(جنرل (عام
ملک میں گزشتہ روز 2 ہزار 134 مریضوں نے کورونا کودی شکست

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل کو 2134 مریض کووڈ سے صحت مند ہوئے۔
اس دوران کورونا کے 2 ہزار 338 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 58 ہزار 87 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء مزید 19 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 630 ہوگئی۔
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2134 افراد کے کووڈ سے صحت مند ہوئے اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 15 ہزار 574 مریض کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ وہیں فعال معاملوں کی شرح 0.04 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 222 فعال معاملے بڑھ کر 5498 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 576 بڑھ کر 6481092 ہوگئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 17 بڑھ کر 69740 ہوگئی۔
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 134 بڑھ کر 3131 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 279 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 35 ہزار 385 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 859 ہو گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
جھوپڑپٹیوں کی اسکولوں کو قانونی حیثیت دی جائے، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، وزیر تعلیم دادا بھوسے کا کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

ممبئی جھوپڑپٹیوں میں پرائیوٹ اور نجی اسکولوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے سبب طلبا کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ لاحق ہے اس لئے ان اسکولوں کو اجازت دی جائے, تاکہ طلبا اور ان کے والدین کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ سرکار کو اس متعلق غور کرنا چاہئے, کہ چھوٹی پرائیوٹ اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظم ہے اور ایسے میں عوام کی ضرورت کو تکمیل تک پہنچا رہی ہے لیکن سرکار ان اسکولوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان پر کیس تک درج کر رہی ہے۔ ان اسکولوں کے پاس وسائل محدود ہے اور یہ سرکاری شرائط کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود والدین ان اسکولوں میں داخلہ کروانے کے لئے بھی قطار میں ہے اس لئے اسکولوں کی گنجائش کے پس منظر میں ان اسکولوں کو اجازت دی جائے, یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں تعلیم پر بحث کے دوران ابوعاصم اعظمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں جاری چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں کو صرف اس لیے غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے کہ ان کے پاس مقررہ معیار کے مطابق زمین یا قطعہ اراضی میسر نہیں ہے, جبکہ یہ اسکول محدود وسائل کے ساتھ اچھی تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور والدین بھی ان سے مطمئن ہیں۔
اس لئے ایسے اسکولوں کو خصوصی کیس سمجھا جائے اور انہیں تسلیم کیا جائے، اور ان کے لیے علیحدہ درجہ بندی کر اجازت کے عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔
اس پر وزیر تعلیم دادا بھوسے نے ایک کمیٹی بنانے کا مثبت یقین دلایا اور اس کے متعلق کمیٹی بنانے کے بعد فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کا حق ہے, اس کے تحت ان اسکولوں سے متعلق بھی غور وخوص ہوگا, لیکن جو شرائط رکھی گئی ہے, وہ ایسے تناظر میں رکھی گئی ہے کہ اگر اسکول میں کوئی حادثہ پیش آیا تو اس پر قابو پایا جاسکے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر قانون مرتب کیا گیا تھا اسی نہج پر اب اس مسئلہ پر غور کیا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر اردو اکیڈمی کی تشکیل کی جائے، اردو زبان کی فروغ کے لئے فنڈ اور عملہ کی تقرری ہو : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اردو کی فروغ کے لئے اردو اکیڈمی کی فوری تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں کہا کہ گجراتی مراٹھی سمیت دیگر زبانوں کی اکیڈمیاں فعال ہے, لیکن اردو اکیڈمی کی حالت زار ہے۔ پہلے اس اکیڈمی میں 25 کا عملہ تعینات تھا, لیکن اب صرف سپرٹنڈنٹ ہی باقی ہے, باقی ماندہ 24 سبکدوش ہو چکے ہیں۔ اردو کی حالت زار پرسرکار کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اکیڈمی کی تشکیل سے اردو کو فروغ ملے گی, اعظمی نے مطالبہ کیا کہ اردو اکیڈمی کو فنڈکی فراہمی کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کاغذ پر تو ایک کروڑ روپے فنڈ مختص کرتی ہے, لیکن یہ فنڈ فراہمی نہیں ہوتی۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ
اردو ہمارے ہی ملک کی زبان ہے۔ جب بھی وزیر اعلیٰ جی یا کوئی اور وزیر ایوان میں اپنی بات رکھتے ہیں، تو اردو شاعری کا سہارا لیتے ہیں۔ مگر جب اردو اکیڈمی کے قیام اور اردو زبان کی ترقی کی بات آتی ہے، تو حکومت ناانصافی کرتی ہے۔ اس لیے آج میں نے ایوان میں مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد اردو اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسے مؤثر انداز میں چلایا جائے۔
سیاست
مہاراشٹر پولس ہلکاروں کی ۸ گھنٹے کی ڈیوٹی کی جائے، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کا مطالبہ

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں پولیس کو بہتر سہولیات فراہمی پر شیوسینا اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ پولیس محکمہ میں عام اہلکاروں کی حالت انتہائی زار ہے, انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کو 8 گھنٹے کے بجائے 12 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے ہوتی ہے, جس کے سبب ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو گھر سے قریب ڈیوٹی فراہمی کے بجائے دور دراز ڈیوٹی فراہم کی جاتی ہے, اعلی افسران کے فوری طور پر تبادلے اور ترقی پر توجہ دی جاتی ہے, لیکن پولیس اہلکاروں سے سرکار چشم پوشی کا شکار ہے۔ ڈی جی لون قرض کیلئے متعدد اہلکاروں نے درخواست دی ہے, لیکن اب تک انہیں یہ قرض فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ کئی پولیس اہلکار تو وسئی ویرار اور پالگھر سے ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے دو سے چار گھنٹے کا سفر کر کے آتے ہیں, ان پولیس اہلکاروں کو سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی صحت سے متعلق انہیں یہ ورزش اور یوگا کرنے کی تلقین کی جاتی ہے, ایسی صورتحال میں اہلکاروں کے پاس یوگا اور ورزش کرنے کا وقت درکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آئی پی ایس افسران کے تبادلوں اور ترقی پر سرکار توجہ دیتی ہے, اسی طرز پر اہلکاروں کی صحت اور تبادلوں پر بھی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اہم اشخاص کی ڈیوٹی اور بندوبست پر بھی تعینات کیا جاتا ہے۔ 2 سے 10 اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا جاتا ہے, لیکن وزیر اعلی نے اہم اشخاص کی سیکورٹی میں تخفیف کی ہے, اس کیلئے وہ قابل ستائش بھی ہے, اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ پولیس کی سہولیات پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے پاس گھر تک نہیں ہے اور ہاؤسنگ پالیسی میں جو گھر فراہم کئے جاتے ہیں, وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے, اس پر غور وخوص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں 51 ہزار پولیس اہلکاروں کی گنجائش ہے, لیکن فورس کی کمی ہے اس لئے پولیس بھرتی کی بھی ضرورت ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا