Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

حکومت کا نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کارروائی نہ کرنا افسوسناک امر : مولانا اعجاز عرفی

Published

on

Nupur Sharma and Naveen Jindal

حضرت محمد ﷺ کو اپنی زندگی کا انمول حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہندوستان اور بیرون ملک ہونے والے احتجاج کے باوجود نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنا نہایت افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات تنظیم علماء حق کے زیر اہتمام ’تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ان دونوں رہ نماؤوں کی اس مذموم حرکت پر نہ صرف ہندستانی مسلمان بلکہ خلیجی ممالک سمیت پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بنا ہوا ہے، اور جس سے ہمارے ملک کی عزت ووقار کو ٹھیس پہنچ رہی ہے، عالمی پیمانے پر ہونے والے اس احتجاج اور بائیکاٹ کو دیکھتے ہوئے حکمراں پارٹی بی جے پی نے ان دونوں رہ نماؤوں کے خلاف معطلی کی جو کارروائی کی ہے، وہ نا کافی ہے۔ ان دونوں کے خلاف قانون کے دائرے میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے حکومت ہند سے یہ مطالبہ کیا کہ مذہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے متعلق قانون کو مزید سخت بنانا از حد ضروری ہے، تاکہ اظہار خیال کی آزادی کے نام پر کوئی شخص کسی مذہب یا کسی مقدس شخصیت کے خلاف لب کشائی اور زبان درازی کی جرأت نہ کرسکے۔ انھوں نے کہا ہندستان ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہے، کثرت میں وحدت اس کی پہچان ہے، یہاں تمام مذاہب و ادیان اور مذہبی شخصیات کا احترام کیا جاتا ہے، دستور و آئین کی روشنی میں ہندستان میں بسنے والے ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی توسیع و اشاعت کا حق حاصل ہے، مگر جمہوریت کا ناجائزہ فائدہ اٹھاکر جو لوگ مذہب، مذہبی کتابوں اور مذہبی شخصیات کے خلاف دریدہ دہنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی قدم اٹھانے اور انھیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کے جرم کے ارتکاب کرنے کی ہمت نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں توہین رسالت کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا اسعد مختار نے کہا کہ محمد ﷺ اور اماں عائشہ کے بارے میں ان دونوں رہنماؤں کا بیان اس عظیم ترین ملک کی پیشانی پر بدنما داغ ہے،اس کے سبب نہ صرف عالم عرب میں بلکہ پوری دنیا میں جمہوری اقدارو کردار کے حامل ہمارے وطن کو رسوائی اٹھانی پڑرہی ہے۔ اس اہانت رسول کے معاملے کو لے کر پوری دنیا غضب ناک ہے۔

وشو شانتی پریشد کے فیض احمد فیض نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر جس طرح کی باتیں چل رہی ہیں وہ افسوسناک ہیں۔ ہمارے علمائے کرام کو اس ضمن میں دھیان دینے کی ضرورت اور جو بات صحیح اسے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقررین میں جماعت اسلامی سے مولانا ارشد سراج الدین مکی، آل انڈیا مشاورتی کونسل کے صدر مولانا انور علی قاسمی، عالمی اردو فاؤنڈیشن کے جناب سید باری، فریدآباد سے مولانا محمد احمد ندوی، مولانا حارث عظیم، مولانا شاہ خالد مصباحی، حافظ عبدالسمیع ہردوئی اور سماجی کارکن حمید خان نے کہا کہ اس اہانت کے سلسلہ میں جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں، حکومت ان کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے، اور امن کے نام پر بے قصور افراد کو گرفتار کر رہی ہے۔ اس قسم کی یکطرفہ کاروائی سے مجرمین کے حوصلے اور بلند ہوں گے۔ آج کے یہ کانفرنس حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ خاطیوں کو پابند سلاسل کرے، اور بے قصور افراد مظاہرے کی وجہ سے گرفتار کئے گئے ہیں، حکومت انہیں جلد باعزت رہا کرے۔ آج کے یہ کانفرنس تمام اسلامیان عالم کا ممنون ومشکور ہیں، خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے وزیر خارجہ نے اس اہانت رسول کے معاملے کو لے کر جو جرات مندانہ اقدام کئے وہ لائق تحسین ہیں۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com