Connect with us
Tuesday,28-April-2026

جرم

کانپور میں باپ نے نابالغ اور اس کے عاشق کو قتل کردیا

Published

on

murder

اترپردیش میں کانپور کے گھاٹم پور علاقہ میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنی نابالغ بیٹی اور اس کے عاشق کو کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ براہین پور گاؤں کا باشندہ ٹرک ڈرائیور شیو آسرے کی 16 سالہ بیٹی کے گاوں کے ہی بیج ناتھ کے اکلوتے بیٹے شالو عرف کلو (17) معاشقہ تھا۔ اکثر دونوں کنبوں میں اس پر تنازعہ ہوتا تھا۔ جمعرات کو شیو آسرے بیوی اور دو بچوں کولیکر باندا کے برووا گاؤں میں سالے کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے گیا تھا۔ گھر میں بڑی بیٹی کے علاوہ اس کا بھائی تھی۔
رات کو تقریباً 12 بجے شالو کا عاشق اس کے گھر گیا۔ اس کا پتہ چلتے ہی چاچا نے مین ڈور پر تالا لگا کر اپنے بھائی کو مطلع کیا۔ سنیچر کی صبح باندا سے پہنچے باپ شیو آسرے نے بھائی دیپک اور رام آسرے کے ساتھ مل کر بیٹی اور اس کے مبینہ عاشق کو کلہاڑی سے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
پولیس نے قتل کے ملزم کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے عشائیہ کے موقع پر ہونے والی شوٹنگ سے ’پریشان‘ نہیں تھا، ایجنسیوں کی فوری کارروائی کی تعریف کی۔

Published

on

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے عشائیے میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ پریشان نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کافی نروس تھیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں پریشان نہیں تھا۔ میں زندگی کو سمجھتا ہوں۔ ہم ایک پاگل دنیا میں رہتے ہیں۔” اس نے اپنا ردعمل اس وقت بیان کیا جب سیکیورٹی گارڈز اسے باہر لے گئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی اور پھر سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کیا۔ “میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ گارڈز نے کہا، ‘براہ کرم نیچے اتریں، فرش پر آ جائیں۔’ چنانچہ میں خاتون اول بھی نیچے اتر گئی۔” خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “وہ جو کچھ ہوا اس سے وہ بہت پریشان لگ رہی تھیں۔ ایسی صورتحال میں کون پریشان نہیں ہوگا؟ انہوں نے صورتحال کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا، وہ جانتی تھیں کہ کیا ہو رہا ہے۔” دریں اثنا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری کارروائی پر ایجنسیوں کی تعریف کی۔ اس نے بتایا کہ ملزم کو کتنی جلدی پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا، “وہ (حملہ آور) بہت چالاک تھا، لیکن انہوں نے (سیکیورٹی اہلکاروں) نے جلدی سے اسے قابو کر لیا۔” صدر نے نوجوان ملزم کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر بھی تبصرہ کیا۔ اس نے کہا، “یہ لوگ بیوقوف نہیں ہیں، اور یہ چیزیں جلدی سمجھ لیتے ہیں۔ حملہ آور بھی کافی اناڑی تھا، اسی لیے پکڑا گیا۔” واقعے کے باوجود، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایونٹ جاری رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کا دوبارہ انعقاد جلد ہوگا۔ ایک 31 سالہ مشتبہ شخص نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے عشائیے میں فائرنگ کی۔ وہ حفاظتی حصار توڑ کر ہوٹل میں داخل ہوا۔ عشائیہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر اور سینئر حکام سمیت 2500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں فی الحال 31 سالہ ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان