Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

طلاق ثلاثہ کےمتعلق ادھوری معلومات کا معاشرے پر منفی اثر

Published

on

TALAK MATTER.jpg

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شریعت مخالف قانون بنے پر ملک میں ہر جگہ احتجاج کیا گیا ،چوٹی کے علمائے کرام نے اس ضمن میں کہہ دیا تھا کہ طلاق ثلاثہ کی نوبت ہی پیش نہ آنے دیں، ہمارا مسئلہ ہم خود ہی حل کرنے کی کوشش کریں۔علماء کی بات سن کرکورٹ کی دہلیز نہ چڑھ کر شرعی عدالت میں اگر طلاق ثلاثہ کا مسئلہ جاتا ہےتو شہر قاضی کے پاس پہنچنے سے قبل مسئلہ لے کر جانے والے مرد اور خواتین میں شرعی مسئلہ اور ملک کے قانون کا علم ہونا ضروری ہے۔شکایت کنندہ کی کم عملی کی وجہ سے شہر قاضی کو اپنا کام چھوڑ کر پولس اسٹیشن اور کورٹ کی دہلیز پر وقت گزارنا پڑ سکتا ہے۔ شہر دھولیہ میں ایک گھر کا آپسی تنازع طول پکڑا تو معاملہ شرعی عدالت میں پہنچا ۔ازدواجی زندگی میں کڑواہٹ پیدا ہوتی ہے تو دوریاں بڑھنا فطری عمل ہوتا ہے۔شہر دھولیہ کے چالیس گاؤں روڈ پولس اسٹیشن میں پولس سب انسپکٹر کے پاس سماجی خدمتگار ،شہر قاضی ،ایڈوکیٹ اور وکیل کی موجودگی میں طلاق اور خلع کے مسئلہ پر دیر تک زبانی بحث و تکرار چلنے کے بعد فیصلہ کچھ نہیں نکل سکا ۔شہر قاضی نے یکم اپریل ۲۰۱۹؁ کی تاریخ میں خلع نامہ کے کاغذات کو پیش کرکے اپنی ذمہ داری نبھانے کی صفائی پیش کی ، لیکن متاثرہ لڑکی نے اپنی ازدواجی زندگی میں ظلم و زیادتی کی بات کرکے معاملہ کے رخ کو موڑنا چاہا ۔ اصل مسئلہ خلع اور طلاق کا تھا ،شہر قاضی کے مطابق لڑکی کے اصرار کرنے پر خلع نامہ لکھ کر دیا گیا مزید ایک نوٹری لکھوا کر لڑکا اور لڑکی کی دستخط لے کر دونوں کو علٰحیدہ رہنے کی اجازت دے دی گئی۔لڑکی دنیاوی اعتبار سے تعلیم یافتہ ہیں اور تدریسی شعبہ سے جڑی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد مجبوری میں ملازمت چھوڑنا پڑی ،لڑکی کے مطابق خلع کا مسئلہ سسرال والوں کو صرف ڈرانے دھمکانے کے لیے تھا ۔ ازدواجی زندگی جیسی بھی تھی وہ ساتھ رہنے کے لیے تیار تھی ، لڑکی نے کہا کہ لڑکے نے طلاق کی نوٹری پر دستخط کرکے ظلم کیا ہے،جبکہ لڑکی کی دستخط بھی موجود تھی ۔ جب لڑکی سے سوال کیا گیاکہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود تم جھوٹ کیوں بول رہی ہو ؟ دستخط کرنے سے پہلے پڑھ کر دستخط کرنا تھی تو لڑکی نے کہا کہ بینک کا فارم بھرتے ہوئے ہم فارم پورا نہیں پڑتے ہیں اور دستخط کرتے ہیں تو اتنے بڑے شہر قاضی کے کاغذات پر ہمیں بھروسہ نہیں ؟ ہم نے پڑھا نہیں اور دستخط کردی ،ہمیں لگا کہ ہمارا ازدواجی مسئلہ حل ہونے کے لیے دستخط لی گئی۔ لڑکی کی ماں کے مطابق شوہر لڑکی کو رکھنا ہی نہیں چاہتا تھا اس لیے اس نے پورا کھیل رچ کر طلاق دی ہے۔ پولس سب انسپکٹر بھی فریقین کی بات سن کر معاملہ کو سمجھنے سے قاصر رہے کیونکہ ۵؍ افراد کی بات سن کر شکایت کے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ترین عمل ہوگیا تھا۔ لڑکی طلاق کے مسئلہ کی شکایت کا اندراج کروانی چاہتی تھی جبکہ سب انسپکٹر نے شکایت کا اندراج کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایس پی آفس میں موجود خواتین پولس محکمہ میں شکایت درج کرنے کی بات کی۔ جب لڑکی سے اس کی منشاء پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہنا چاہوں گی ورنہ قانونی لڑائی لڑ کر میرا حق حاصل کروں گی۔معاملہ گھنٹوں تک چلتا رہا لیکن حل کچھ نکل نہیں سکا۔ ایسے معاملہ میں لڑکی کا پولس اسٹیشن تک جانا اور وہاں شہر قاضی کو آکر صفائی پیش کرنے کے لیے گھنٹوں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ شہرمیں عالمہ فاضلہ اور طلاق ثلاثہ کا قانون جاننے والی خواتین کی تعداد کم نہیں ہے، شہری سطحی کمیٹی بناکر خواتین میں بیداری مہم کی اشد ضرورت ہے اسی طرح مرد حضرات میں بھی ازدواجی زندگی کی اہمیت کے معاملہ میں دیندار اور تعلیم یافتہ افراد کی مشترکہ کمیٹی بناکر ازدواجی زندگی کے معاملوں کو حل کرنا چاہیے ۔ ورنہ علم نہ ہونے کی صورت میں معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جائے گا ۔ معاملہ پیچیدہ ہوکر کورٹ پہنچا تو فریقین کے ساتھ شہر قاضی ،سماجی خدمتگاروں کا وقت بھی ضائع ہوسکتا ہے، جب وقت کورٹ میں ضائع ہونے کی نوبت پیش آسکتی ہے اصلاحی کاموں میں وقت لگا کر وقت کو قیمتی بنانا چاہیے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی بین الاقوامی گینگ بے نقاب، کرائم برانچ کی کارروائی 12 ملزمین گرفتار، بینک اکاؤنٹ خرید کر دھوکہ دہی کی گئی : ڈی سی پی

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے سائبر دھوکہ دہی کے بین الاقوامی ریکیٹ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے 12 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ملک بھر میں سائبر دھوکہ دہی میں ملوث تھے اور دوسروں کے بینک اکاؤنٹ خرید کر اس کا استعمال سائبر فراڈ سے حاصل رقومات کی منتقلی کیلئے استعمال کیا کرتے تھے۔ اس لئے اس معاملہ میں کرائم برانچ نے باقاعدہ طو رپر پانچ ایسے افراد کو بھی ملزم بنایا ہے جنہوں نے اپنا بینک اکاؤنٹ فراڈ کیلئے فراہم کئے تھے۔ ان اکاؤنٹ کو 7 ہزار سے 5 ہزار روپے میں خریدا جاتا تھا۔

ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی ڈٹیکشن راج تلک روشن نے بتایا کہ 60 کروڑ روپے سے زائد دھوکہ دہی کے معاملہ میں ملوث سائبر فراڈ گینگ کو اس وقت بے نقاب کیا گیا جب کاندیولی میں پولیس نے چھاپہ مارا اور یہاں سے پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس دفتر میں سم کارڈ, لیپ ٹاپ, 25 موبائل فون اور فرضی دستاویزات بھی برآمد ہوئے تھے اس کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ بھی ملا تھا۔ 943 بینک اکاؤنٹ میں سے 181 بینک اکاؤنٹ کا استعمال سائبر فراڈ کے پیسوں کی منتقلی کیلئے کیا گیا تھا۔ ملک بھر میں یہی اکاؤنٹ کا استعمال سائبر فراڈ کے پیسوں کی منتقلی کیلئے کیا جاتا تھا۔

ان اکاؤنٹ کا استعمال ڈیجیٹل اریسٹ, شیئر ٹریڈنگ سمیت دیگر فراڈ کے پیسوں کیلئے کیا گیا تھا, اس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ سائبر فراڈ سے متعلق 1930 پر شکایات موصول ہوئی تھی, جس میں کل 339 شکایت میں سے ممبئی کی 16 اور مہاراشٹر میں 46 شکایت کے بعد 16 جرم درج کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر صوبوں میں 277 شکایات موصول ہوئی تھی۔ اس میں سے 33 جرم درج کئے گئے ہیں ملزمین پر مزید مقدمات درج ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ گروہ منظم طریقے سے لوگوں کو بے وقوف بنایا کرتا تھا۔ اس گینگ کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ پہلے وہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرتا جو اپنے بینک اکاؤنٹ فروخت کرنے کے خواہاں ہے۔ اس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹ خرید کر سائبر فراڈ کے پیسوں کی اس میں منتقلی کی جاتی۔ اس کے ساتھ ہی ان بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور تمام پاس ورڈ بھی اپنے پاس ہی یہ لوگ رکھتے تھے, اس کے بعد اے ٹی ایم اور دیگر سینٹروں سے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالا کرتے تھے۔ ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی آن لائن اور اے ٹی ایم سے پیسے نکالے گئے ہیں۔ جن لوگوں کا اکاؤنٹ سائبر فراڈ کے پیسوں کی منتقلی کے لئے استعمال کیا گیا تھا انہیں اس کا علم تھا اس لئے اب ایسے افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے, جنہوں نے اپنا اکاؤنٹ فراہم کیا ہے۔ یہ تمام بھی جرم میں شریک پائے گئے تھے, اس لئے ڈی سی پی راج تلک روشن نے بتایا ہے کہ لالچ میں کسی کو بھی اپنا اکاؤنٹ فروخت نہ کرے اور سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلئے آن لائن پر کسی بھی قسم کی دھمکی سے خوفزدہ نہ ہو, کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ وغیرہ نام کی کوئی چیز نہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سائبر فراڈ کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح کرائم برانچ بھی فعال ہے, ایسے میں کرائم برانچ نے 60 کروڑ سے زائد کے فراڈ کے کیس کو حل کر لیا ہے۔ اور 10 کروڑ روپے ان اکاؤنٹ سے منجمد بھی کئے ہیں۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ویبو پٹیل, سنیل کمار پاسوان، امن کمار گوتم، خاتون خوشباو سندر جول، رتیک بندیکر شامل ہے ان ملزمین کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، ایک پرنٹر, 25 موبائل فون متعدد بینکوں کی 25 پاس بک, 30 چیک بک, 46 اے ٹی ایم سوئپ مشین و دیگر کمپنی کے موبائل کے 104 سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں سائبر فراڈ سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش میں پیش رفت ہونے کے بعد مزید ملزمین کی گرفتاری عمل لائی گئی ہے اور اب تک اس معاملہ میں 12 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں جس خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے اس نے اپنا اکاؤنٹ فروخت کیا تھا۔ اسی لئے پولیس نے شہریوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں ایسے گینگ کے دام میں نہ آئے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مہاراشٹر میں جلوس محمدی ۸ ستمبر کو نکالا جائے گا، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنپتی وسرجن کے تناظر میں اہم فیصلہ, جلوس کمیٹیوں کی میٹنگ میں فیصلہ پر مہر ثبت

Published

on

Khilafat-House

ممبئی : مہاراشٹر اور ممبئی میں جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم ۸ ستمبر بروز پیر کو تزک و احتشام کے ساتھ نکالاجائے گا ممبئی میں آل انڈیا خلافت کمیٹی کی مشاورتی میٹنگ میں حضرت معین الدین اشرف المعروف معین میاں نے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور شر پسندی فتنہ سے محفوظ رہنے کے لئے مسلمانوں نے فرخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس محمدی مقررہ روز نہ نکالتے ہوئے پیر ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ مسلمانوں نے اننت چتردسی یعنی گنپتی وسرجن کے پس منظر میں کیا ہے, تاکہ گنپتی اور جلوس محمدی میں کوئی تصادم یا تناؤ پیدا نہ ہو۔ مسلمانوں نے براداران وطن کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے آقا نامدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امن اور بھائی چارگی کو عام کیا ہے۔ اس سے قبل عید میلاد النبی کے تناظر میں ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے مسلم نمائندہ وفد نے ملاقات کی تھی۔ جس میں پولس کمشنر نے جلوس کو دو دنوں کے لئے موخر یا پانچ ستمبر کو پولس نے نکالنے کی اجازت دیدی تھی۔ ایسے میں مسلمانوں نے افراتفری کے حالات اور ہندو مسلم اتحاد کے قیام کے لئے اب جلوس ۸ ستمبر کو نکالنے کا فیصلہ لیا ہے۔ مساجد گھروں اور عبادت گاہوں مسلم محلوں میں عید میلاد النبی کے روز ہی چراغاں فاتحہ اور قرآن کا مسلمان اہتمام کریں گے۔ صرف جلوس ۸ ستمبر کو منعقد ہوگا۔ جلوس کی شاہراہوں میں جلوس محمدی کے استقبال کے لئے گیٹ بھی سجائے جاتے ہیں اور گنپتی کا روٹ بھی یہی ہوتا ہے, ایسے میں تصادم کا بھی خطرہ لاحق تھا۔ ان تمام پس منظر پر غور وخوص کرنے کے بعد مسلمانوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس اہم میٹنگ میں علما کرام، وعمائدین شہر رکن اسمبلی امین پٹیل، ذیشان صدیقی، کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان، وارث پٹھان، حاجی علی اور ماہم درگاہ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی، خلافت کمیٹی سرفرارز آرزو، ایم اے خالد، مولانا خلیل الرحمن نوری، مولانا عبدالجبار ماہر القادری، سمیت دیگر شریک تھے۔ جلوس کمیٹیوں کی میٹنگ میں حضرت معین میاں نے مہر ثبت کر دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com