Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

کمیشن آلودگی پر پابندی سے استثنیٰ کی درخواستوں پر غور کرے گا : سپریم کورٹ

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ ائر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کے پیش نظر جاری پابندیوں میں نرمی کی درخواستوں پر غور کرے گا چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسکول کے طالب علم آدتیہ دوبے کی طرف سے دائر پی آئی ایل معاملے میں چینی، چاول، کاغذ، عمارت کی صنعتوں سے متعلق مداخلت کی درخواستوں کے ہر پہلو پر از خود سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ خطرناک فضائی آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ پابندیوں میں نرمی کی درخواست کرنے والی ان درخواستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ائر کوالٹی کمیشن صورتحال کا جائزہ لے گا، اور اس معاملے میں فیصلہ کرے گا۔ بنچ نے کہا کہ کمیشن ایک ہفتہ میں ان درخواستوں پر ریاستی حکومت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔

چیف جسٹس رمنا اور جسٹس ڈی وائی۔ چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے ریاستوں سے کہا کہ جنہوں نے عمارتوں کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متاثر مزدوروں کو اجرت ادا نہیں کی، انہیں حلف نامہ دے کر اس سلسلے میں کی گئی کارروائی سے آگاہ کریں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کے بارے میں ہدایات جاری کرے گی۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے بنچ کو بتایا کہ آلودگی کو روکنے کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے زیادہ تر صنعتی یونٹ پکڑے گئے ہیں۔ آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعینات فلائنگ اسکواڈز اپنا کام سنجیدگی سے کر رہے ہیں، اور آلودگی کو روکنے کے لیے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جا رہی ہے۔

دہلی اور قومی راجدھانی کے علاقے میں ہوا کے معیار میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے پابندیوں میں جزوی نرمی کے مطالبہ پر بنچ نے کہا کہ آلودگی کی صورتحال کم ہونے کے بعد آہستہ آہستہ نرمی دی جا سکتی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان