Connect with us
Wednesday,05-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی انتخابات کے لیے سماجوادی تیار، پارلیمانی کمیٹی تشکیل! سیاسی سرگرمی عروج پر، امیدواروں کیلئے انٹرویو بھی شروع

Published

on

ممبئی : میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات کے اعلان کے بعد اب سیاسی پارٹیو ں نے بھی تیاریاں شروع کردی ہے مہایوتی مہاوکاس اگھاڑی انتخابی مفاہمت کیلئے کوشاں ہے۔ تو سماجوادی پارٹی نے اپنے دم خم پر انتخابات میں حصہ لینے کا ببانگ دہل اعلان کردیا ہے اور بی ایم سی الیکشن میں پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے متمنی امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات 2026 کے لیے سماج وادی پارٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا۔ امیدواروں کے انٹرویو کی تاریخوں کا اعلان بھی ایس پی نے کیا ہے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر اوررکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ممبئی ریاست کے لیے ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ یہ بورڈ آئندہ بی ایم سی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔تشکیل شدہ پارلیمانی بورڈ کے عہدیداران میں ابو عاصم اعظمی، (ایم ایل اے اور ریاستی صدر) یوسف ابراہانی ،ایگزیکٹیو صدر، ممبئی ، رئیس شیخ، (ایم ایل اے اور جنرل سکریٹری، ممبئی کپل پاٹل، (خصوصی مدعو رکن)معراج صدیقی، (چیف جنرل سکریٹری، ممبئی) |اجے یادو، (نائب صدر، ممبئی) کبیر موریہ، (جنرل سکریٹری، ممبئی) ایس پی سے امیدواری کے خواہاں امیدواروں کے انٹرویو 19 دسمبر 2025 اور 21 دسمبر 2025 کو منعقد ہو گا۔انٹرویو کا مقام اور وقت جلد ہی طے کیا جائے گا تمام خواہاں امیدواروں کو ان تاریخوں پر حاضر ہونے کی تیاری کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے ممبئی کے چیف جنرل سکریٹری جناب معراج صدیقی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔سماجوادی پارٹی نے اپنے طور پر بی ایم سی الیکشن تنہا لڑنےکا بھی اعلان کیا تھا اب باقاعدہ اس کی تیاریاں بھی شروع کردی ہے بی ایم سی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر اپنےامیدواراتارنے کا بھی فیصلہ سماجوادی پارٹی نے کیا ہے ۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان