Connect with us
Thursday,20-August-2026

جرم

مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ، کیرالہ میں گراوٹ

Published

on

coronasdv

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کیرالہ میں 520 ایکٹیو کیسز گھٹے ہیں، جبکہ مہاراشٹر میں 924 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ 5،439 مریض اور ریاست مہاراشٹر میں 2،700 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جان لیوا وباء سے سب سے زیادہ شفایاب ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے جبکہ کیرالہ دوسرے مقام پر ہے۔ فی الوقت کیرالہ میں 61،030 اور مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز ہیں۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،610 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک روز قبل یہ تعداد 9121 تھی۔ نئے کیسز سے متاثر افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 11،833 مریض صحتمند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 44 ہزار 858 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 323 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1،36،549 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 100 مریض فوت ہو ئے اور یہ تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 913 ہوچکی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

ریاست …….. ایکٹیو کیسز……….شفایاب …… ہلاکتیں
انڈمان نکوبار …… 08 ………… 4943 ……… 62
آندھرا پردیش …….. 615 ………. 881181 …… 7163
اروناچل پردیش ….. 03 ………….. 16774 ……. 56
آسام ……………. 1605 ……… 214615 ……. 1089
بہار ……………. 565 ………… 259748 ….. 1528
چنڈی گڑھ ……….. 133 ………….. 20813 ….. 347
چھتیس گڑھ …….. 2905 …………. 302935 …… 3783
دادر نگر حویلی اور دمن ودیو … 02 … 3396 …… 02
دہلی ………….. 1019 ………… 625268 …… 10894
گوا ………….. 504 ………….. 53035 …….. 784
گجرات ………… 1699 ………… 259655 …… 4402
ہریانہ ………. 819 ………….. 265381 ……. 3040
ہماچل پردیش ….. 370 ………….. 56898 …….. 994
جموں وکشمیر ….. 629 …………. 122883 …….. 1951
جھارکھنڈ ……… 460 ………… 117850 …….. 1084
کرناٹک ………… 5879 ………. 927924 …….. 12273
کیرالہ ……….. 61030 ………. 946910 …….. 4016
لداخ …………… 48 ……….. 9601 ……….. 130
لکشدیپ ………… 93 ………… 158 ………… 0
مدھیہ پردیش …….. 1856 …….. 252385 ……… 3841
مہاراشٹر ………. 38307 …….. 1981408 …….. 51591
منی پور ……….. 83 ……….. 28757 ………. 373
میگھالیہ ……….. 100 ……… 13696 ………. 148
میزورم ………… 18 ……….. 4368 ………… 10
ناگالینڈ ……….. 41 ………. 12059 ……….. 90
اوڈیشہ ………. 710 ………… 333700 ……… 1912
پڈوچیری ……… 213 ………… 38617 ………. 658
پنجاب ………… 2401 ………. 168654 ……… 5712
راجستھان ……. 1257 ………… 315027 …….. 2781
سکم …………. 56 …………. 5930 ……….. 135
تمل ناڈو ……. 4206 ………… 829388 …….. 12432
تلنگانہ …….. 1640 ……….. 293690 ……… 1620
تری پورہ …….. 04 ………… 32960 ………. 391
اتراکھنڈ ……. 564 ………… 94674 ………. 1682
اترپردیش ……. 2853 ……….. 590787 ……… 8704
مغربی بنگال …. 3854 ……….. 558790 …….. 10235
مجموعی ……… 136549 ……… 10644858 …… 155913

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان