(جنرل (عام
ہندوستان عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے شراکتداروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار : مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے خوش ہیں، ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے شراکتداروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے مسٹر مودی نے امریکی صدر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’صدر بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے خوش ہوں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کثیر جہتی فارموں سمیت عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
جمعرات کو کانفرنس کے پہلے سیش میں شرکت کے لیے کئی سرکردہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں 12 اہم ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کے اصولوں کو عالمی نظم و نسق کی بھی رہنمائی کرنی چاہیے، اور جمہوریت کو مثبت یا منفی طور پر متاثر کرنے کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کھلے اور جمہوری معاشروں کے تحفظ میں اپنا تعاون پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے جمہوری ممالک کو اپنے آئین میں درج اقدار کو پورا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 کے سیکشن 154 میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے ترمیم، قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں بل منظور

ممبئی: قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 کی دفعہ 154 میں ترمیم کو منظوری دی ہے تاکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی جاسکے۔ اس ترمیم سے رہائشی املاک کے مالکان اور کمرشل پراپرٹی مالکان پر ٹیکس کا بوجھ نہیں بڑھے گا۔ جس سے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی مالکان کو راحت ملے گی ۔قطعہ اراضی لینڈ ٹیکس کی تشخیص کارپٹ ایریا انڈیکس کو چھوڑ کر کی جائے گی۔ اس سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو تقویت ملے گی جو تعطل کا شکار ہیں اور اس وقت جاری ہیں۔اس بل کی منظوری کے بعد، سال 2010 سے پورے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تقریباً 10.5 لاکھ جائیدادوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور عدالتی معاملات کو روک دیا جائے گا۔ دفعہ 154 میں ترمیم نے ان جائیداد کے مالکان سے بقیہ 50 فیصد ٹیکس کی وصولی کی راہ ہموار کر دی ہے جو سال 2014 میں معزز ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے مطابق 50 فیصد پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ریاستی حکومت کے زیر التواء ٹیکس کی وصولی ہو گئی ہے اور محصولات کی وصولی کا راستہ صاف ہموار ہو گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مہاراشٹر میں نفرتی تقاریر جیسے جرائم کے واقعات پر تشویش، سخت کارروائی کا مطالبہ

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان میں سرکار کی ہیٹ اسپیچ اشتعال انگیز تقاریر کے سبب نفرتی جرائم میں اضافہ ہوا ہے اس پر کارروائی ضروری ہے سپریم کورٹ بھی اپنے رہنمایانہ اصول میں ہیٹ اسپیچ پر کارروائی کا حکم دینے کے ساتھ سرکاروں کو ازخود نوٹس لے کر کیس درج کرنے کی بھی ہدایت دی تھی لیکن سرکار کی اس پر نیت صاف نہیں ہے اور اسی بدنیتی کے سبب ہیٹ اسپیچ کے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہو تی اس لئے اس پر کارروائی کی ضرورت ہے سرکار اس معاملہ میں سخت کارروائی کرے۔ مہاراشٹر میں نفرتی ایجنڈے جاری ہے اور اس کے سبب حالات خراب ہوتے ہیں ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر میں نظم و نسق کی حالت خراب ہے اس کے ساتھ ہی سائنر جرائم میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے اس میں بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی جرائم کے معاملات میں سزاکا ریٹ کم ہے یعنی زیادہ تر کیسوں میں جرم ثابت نہیں ہوتا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے ایسے میں تفتیش پر بھی سوال اٹھتاہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اجیت پوار کے گھر پر کالا جادو کیا جاتا تھا، روہیت پوار کا سنسنی خیز خلاصہ، تفتیش کا مطالبہ

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی روہیت پوار نے اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کے بعد اب سنسنی خیز خلاصہ کر تے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اجیت پوار کے گھر کے باہر کالا جادو کیا جاتا تھا اس کالا جادو کی وجہ پارٹی پر قابو و کنٹرول تو نہیں کیونکہ 16 فروری کو ایک مکتوب الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ارسال کیا گیا تھا جس میں پرفل پٹیل کو قومی صدر مقرر کیا گیا تھا, اس میں تین عہدیداروں کی دستخط تھی جس میں سنیل تتکرے, برج موہن سریواستو کا نام شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان کی چچی سنترا پوار بھی اس سے لاعلم تھی یہ انتہائی تشویشناک بات ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی پر مکمل قبضہ کر نے کی سازش پہلے ہی انجام دی گئی تھی اس لئے اس کی جانچ ضروری ہے کہ اجیت پوار کی موت حادثہ یا قتل ہے انہوں نے کہا کہ اشوک کھرات سے ہی اجیت پوار کے گھر کے باہر جادو ٹونا کروایا جاتا تھا اس سنسنی خیز خلاصہ کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہیت پوار نے کئی سنسنی خیز خلاصے کئے ہیں جس میں انہوں نے پارٹی پر دبدبہ قائم رکھنے کیلئے پرافل پٹیل اور سنیل تتکر ے کے الیکشن کمیشن کے اس مکتوب کا حوالہ دیا جو انہوں نے حادثہ کے 16 دن بعد ہی الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا اس معاملہ میں بھی روہیت پوار نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ روہیت پوار نے ایوان اسمبلی میں اس سے قبل اجیت پوار حادثہ میں داخل کرناٹک کی ایف آئی آر کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ کرناٹک پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ پونہ میں رات دن اجیت پوار عوام کی خدمت کر تے تھے کیا, اب اس ایف آئی آر کو بارامتی میں درج کر کے اس کی تفتیش ہوگی انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر مہاراشٹر منتقل کر دی گئی ہے. اس کی تفتیش اب ڈی جی پی کے سپرد ہے کیا ڈی جی پی اس تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
