Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

بزنس

جیو فون نیکسٹ 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر دیوالی سے دستیاب ہوگا

Published

on

Jio-Phone-Next

جیوا ور گوگل کا مشترکہ کفایتی اسمارٹ فون جیو نیکسٹ جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا، دیوالی سے ملک کے اسٹوروں میں دستیاب ہوگا۔ یہ دنیا کا سب سے کفایتی اسمارٹ فون ہے جو 1,999 روپے کی ڈاؤن پے منٹ پر خریدا جاسکتا ہے، باقی رقم کی ادائیگی 18/24 مہینوں کی آسان قسطوں میں کی جا سکے گی۔ یہ جانکاری یہاں کمپنی کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی اس موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے کہا ”گوگل اور جیو کی ٹیمیں ہندوستانیوں کیلئے تیوہار کے موسم میں اس ڈیوائس کو وقت پر لانے میں کامیاب رہیں۔ کووڈ وباء کی وجہ عالمی سپلائی چین کے چیلنج کے باوجود ہم کامیاب رہے۔ مجھے 1.35 ارب ہندوستانیوں کی زندگی کو خوشحال، اہل اور مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت میں گہرا یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیو فون نیکسٹ کی کئی اہم خصوصیات میں جس نے مجھے بہت متاثر کیا اور ایک جو عام ہندوستانی کو سب سے زیادہ مضبوط بنائے گی۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ کی انوکھی طاقت ہمارا زبانی تنوع ہے۔ وہ ہندوستانی جو انگریزی یا اپنی مادری زبان میں مواد کو پڑھنے کے اہل نہیں، وہ اس اسمارٹ ڈیوائس پر اپنی زبان میں اس کا ترجمہ یہاں تک کہ پڑھ بھی سکتے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہم ’انڈیا‘ اور ’بھارت‘ کے درمیان کی خلیج کو پاٹ رہے ہیں‘ ’بھارت‘ کرے گا ڈیجیٹل ترقی۔ ترقی او ایس کے ساتھ۔‘

میں گوگل میں سندر پچائی اور ان کی ٹیم کو اور ہمارے ملک کے عوام کو اس شاندار دیوالی تحفہ کیلئے تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ سبھی کو دیپاولی کی نیک خواہشات۔‘

اس سے قبل گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ”جیو فون نیکسٹ ہندوستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک کفایتی اسمارٹ فون ہے جو اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ہندوستان میں ہر شخص کو انٹر نیٹ کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اسے بنانے کیلئے ہماری ٹیموں کو پیچیدہ انجینئرنگ اورڈیزائن چیلنجز کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا پڑا اور میں یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں کہ لاکھوں لوگ اپنی زندگی اور کمیونٹی کو بہتر بنانے کیلئے ان آلات کا استعمال کیسے کریں گے۔

مشہور و معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر اسمارٹ فون لانچ کر تہلکہ مچا دیا ہے۔ جیو فون نیکسٹ نام کا یہ سمارٹ فون ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں تیار کیا گیاہے۔ کمپنی نے جیو فون نیکسٹ کی کچھ خاص فیچرز سے پردہ اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ جیو فون نیکسٹ کو کمپنی نے خاص طور وضع کردہ پلان کے تحت تیار کیا ہے۔ اس میں صارفین پلان کے ساتھ ہی جیو فون نیکسٹ کی قسطیں بھی چکا سکتے ہیں۔
اس فون کی کچھ خصوصیات یوں ہے۔ ڈوول سم: جیو فون نیکسٹ میں دو سم سلاٹ دیئے گئے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کسی بھی ایک سلاٹ جیو کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کا سم بھی استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ایک سم سلاٹ میں جیو سم ضرور ڈالنا پڑے گا۔ دوسری اہم بات ہے کہ ڈیٹا کا کنیکشن صرف جیو سم سے جڑے گا۔مطلب یہ کہ دوسری کمپنی کا سم تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن صرف بات کرنے کیلئے ڈیٹا کیلئے جیو نیٹ ورک کا ہی استعمال کرنا ہوگا۔

ایس ڈی کارڈ سلاٹ: نئے سمارٹ فون میں ڈیول سم سلاٹ کے علاوہ ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ الگ سے دیا گیاہے۔ جو 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ سکرین:5.45 انچ کی ایچ ڈی ٹچ سکین، کورنر گوریلا گلاس۔3 کے ساتھ۔ فیچرز:2 جی بی ریم،32 جی بی انٹرنل میموری،512 جی بی تک سپورٹ کرنے والا ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ملٹی ٹاسکنگ کیلئے 64 بٹ سی پی یو کے ساتھ کواڈ کور کیو ایم۔215 چپ سیٹ۔ کیمرہ: 13 میگا پکسل کا ریئر اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، نائٹ موڈ، پوٹریٹ موڈ اور ایچ ڈی آر موڈ سے لیس، بھارتیوں کیلئے خاص لینس فلٹر جیسے کہ دیوالی فلٹر۔ بیٹری: 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری، کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار پوری طرح چارج کرنے پر یہ 36 گھنٹے تک کام کرے گی۔

ہاٹ سپاٹ بنایا جاسکے: کمپنی نے پہلے جیو فون کے عطر جیو فون نیکسٹ کو ہاٹ سپاٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ آپٹی مائزڈ ایپس: جیو اور گوگل نے اپنی پری لوڈیڈ ایپس کو آپٹی مائزڈ کیا ہے تاکہ جیو فون نیکسٹ کی پرفارمینس شاندار بنی رہے۔

وائس اسسٹنٹ: وائس اسسٹنٹ یوزرس کو ڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے (جیسے ایپ کھولیں، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات / کنٹنٹ آسانی سے اپنی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتاہے۔ پڑھیں۔سنیں: یہ استعمال کرنے والوں کو اس زبان میں بول کر میٹریل کااستعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے وہ سمجھ سکتے ہیں۔ ترجمہ: استعمال کرنے والوں کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی سکرین کا ترجمہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ یوزرس کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی مواد کو پڑھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

جیو اور گوگل ایپس پری لوڈیڈ: ڈیوائس میں سبھی دستیاب اینڈرائڈ ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جسے Google Play Store کے ذریعہ ڈیوائس میں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح Play Store پر دستیاب لاکھوں ایپس میں سے وہ کسی بھی ایپ کو چننے کوآزاد ہیں۔ یہ کئی جیو اور گوگل ایپس کے ساتھ پری لوڈیڈ بھی آتا ہے۔ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ گریڈ: جیو فون نیکسٹ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہتا ہے۔ اس کے ایکسپیرینس وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے۔ یہ انٹرنیٹ سے جڑی پریشانیوں سے بچانے والے سیکورٹی اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آتا ہے۔

اس کے لئے متعدد پلان وضع کئے گئے ہیں۔ پہلا پلان ہے ’آلویز آن پلان‘ اس پلان میں صارفین کو 18 مہینوں کیلئے 350 روپے اور 24 مہینوں کیلئے 300 روپے دونوں ہونگے۔ صارفین کو پلان کے ساتھ 5 جی بی ڈاٹا اور 100 منٹ ماہانہ وائس کالنگ ملے گی۔
دوسرا پلان ہے۔ لارج پلان۔ اس میں 18 مہینے کی قسط لینے پر 500 اور 24 مہینے کی قسط لینے پر 450 روپے ہرمہینے دینے ہونگے۔ اس پلان کے ساتھ 1.5 جی بی ڈاٹا روزانہ ملے گا اور ساتھ ہی ان لمیٹڈ وائس کالنگ ملے گی۔

تیسرا پلان ہے XL پلان۔ یہ 2 جی بی روزانہ والا پلان ہے جس میں 18 مہینوں کی قسط کے لئے 550 روپے اور 24 مہینوں کی قسط کیلئے 500 روپے ہر مہینے چکانے ہونگے۔

جو لوگ بہت زیادہ ڈاٹا استعمال کرتے ہیں ان کیلئے ہے XXL پلان۔ اس پلان میں 2.5 جی بی ڈیٹا اور ان لمیٹڈ وائس کالنگ ملے گی۔ اس میں 18 مہینے کیلئے 600 روپے کی قسط اور 24 مہینے کیلئے 550 روپے کی قسط چکانی ہوگی۔

بزنس

ممبئی اور مہاراشٹر میں الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو اگلے پانچ سال تک نہیں دینا پڑے گا ٹول ٹیکس، جانیں سب کچھ

Published

on

Atal-Setu..

ممبئی : ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کے لیے اچھی خبر ہے۔ اب انہیں ممبئی میں اٹل سیتو پر اپنی ای وی پر سفر کرتے ہوئے ٹول ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومت کی جانب سے لیا گیا فیصلہ 22 اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔ نجی اور سرکاری گاڑیاں اس کے دائرہ کار میں آئیں گی۔ اس فیصلے سے چار پہیہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بسوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق اٹل سیٹو سے روزانہ تقریباً 60 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد الیکٹرک گاڑیوں کی ہے۔ حکومت نے 2030 تک ای وی کو ٹول ٹیکس سے چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اٹل سیٹو پر ایک کار کا ٹول 250 روپے ہے۔ یہ ٹول دسمبر 2025 سے لاگو ہے۔

ریاستی حکومت نے اپریل 2025 میں ‘مہاراشٹرا الیکٹرک وہیکل پالیسی’ کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت اٹل سیٹو، ممبئی-پونے ایکسپریس وے اور سمردھی ہائی وے پر برقی چار پہیہ گاڑیوں اور بسوں کو ٹول چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ کہا گیا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ریاستی اور قومی شاہراہوں پر 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ٹرانسپورٹ کمشنر وویک بھیمنوار نے کہا کہ اٹل سیٹو پر ٹول معافی کے لیے سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔ اس کا نفاذ جمعہ سے ہو جائے گا جبکہ یہ سہولت دیگر شاہراہوں پر بھی 2 روز میں شروع ہو جائے گی۔

پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکٹرک مال بردار گاڑیاں اس کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گی۔ حکام کے مطابق، یہ چھوٹ سرکاری اور نجی شعبے میں ای وی کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ یہ نیا اصول اٹل سیتو پر شیواجی نگر اور گاون میں واقع ٹول بوتھوں پر جمعہ سے نافذ ہو جائے گا۔ حکام کو امید ہے کہ اس پالیسی سے ای وی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ممبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا بیڑا ہے، جو اس اقدام سے براہ راست فائدہ اٹھائے گا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18,400 لائٹ فور وہیلر، 2,500 ہلکی مسافر گاڑیاں، 1,200 بھاری مسافر گاڑیاں اور 300 درمیانے درجے کی مسافر گاڑیاں، کل 22,400 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ اٹل سیٹو سے روزانہ اوسطاً 60,000 گاڑیاں گزرتی ہیں۔

Continue Reading

بزنس

مہاڈا اب ممبئی میں صرف مکانات ہی نہیں بلکہ سستی دکانیں اور تجارتی کمپلیکس بھی فراہم کرے گا، مہاڈا کی طرف سے کل 149 دکانوں کی ای نیلامی کی جائے گی۔

Published

on

Mahada

ممبئی : مہاراشٹر ہاؤسنگ ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (مہاڈا) نے عام ممبئی والوں کے گھر کے مالک ہونے کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہاڈا کی بدولت آج بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ اسی وقت، بہت سے لوگ اب بھی بڑی امید کے ساتھ مہاڈا کے فارم بھرتے ہیں اور لاٹری کا انتظار کرتے ہیں۔ مہاڈا کے ذریعے عام شہری اپنے بجٹ میں سستی مکان خرید سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ گھر بازار کی قیمت سے 20 سے 30 لاکھ روپے کم میں دستیاب ہیں۔ ہزاروں لوگوں کے گھر کا خواب پورا کرنے والے مہاڈا کے پاس اب ایک اور سنہری موقع آیا ہے۔ مہاڈا اب ممبئی میں نہ صرف مکانات فراہم کرے گا بلکہ سستی دکانیں اور تجارتی احاطے بھی فراہم کرے گا۔ مہاڈا کی طرف سے کل 149 دکانوں کی ای نیلامی کی جائے گی۔ اس ای نیلامی کے لیے درخواستیں اگلے منگل سے شروع ہوں گی۔ یہ درخواستیں جمع شدہ رقم کے ساتھ 25 اگست تک دی جاسکتی ہیں۔ ای نیلامی کے نتائج کا اعلان 29 اگست کو کیا جائے گا۔ اس لیے بولی لگانے کا عمل 28 اگست کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

اس ای نیلامی میں ممبئی میں 17 مقامات پر واقع 149 دکانیں شامل ہیں۔ ان میں 124 دکانیں بھی شامل ہیں جو پچھلی نیلامی میں فروخت نہیں ہو سکیں۔ اس کے لیے بولی 23 لاکھ سے 12 کروڑ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ ایم ایچ اے ڈی اے نے اس ای نیلامی سے پہلے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ 50 لاکھ روپے تک کی دکانوں کے لیے جمع رقم ایک لاکھ روپے ہے۔ 50 لاکھ سے 75 لاکھ روپے کے درمیان دکانوں کے لیے جمع رقم 2 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ 75 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان کی دکانوں کے لیے جمع کی رقم 3 لاکھ روپے ہے، جب کہ 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی دکانوں کے لیے جمع کی رقم 4 لاکھ روپے ہے۔ اس سے زیادہ بولی لگانے والا درخواست دہندہ فاتح ہوگا۔ اس لیے ممبئی میں دکانیں خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے یہ سنہری موقع سمجھا جا رہا ہے۔

Continue Reading

بزنس

پونے میں ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹ لگانے کی آخری تاریخ اب ختم ہو رہی، اگر آپ نمبر پلیٹ کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے، کیونکہ…

Published

on

Number Plate Pune

پونے : ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس (ایچ ایس آر پی) حاصل کرنے کی آخری تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، ان نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے درخواستوں کی رفتار ایک بار پھر سست پڑ گئی ہے۔ شہر میں اب تک 7 لاکھ 37 ہزار 219 گاڑیوں نے ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ ان میں سے 5 لاکھ 19 ہزار گاڑیوں میں یہ نمبر پلیٹس لگائی گئی ہیں۔ پونے میں 20 لاکھ گاڑیوں میں یہ نمبر پلیٹیں لگنا باقی ہیں۔ اس لیے نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپریل 2019 سے پہلے تیار ہونے والی تمام گاڑیوں میں ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانے کا کام گزشتہ چھ ماہ سے جاری ہے۔ پونے میں کل 26 لاکھ 33 ہزار گاڑیوں میں یہ نمبر پلیٹس لگائی جانی ہیں۔ اب تک صرف 7 لاکھ 37 ہزار 219 گاڑیوں کے مالکان نے ہی رجسٹریشن کرائی ہے۔ شروع میں فٹنگ سینٹرز کی تعداد کم تھی۔ بعد ازاں تعداد میں کسی حد تک اضافہ کیا گیا لیکن پھر بھی گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے سیکیورٹی پلیٹ لگانے میں غفلت برتی جارہی ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سرگرمیاں نہ کرے جیسے ہائی سیکیورٹی پلیٹس کے بغیر گاڑیوں کی خرید و فروخت، گاڑیوں کی منتقلی، پتہ کی تبدیلی، بینک قرض کی منسوخی، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ وغیرہ۔

آر ٹی او نے روماٹو کمپنی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فٹمنٹ مراکز کی تعداد میں اضافہ کریں۔ اس وقت شہر میں فٹمنٹ سینٹرز کی تعداد 206 ہے, لیکن شہر میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے فٹمنٹ سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ نمبر پلیٹ لگانے والی کمپنی اس طرف توجہ نہیں دے رہی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو نمبر پلیٹ لگوانے میں کافی وقت لگ رہا ہے اور گاڑیوں کے مالکان بھی کسی حد تک نظر انداز ہو رہے ہیں۔

اہم نکات
26 لاکھ 33 ہزار گاڑیوں میں نمبر پلیٹس لگائی جائیں گی۔
7 لاکھ 37 ہزار 219 نمبر پلیٹس کے لیے درخواستیں
5 لاکھ 19 ہزار 760 نمبر پلیٹس لگائی گئی ہیں۔

ہائی سیکورٹی پلیٹس لگانے کا کام شروع ہونے کے بعد پہلے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ اب آخری تاریخ 15 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ پونے میں قدرے اچھا ردعمل آیا ہے۔ لیکن ریاست میں بہت کم رسپانس کی وجہ سے نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ میں دوبارہ توسیع کا امکان ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com