Connect with us
Saturday,13-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

عالمی یومِ مراٹھی زبان پر پہلی بار اردو اسکول میں مراٹھی لائبریری کا افتتاح

Published

on

marathi-urdu

مشن مریم محلہ محلہ لائبریری کے تحت آج عالمی یوم ِ مراٹھی زبان پر رشیدہ اردوہائی اسکول ابرار کالونی مصرواڑی اورنگ آباد میں مشہور مراٹھی زبان کے شاعر وی. وا.شروارڈکر کشم آگرج جن کے نام پر ”عالمی یومِ مراٹھی زبان” دن منایا جاتاہے ان کے 109یومِ ویں یومِ پیدائش پر ان کے نام سے مہاراشٹر کی تاریخ کی پہلی مراٹھی لائبریری (بچوں کے لیے) قائم کی گئی ہے،جس کا افتتاح اورنگ آباد کے مشہور صنعت کار اور انگریزی مراٹھی زبان کے مصنف گریش مگرے کے ہاتھوں آج صبح دس بجے عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کے اشتراک و سرپرستی میں ”مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری تحریک“ چلائی جارہی ہے۔ اس تحریک کی یہ آٹھویں لائبریری تھی۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے اپنی ابتدائی گفتگومیں مہمانان کا تعارف اور محلہ لائبریری کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ مراٹھی زبان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہاہے کہ کسی مسلم علاقہ واقع اردو میڈیم کے ہائی اسکول میں مراٹھی زبان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر کے نام پر لائبریری قائم کی جارہی ہے۔
پروگرام کی صدارت ریٹائرڈایڈیشنل سی ای او عبدالمقیم دیشمکھ نے فرمائی اور انہوں نے اپنی مخاطب میں محلہ کے معززین کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کی شہر کے ہر محلہ میں اس طرح کی لائبریری قائم ہونا چاہئے۔
مہمان خصوصی گریش مگرے نے طلباء و حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مراٹھی زبان کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی زبان کو کسی بھی بھی ذات دھر م اور مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیئے،مراٹھی زبان یہ ہماری ریاستی زبان ہے اور اس میں ہمیں قابلیت اور عبور حاصل کرنا چاہیئے تاکہ ہم ریاست میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارو ں میں نوکری کرسکیں اور صر ف نوکری و ملازمت کے لیے کسی زبان کو بھی نہیں سیکھناچاہئیے بلکہ زبان ایک تہیذیب و تمدن کا حصہ ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں چھ ہزارزبانیں بولی جاتی تھیں لیکن اب ہزاروں زبان ختم ہورہی ہیں بلکہ بعض زبانوں کے بولنے اور جاننے والے افراد کی گنتی انگلیوں پر کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کسم اگرج کے 109 ویں یومِ پیدائش پر لائبریری کو 109کتابوں کا تحفہ بھی دیا۔ پروگرام میں فیم کے ضلع صدر خان جمیل احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیم اور ریڈاینڈ لیڈ کی کوشش ہے کہ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیداکرنے کے لیے محلہ محلہ لائبریاں قائم کی جائیں اور اس کی ابتداء گزشتہ ماہ محترمہ فورزیہ تحسین خان کے ہاتھوں علاقہ بائجی پورہ واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری سے ہوچکی ہیں اور آج یہ آٹھویں لائبریری ہے جو آپ کے اسکول میں قائم کی جارہی ہے۔
پروگرام میں محلہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی اقصی مسجد کے صدر غوث بھائی اور مدرسہ مظاہر حق کے ناظم مولانا صادق مظاہری اسٹیج پر موجود تھے.
پروگرام کی نظامت مولنا محمد وسیم ندوی (صدر مدرس) نے فرمائی جبکہ مہمانان کا استقبال اوراظہار تشکر ایکتا ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری ذیشان دیشمکھ نے اداکیا۔ پروگرام میں کویڈ19میں حکومت کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے طلباء و سرپرستوں کو بلایا گیاتھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

نفرت انگیز بیانات، تفریح ​​کے نام پر فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن لیا جائے گا : میئر ریتو تاوڑے

Published

on

ritu

ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے لائیو شو میں کے ای ایم اسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار کے نفرت انگیز بیان کے معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تفریح ​​کے نام پر نفرت انگیزبیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے۔

ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے اس پورے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور فنکاروں اور مواد تخلیق کرنے والوں سے سماجی ذمہ داری سے آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے شو کے دو کلپس جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں شہریوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ پہلے کلپ میں ہمانشو جگڈا نامی شخص ایک خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا واقعہ بیان کیا، جب کہ دوسرے کلپ میں کے ای ایم ہسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار نے ان مردوں کی لاشوں کے بارے میں انتہائی نفرت انگیز، فحش اور جارحانہ تبصرے کیے جنہوں نے اپنی لاشیں طبی تعلیم کے لیے عطیہ کی تھیں۔ ان دونوں صورتوں میں کامیڈین پرنیت نے اعتراض کرنے کے بجائے ہنسی اور تالیاں بجائیں۔ ان دونوں کلپس میں غیر حساسیت کا نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر سائبر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے پر میونسپل کارپوریشن کا موقف واضح کرتے ہوئے اور قانونی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے کہ مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ کے ای ایم ہسپتال انتظامیہ نے سیجل پوار کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی مقرر کی ہے۔ میئر نے واضح کیا کہ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میئر تاوڑے نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا ایک بہت اہم حصہ ہے، لیکن اس آزادی کے نام پر خواتین کی توہین کرنے والا مواد، فحاشی، نفرت انگیز بیانات، نفرت انگیز قسم کے مواد یا سماج میں غلط پیغام بھیجنے والے مواد کو کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی فورم میں خواتین، رضامندی اور طبی شعبے سے متعلق حساس مسائل پر بات کرتے ہوئے ہر ایک کو حدود کی پابندی کرنی چاہیے۔ ممبئی ثقافت، فن اور سوچ کی آزادی کا شہر ہے۔ تاہم یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تفریح ​​کے نام پر کسی کی عزت کو پامال نہ کیا جائے۔ چونکہ سوشل میڈیا کا نوجوانوں پر بڑا اثر ہے، اس لیے معاشرے پر اس طرح کے مواد کے اثرات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے سب کو حساس ہونا چاہیے۔ تمام فنکاروں، ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سماجی دلچسپی، حساسیت اور اخلاقیات کا احساس برقرار رکھنا چاہیے۔ شہریوں کو بھی سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے برتاؤ کرنا چاہیے اور نفرت، فحاشی اور خواتین مخالف ذہنیت کو فروغ دینے والی چیزوں کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے، اس موقع پر ریتو تاوڑے نے بھی اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

محرم الحرام وعظ و مجالس کو رات 9 بجے تک اجازت دی جائے، ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کا وزیر داخلہ سے مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-Fadnavis

ممبئی : محرم الحرام کے متبرک ایام کی اہمیت کے پیش نظر اس دوران منعقد ہونے والی عوامی مذہبی تقاریر وعظ و مجالس کا وقت ۱۰ بجے سے بڑھا کر ۱۲ بجے تک کیا جائے، ایسا پرزور مطالبہ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔ ایم ایل اے اعظمی نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ محرم کے دوران رات کے وقت مختلف علاقوں میں عوامی تقاریر وعظ مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں جانثاراں حسین شریک ہوتے ہیں۔ فی الحال شام کو تقریباً ۷ بجے مغرب کی نماز ہوتی ہے، جس کے بعد عشاء کی نماز مکمل ہونے تک کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے فی الحال صرف رات ۱۰ بجے تک کی ہی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے نماز کے بعد اصل پروگرام کے لیے بہت کم وقت درکار ہے۔ اس وقت کی قلت کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی ہے اور وہ ان مذہبی تقاریر سے پوری طرح مستفیض نہیں ہو پا رہے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر، امن و امان کا پورا احترام کرتے ہوئے محرم کی طے شدہ تاریخوں کے لیے یہ وقت رات ۱۲ بجے تک بڑھایا جانا چاہیے۔ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ خود اس معاملے میں مداخلت کریں اور پولیس انتظامیہ کو فوری طور پر مثبت احکامات جاری کریں۔ اس میمورنڈم کی کاپیاں وزیر اعلیٰ اور ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) دیوین بھارتی کو بھی ضروری کارروائی کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا،12 خواتین کی بازیابی، ۹ گرفتار

Published

on

Bear

ممبئی : میرا روڈ ایم بی وی وی پولیس کمشنریٹ، سرکل 1 کے ڈی سی پی راہول چوان کی قیادت میں ایک ٹیم نے میرا روڈ کے کاشیگاؤں پولیس اسٹیشن کی حدود میں ممبئی احمد آباد ہائی وے پر دراز ڈھابہ کے سامنے سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولس نے 12 خواتین کو بچا لیا گیا۔ ایک کیشیئر اور 8 ویٹر گرفتار کیے گئے جس میں بار کا ڈرائیور مالک اور مینیجر مفرور ہیں, چھاپہ مار کاروائی کے دوران 50,000 روپے نقد ضبط کر لیے گئے۔ اس کے ساتھ وہسکی اور بیئر کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا گیا اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی طور پر بار میں رقص و سرور کی محفل جاری تھی اسی دوران پولس نے چھاپہ مار اور ملزمین کو گرفتار کر کے ۱۲ بار رقاصاؤں کو بھی آزاد کروایا گیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان