Connect with us
Saturday,07-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں میں لاپتہ 3 سالہ معصوم جنید صدام قریشی سیفٹی پانی کی ٹانکی میں ڈوب کر جاں بحق

Published

on

(خیال اثر)
یہاں کی غریبد مسجد اور تین قندیل علاقے کی معروف شخصیت صدام قریشی کے 3 سالہ معصوم جنید صدام قریشی کل صبح 9 بجے سے گمشدہ تھا جس کی تلاش کیلئے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے بار بار گمشدہ ہونے کی پوسٹ سینڈ کی جارہی تھی مزید والدین کی جانب سے جب 5 گھنٹے گزر گئے اور جنید کی تلاش نہیں مکمل نہیں ہوسکی تو آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں جنید کے گمشدہ ہونے کی فریاد بھی درج کرائی گئی لیکن کہیں بھی معصوم جنید کا پتہ نہیں چلا. ضیا الرحمن مسکان نے نمائندہ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جب شام ہونے لگی اور تقریباً پونے پانچ بجے میرے دل میں ایک عجیب سا وسوسہ پیدا ہوا مجھے بار بار بس جنید کو لیکر عجیب عجیب خیالات ستانے لگے میں بہت تجسس میں تھا کیونکہ میرے تجربات کی روشنی میں جب بچے گمشدہ ہوتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ مالیگاؤں میں بچے 4 گھنٹے میں مل جاتے ہیں مگر یہاں ایسا نہیں ہوا تقریباً پونے پانچ بجے جب میں نے جنید کے چاچا ابرار سلیم قریشی کو فون لگایا نیز ان سے کہا کہ گھر میں پانی کی ٹانکی میں چیک کرو کہیں پانی کی ٹانکی میں گر تو نہیں گیا. واشنگ مشین بھی چیک کرو, گھر کے بستر چیک کرو تو ابرار قریشی نے بتایا ہم نے سب جگہ چیک کیا مگر جنید نہیں مل رہا ہے تب میں نے کہا رشتےداروں سے پوچھو محلے والوں سے پوچھو مگر جب بھی ابرار بھائی نے بتایا کی بچہ وہاں بھی نہیں ہے اسی درمیان تقریباً شام ساڑھے چھ بجے میرے دل میں گھبراہٹ بڑھ گئی بے چینی جب بہت زیادہ بڑھ گئی میں نے دوبارہ ابرار بھائی کو فون لگایا اور ان کے گھر فوراً پہنچا جب گھر پر آکر دیکھتا ہوں کہ آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس عملہ کی جانب سے محلے کے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیے جارہے تھے تب بھی میرا دل مطمئن نہیں ہوا .میں نے ابرار بھائی سے کہا کہ مجھے پانی کی ٹانکی کے پاس لیکر چلو اور جب میں پانی کی ٹانکی کے پاس پہنچا تو میرا دل دہل گیا کیونکہ وہاں آر سی سی میں گھر کا کام چالو تھا اور تین سیفٹی پانی کی ٹانکی (سنڈاس کیلئے) بن کر ریڈی تھی اور ٹانکی میں پانی بھرا تھا اور اس پر جو پترا ڈھانپہ تھا وہ ایک جانب سے کھلا ہوا تھا تب میں نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران کی موجودگی میں ایک بندےسے کہا کی بھائی پانی کی ٹانکی میں اترکر دیکھو. جیسے پانی میں اتر کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ معصوم جنید قریشی شہید جاں بحق ہو چکا ہے.
مالیگاؤں میں ہوئے اس دہلا دینے والے حادثے سے پورے شہر میں ماتم بچھا ہوا ہے. کل جنازہ بعد نماز عشاء چھوٹا قبرستان لے جایا گیا جہاں ہزاروں سوگواروں نے نم آنکھوں سے معصوم فرشتے کو سپرد خاک کیا.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com