میں انہدامی کارروائی جاری ہے۔ اب تک ۵۰۰ سے زائد جھونپڑوں کو منہدم کر دیا گیا ہے اور اس بستی کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔ بی ایم سی کے بلڈوزر کے خلاف عوام نے احتجاج کیا اور سڑک جام ہو گئی۔ اس علاقے میں پولس نے سڑک کو مقفل کردیا, اب حالات قابو میں ہے۔ پولس نے بتایا کہ پولس پر پتھراؤ کے واقعہ کے بعد کیس درج کر لیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر پتھراؤ اور حالات خراب کرنے کے معاملے میں اب پولس نے اس کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ بی ایم سی کی کارروائی جاری ہے, مسجد کی شہادت کے بعد حالات خراب ہو گئے تھے, لیکن پولس نے اسے کنٹرول کرلیا ہے, جس سے علاوہ میں کشیدگی ہے۔ مسجد کے مصلی لیاقت کا کہنا ہے کہ پولس اور بی ایم سی نے اچانک انہدامی کارروائی کی ہے۔ جبکہ مسجد انہدامی کارروائی کا حصہ نہیں تھی, اس کے باوجود اسے نشانہ بنایا گیا۔ مسجد کو نشانہ بنائے جانے کے سبب مسلمانوں کا مشتعل ہونا لازمی ہے, لیکن پولس نے ان پر ہی لاٹھی چارج شروع کردیا, جبکہ مسجد قدیم ہے اور یہاں ہم نماز ادا کرتے تھے, اس لئے اس سے ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : عیدالاضحی کے چلتے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی بے جا پکڑدھکڑ، ابوعاصم کی اسپیکر راہل نارویکر سے ملاقات، پولس و انتظامیہ کو ضروری ہدایت

Published

on

Abu-Asim-&-Rahul

ممبئی : عیدالاضحی سے قبل جانوروں کی پکڑدھکڑ کے واقعات میں اضافہ پر مہاراشٹر ایس پی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بے جا جانوروں کی پکڑدھکڑ اور ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ممبئی کے سرحدی علاقوں میں داخلہ سے قبل ہی جانوروں کی گاڑیوں کو میرا روڈ اور دیگر سرحدوں پر روک کر ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ عید الاضحی سے قبل اس طرح کی حرکت سے فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی سازش شروع ہے, اس لئے اس پر پابندی لگائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ابوعاصم نے اس مسئلہ پر اسپیکر راہل نارویکر سے ملاقات کر کے میمورنڈم پیش کیا اور کہا کہ عید الاضحی کے لیے قربانی کے جانور ممبئی لانے والی گاڑیوں کو میرا روڈ سمیت کئی مقامات کے سرحدی علاقوں میں ہی روکا جا رہا ہے۔ کئی جگہوں پر سماج دشمن عناصر یا پولیس کے ذریعہ لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ کچھ گاڑیوں کے کاغذات غلط ہونے پر جرمانہ عائد کرنے کے بجائے جانوروں سمیت پوری گاڑی ضبط کی جا رہی ہے۔ نتیجتاً جانوروں کو بھوکا پیاسا سڑکوں، تھانوں یا گئو شیلٹر میں بھیجا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سختی کی جا رہی ہے۔ راہل نارویکر نے اس معاملے پر پولیس انتظامیہ سے بات کر صورتحال کا جائزہ لیا اور مناسب کارروائی کی ہدایت دی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان