Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

ہندوستان کا منگولیا پیٹروکیمکل ریفائنری پروجیکٹ کے لئے 23.6 کروڑ ڈالرکا معاہدہ

Published

on

ہندوستان پیٹروکیمکل ریفائنری پروجیکٹ کے لئے منگولیا کو 23.6 کروڑ ڈالر کا قرض دیگا اوراس سلسلے میں ہندوستان کے ایگزم بینک اور منگولیا حکومت کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں۔ ایگزم بینک نے آج یہاں جاری بیان میں بتایا کہ منگولیا کے دارلحکومت ایلان بتور میں اس سلسلے میں بدھ کو ایک معاہدہ ہوا۔ جس پر تیل اور پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں ایگزم بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر سروج کھونٹیا اور منگولیا کے وزیر خزانہ چھمید خوریل باتر نے دستخط کئے اس موقع پر منگولیا میں ہندوستان کے سفیر مہندر پرتاپ سنگھ اور منگولیا کے ہندوستان میں سفیر گین بولڈ گوچنگ بھی موجود تھے۔ یہ منگولیا کی پہلی کروڈ آئل ریفائنری ہے۔ منگولیا کے جنوب دونگوئی صوبہ میں قائم کی جانے والی اس ریفائنری سے سالانہ 1.5 ایم ایم ٹی پی اے خام تیل کو صاف کیا جاسکے گا اوراس کے شروع ہوجانے کے بعد منگولیا کے تیل کی درآمدات میں کمی آنے کا امکان ہے۔

سیاست

ہندوستان غیر ملکی سپلائی پر انحصار نہیں کر سکتا… راج ناتھ سنگھ نے عالمی صورتحال اور مشن سدرشن چکر پر کیا کہا؟

Published

on

Rajnath-Singh

نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان کے لئے دفاعی شعبے میں خود کفیل ہونا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے ملک کسی غیر ملکی سامان پر انحصار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجوزہ فضائی سیکورٹی نظام ‘سدرشن چکر’ کے تحت اگلے 10 سالوں میں ملک بھر کے تمام اہم مقامات کو مکمل فضائی سیکورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی ڈیفنس سمٹ میں اپنے خطاب میں سنگھ نے کہا کہ ایک حفاظتی نظام تیار کیا جا رہا ہے جو دشمن کے کسی بھی حملے کا دفاع اور جواب دینے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے کہا، “جیسا کہ ہم نے ‘آپریشن سندھ’ کے دوران دیکھا، آج کی لڑائیوں میں فضائی حفاظت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ‘سدرشن چکرا مشن’ ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوگا۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے یوم آزادی کی تقریر میں اس مہتواکانکشی فضائی دفاعی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں سرحد پر موجود بھارتی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے مبینہ اشارے کے بعد سامنے آیا ہے۔ راجناتھ نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ دفاعی شعبے میں بیرونی ممالک پر انحصار کرنا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “آج کے حالات میں خود انحصاری ہماری معیشت اور سلامتی دونوں کے لیے ضروری ہے۔” وزیر دفاع نے کہا، “آج دفاعی شعبہ نہ صرف قومی سلامتی کی بنیاد ہے، بلکہ یہ ہماری معیشت کو مضبوط بنانے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ایک اہم بنیاد بن گیا ہے۔”

انہوں نے کہا، “یہ صرف لوگوں کی حفاظت، زمین کی حفاظت یا سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے پورے اقتصادی ڈھانچے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔” وزیر دفاع نے واضح کیا کہ خود انحصاری اور مقامی بنانے کو تحفظ پسندی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دفاعی شعبے میں خود انحصاری کا تعلق تحفظ پسندی سے نہیں ہے بلکہ یہ ہماری خودمختاری، قومی خود مختاری اور خود اعتمادی کا معاملہ ہے۔‘‘

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com