قومی خبریں
چین کے رخ ہندستان کی شفافیت اچھی حکمت عملی:عطا حسنین

حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پرہند چین کشیدگی اور وادی گلوان میں پیش آنیوالے تازہ واقعات کے پیش نظرمرکزی حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں انہیں لیفٹیننٹ جنرل (آر) سید عطا حسنین نے انتہائی بروقت قرار دیا ہے۔
اپنے ایک تجزیہ میں انہوں نے چینی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کیلئے معلومات میں مکمل شفافیت کو ہندستان کی جانب سے ابلاغ کی ایک اچھی حکمت عملی گردانتے ہوئے کہ اس پس منظر میں مرکزی حکومت کا 20 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے 19 جون 2020 کو مٹنگ طلب کرنا ایک اہم فیصلہ تھا۔ اس کل جماعتی اجلاس میں وادی گلوان سے متعلق متعدد معاملات کی وضاحت کی گئی جہاں ہندستان اور چین دونوں جانب بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کے پیچھے ایک تاریخ ہے اور سیاسی قیادت کی اعلی سطح کے فیصلے پ اس کا خاطر خواہ اثر پڑتا ہے۔ 1971 کے ہند- پاک تنازعہ سے قبل بھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اپوزیشن کی طرف سے کھلی حمایت ملی تھی۔ 1999 کے کرگل تنازعہ کے دوران سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھی یہ تائید حاصل تھی۔
اس استدلال کیساتھ کہ مختلف وجوہ کی بناء پر چین کے ساتھ موجودہ تنازع کا تعلق نہ جنگ سے ہے نہ امن سے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ صورتحال ہے جس سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
جنرل سید عطا حسنین کے مطابق مغربی سرحد پر لائن آف کنٹرول کے برعکس چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے تعلق سے ہندستان اور چین کی سوچ مختلف ہے۔ ان سرحدوں پر ایل اے سی کی تبدیلی کا فیصلہ ان پہلے مسائل میں شامل ہونا تھا جس کو۱۹۹۳ء کے امن معاہدے کے سرحدی پروٹوکول کے مطابق طے کیا جاتا۔ اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ سرحد کی حتمی شکل کے حصول میں استحکام ہوگا اور تناؤ کے بغیر اس کے حل کو آسان بنایا جائے گا۔ تاہم ماضی میں مختلف دعوؤں پر مبنی نقشوں کے تبادلے کے باوجود چین اس طرح کے خاکے سے اتفاق کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ ایک مبہم لائن اور مختلف دعوؤں کی لکیریں ہیں اور چین اپنی حکمت عملی کے مطابق اپنے دعویٰ کی لائنوں کو وقتا فوقتا بدلتا رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مئی ۲۰۲۰ء کے اوائل سے موجودہ تناؤکی وجہ بنیادی طور پر لداخ میں دعوی کی لکیروں کے عام علاقوں میں غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں چینی فوجی دستوں کی تعیناتی ہے۔ جب ایل اے سی خود مختلف دعوے کی لکیروں کے ساتھ اس طرح کی ایک دھندلی لائن کے ساتھ موجود ہے تو فوجی گشت کی حدیں بھی غیر واضح ہو جاتی ہیں اوراس پرگزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔
اس سال مختلف عوامل کی وجہ سے چین نے زیادہ جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سے ایک واضح کوشش دوکلام میں ۲۰۱۷ء میں کی گئی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی انفراسٹرکچر اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے سے ہندوستان کو جہاں اسٹریٹجک خود اعتمادی حاصل ہوتی ہے، وہیں یہ چین کے لئے پریشان کن ہے۔ چین ہندوستان کو ایک سے زیادہ خطرات سے لاحق کرنے کے لئے جوں کی توں صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ چین نے اس کے لئے ایک خاص فورس کو گہرائی کے ساتھ تربیت فراہم کر رکھی ہے اور اسے ایل اے سی کے مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ وہاں زور زبردستی اور دھمکی دے کر جہاں تک ممکن ہو سکے ایل اے سی کی لکیر کو اپنے فائدے کے مطابق تبدیل کرسکے۔
ہند و چین کے کور کمانڈروں کے مابین ۶ ؍جون ۲۰۲۰ ء کی میٹنگ کا مقصد چین کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے عدم استحکام پر قابو پانا تھا۔ اس میں بڑے پیمانے پر اتفاق کیا گیا تھا کہ متنازعہ پینگونگ تسوکے علاوہ فوجیوں کی تعداد میں کمی کرکے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کی جائیگی۔ پنگونگ تسو پر مزید بات چیت کے ذریعہ پہلے کی جیسی صورتحال بحال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد اور توثیق ہی کا نتیجہ تھا کہ وادی گلوان میں ہنگامہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندستان معاہدوں پر بروقت عمل درآمد کے اخلاقی طرز عمل پر یقین رکھتا ہے۔ چینیوں کی خصلت برعکس ہے جوضابطہ پر مبنی حکم کو اپنے طرز عمل میں جگہ نہیں دیتے۔ چین کی طرف سے گلوان میں واقع ایل اے سی کے مقام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ داروبک – ڈی بی او کی نئی رہگزر پر نگاہ رکھ کر کچھ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ ہماری جانب سے اس کی مخالفت ہوئی۔ چین کی مسلسل ضد کی وجہ سے ایل اے سی کیقریب اس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ۔
اس طرح چین اور ہندوستانی فوجیوں کے مابین ۱۵؍اور ۱۶؍جون ۲۰۲۰ء کو ہونے والے تنازعہ میں دونوں جانب بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا لیکن دونوں طرف کی قیادتیں ابتدائی کوششوں کے ذریعہ صورتحال کو پرسکون بنانے میں کامیاب رہیں۔ جھڑپ اور ہلاکتوں کی وجہ سے ہندوستان کے عوام شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے اورعالمی سطح پر گلوان پر توجہ مرکوز ہوگئی۔ کل جماعتی اجلاس بلایا گیا تاکہ اس واقعے اور اس کے عمومی نتائج پر بنیادی تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ چینیوں نے دھمکی کے اقدام کے طور پر وادی گلوان میں اپنی فوج کی موجودگی میں اضافہ کیا ہے لیکن ہمارے پاس کافی تعداد میں ہندوستانی فوجی موجود ہیں جو کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
ایک ایسی جھڑپ جس میں فریقوں نے آتشیں اسلحے کے استعمال نہیں کیا۔ اس سے بجا طور پر توقع کی جاسکتی ہے کہ اس سے ایل اے سی کی حیثیت میں تبدیلی آئی ہوگی اور ممکنہ طور پر دونوں جانب سی چوکیوں پر قبضہ ہوا ہوگا۔ وزیر اعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو یقین دہانی کہ کسی بھی ہندوستانی چوکی کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایل اے سی کی حیثیت کسی دراندازی کے بغیر مکمل طور پر برقرار ہے ،در اصل اس واقعہ پر مرکوز تھا۔ زمینی حقیقت اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
مزید یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایل اے سی کے ساتھ ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کو مکمل طور پر محفوظ کرنے کے لئے کافی حد تک ہندوستانی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور یہ کہ ہمارے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور صلاحیت سازی بلا روک ٹوک جاری رہے گی۔ بعض دفعہ دھمکی آمیز اور معلومات کی جنگ کے اصول کے مطابق چین سے چند جرات مندانہ اور کئی بار غیر معقول بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزمائش کے اس مرحلے میں قومی سلامتی کے امور کے بارے میں سیاسی حلقے میں قومی سلامتی کے تعلق سے تصوراتی اختلافات کو صلاح مشورے، اعتماد سازی اور اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہئے جو کہ قومی ابلاغ کی حکمت عملی کے اعتبار سے ایک اہم حصہ ہے۔ اس جذبے کے تحت ہمیں آگے بڑھنا چاہئے۔
سیاست
لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان کے بارے میں رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ابھی بہار آنے کی ضرورت نہیں، بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

پٹنہ : مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چراغ کو فی الحال بہار واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں مرکز میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے۔ اٹھاولے نے یقین ظاہر کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد این ڈی اے کی حکومت بنے گی اور پھر چراغ بہار میں سرگرم ہو جائیں گے۔ دراصل، حال ہی میں چراغ پاسوان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بہار میں اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ پٹنہ میں ان کے حامیوں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں نے انہیں وزیر اعلیٰ کے طور پر دکھایا، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ جب رام داس اٹھاولے سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے چراغ کو مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ رام داس اٹھاولے، جو جمعرات کو بہار کے دورے پر تھے، نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ تاہم وہ این ڈی اے کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا، ‘ہم بہار میں الیکشن نہیں لڑیں گے، لیکن مضبوطی سے این ڈی اے کے ساتھ کھڑے ہیں۔’ اٹھاولے نے بودھ گیا میں بدھسٹ ٹیمپل ٹرسٹ کو بدھ برادری کے حوالے کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ مندر کے احاطے میں ہونے والی بھگوان شیو کی پوجا کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ مذہبی جذبات کا توازن برقرار رہے۔ چراغ پاسوان نے کچھ دن پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد ان کے رویے میں کچھ غیر معمولی محسوس ہوا۔ بعد میں انہوں نے میڈیا سے کہا، ‘این ڈی اے میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کوئی جگہ خالی نہیں ہے۔’ اس بیان سے کئی سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔
اٹھاولے کے تازہ بیان کو چراغ پاسوان کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے – ابھی مرکزی سیاست میں سرگرم رہیں اور بہار میں اسمبلی انتخابات کے بعد کی صورتحال کا انتظار کریں۔ یہ بیان نہ صرف چراغ کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ این ڈی اے کے اندر کی مساوات کو بھی نئی شکل دے سکتا ہے۔
جرم
منشیات سمگلنگ کا بڑا ریکیٹ بے نقاب… بارہ کروڑ روپے کے 2 کلو 183 گرام ہیروئن برآمد، اس کارروائی میں 5 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔

سری گنگا نگر : راجستھان میں جاری اسمگلنگ پر پولس انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔ اسی سلسلے میں، منگل کو سری گنگا نگر ضلع میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور ڈرگ مافیا کو سخت جھٹکا دیا۔ پولیس نے امرتسر اور ملوٹ سے اسمگل کی گئی 2 کلو 183 گرام غیر قانونی ہیروئن برآمد کی ہے, جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 12 کروڑ روپے ہے۔ اس سنسنی خیز کارروائی میں 5 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 7 پستول (6 گلوک غیر ملکی پستول، 1 زیگانہ پستول)، 13 میگزین، 32 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔
ایس پی اور ڈی آئی جی گورو یادو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ اسپیشل ٹیم (ڈی ایس ٹی) کی انٹیلی جنس اور فوری کارروائی کا نتیجہ ہے۔ یہ آپریشن آئی پی ایس بی نے کیا تھا۔ یہ آدتیہ اور ڈی ایس ٹی انچارج رام ولاس بشنوئی کی قیادت میں انجام دیا گیا۔ اس مشن میں ڈی ایس ٹی کے اشونی کا رول سب سے اہم تھا، جن کی درست معلومات اور حکمت عملی نے اسمگلروں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اسمگلر پنجاب کے امرتسر اور ملوٹ سے ہیروئن لا کر راجستھان میں سپلائی کرتے تھے۔ برآمد ہونے والے غیر ملکی ہتھیاروں سے واضح ہے کہ یہ گینگ صرف منشیات فروشی تک محدود نہیں تھا بلکہ منظم جرائم میں بھی ملوث تھا۔ پولیس اب اس نیٹ ورک کے پیچھے ماسٹر مائنڈ اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف سری گنگا نگر پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈی آئی جی گورو یادو نے کہا، ‘ہمارا مقصد منشیات فروشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات کی دلدل سے بچانے کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ پولیس نے اس ریکیٹ کے بین الاقوامی رابطوں اور مقامی نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے گرفتار سمگلروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اس کارروائی سے ضلع کے اسمگلروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جرم
مہو میں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو جعلی شیئر ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے 1.26 کروڑ روپے کا دھوکہ، دو ملزمان گرفتار

اندور : مہو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ لالچ کی وجہ سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 1.26 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ فراڈ ایک جعلی شیئر ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے ہوا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔ ملزمان نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو بھاری کمائی کا لالچ دیا تھا۔ جعلسازوں نے بریگیڈیئر کو جعلی ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔ جب بریگیڈیئر نے منافع واپس لینے کی کوشش کی تو اسے فراڈ کا پتہ چلا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6.50 لاکھ روپے منجمد اور 3.5 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا