Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ایک دن میں کورونا کے 34،956 نئے مریض اورتقریبا 23 ہزار شفایاب

Published

on

ملک میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی ہے اس وبا سے تقریبا 23،000 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد 6.35 لاکھ افراد کو عبور کرچکی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہی دن میں 22،942 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور یہ راحت والی خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب ریکارڈ 34،956 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 35،74،371 ہے اور دوسرے نمبر پر برازیل میں 20،1،2515 کیسز ہیں۔
جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 10،03،832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25،602 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،35،757 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس کے 3،42،473 فعال کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے مقابلے صحت مند کیسوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہہ جہاں مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں تامل ناڈو میں بڑھ کر تقریبا 1.56 لاکھ اور دہلی میں 1.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، کرناٹک 50 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تومتاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر میں 8،641 نئے کیسز رپورٹ اور 266 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں اب تک 2،84،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،194 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1،58،140 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
وائرس کے کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر ہے جہاں اس عرصے کے دوران وائرس کے 4،549 کیسز رپورٹ ہوئے اور 69 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 1،56،369 اور مرنے والوں کی تعداد 2،236 ہوگئی ہے ۔ ریاست کے مخلتف اسپتالوں سے 1،07،416 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان