Connect with us
Friday,14-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مہاراشٹر و دہلی سمیت ملک کی 24 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوگئے

Published

on

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ، دہلی ، اترپردیش ، آندھرا پردیش اور کرناٹک سمیت 24 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔
ریاست مہاراشٹرجو ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ،میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8191 مریض کم ہوئے ہیں جس سے ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،65،455 رہ گئی ہے ، جبکہ دہلی میں اسی عرصہ کے دوران 2105 فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 27123 ہوگئی ۔ اترپردیش میں 1650 ، آندھرا پردیش 1760،اور کرناٹک میں673 ، انڈمان اور نکوبارجزائر میں 20 ، بہار میں 163 ، چنڈی گڑھ میں 103 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 19، گوا میں 180 ، ہریانہ میں 815 ، ہماچل پردیش میں سات ، جموں و کشمیر میں 598 ، جھارکھنڈ میں 307 ، مدھیہ پردیش میں 519 ، میگھالیہ میں 32 ، میزورم میں 36 ، ناگالینڈ میں 40 ، اڈیشہ میں 795 ، پڈو چیری میں 225، پنجاب میں 810 ، تمل ناڈو میں 35 ، تلنگانہ میں 196 اور اتراکھنڈ میں کورونا کے 733 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں۔
منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 84،877 کورونا مریض صحتمند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 51،01،398 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے 70،589 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 61،45،292 ہوگئی ہے ۔اس کے مقابلے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،064 ہوگئی جس سے اب یہ مجموعی طور پر 9،47،576 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرو علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ……………ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار …….. 168 ………… 3582 …………. 53
آندھرا پردیش ………….. 63116 ……… 612300 …….. 5745
اروناچل پردیش ……. 2725 ……….. 6592 …………. 15
آسام ………………. 30662 ……… 142300 ………. 667
بہار ………………. 12664 ………. 166276 ……… 892
چنڈی گڑھ ……………. 2200 ………… 9325 ……….. 153
چھتیس گڑھ …………. 33044 ……….. 74537 ……… 877
دادرنگر حویلی اور دامان ڈیو …….. 133 ………… 2877 ………….. 02
دہلی ……………… 27123 ……… 240703 ……. 5272
گوا ……………… 4917 ……….. 27072 ………. 407
گجرات …………. 16689 ………. 114344 ……… 3428
ہریانہ ………… 15670 ………. 108411 ……… 1331
ہماچل پردیش …. 3650 ………… 10627 ……….. 180
جموں کشمیر …… 17601 ………. 54267 ……….. 1146
جھارکھنڈ ……….. 12126 ……… 68603 ………… 688
کرناٹک ………… 104067 ……. 469750 …….. 8641
کیرالہ …………… 57957 ……….. 3032 …………. 697
مدھیہ پردیش ……. 21912 ………. 100012 ……….. 2242
مہاراشٹر …….. 265455 ……. 1049947 ……. 35751
منی پور ………… 2431 ………… 7982 …………. 64
میگھالیہ ………. 1448 ……….. 3868 ………….. 46
میزورم ………… 499 ……….. 1459 …………… 00
ناگالینڈ ……… 1002 ………. 4938 …………… 17
اوڈیشہ ……….. 34211 ……. 177585 ……….. 813
پڈوچیری …………. 5014 …….. 21156 ………… 515
پنجاب ……….. 17746 ……… 90345 ……….. 3284
راجستھان ……. 20043 …….. 109472 ………. 1456
سکم ………. 698 ………… 2164 …………. 34
تمل ناڈو ……. 46306 ……. 530708 ……… 9383
تلنگانہ ……… 29477 …….. 158690 ……… 1116
تری پورہ ………… 5874 ……… 19203 ……….. 276
اتراکھنڈ …….. 10066 ……. 36856 ……….. 580
اتر پردیش …… 53953 ……. 331270 …….. 5652
مغربی بنگال..25899 ……. 219844 ……… 4837
مجموعی …………. 947576 ….. 5101397 ……. 96318

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی بی ایم سی ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ میں جونیئر کے جی سے گریڈ 4 کے لیے داخلے مطلوب

Published

on

SCHOOL

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیش پانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، ممبئی (04 ڈبلیو)، گوونڈی 04، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، میں نئی ​​تعمیر شدہ عمارت میں ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول شروع کیا ہے۔

یہ اسکول مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے نصاب کی پیروی کرتا ہے اور جونیئر کے جی سے گریڈ 4 تک کلاسز کا انعقاد کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت گوونڈی اور آس پاس کے علاقوں میں غیر مجاز اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ترجیحی داخلہ دیا جائے گا۔ سیٹوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

خواہشمند والدین داخلہ کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں
پتہ : پہلی منزل، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیشپانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، گوونڈی (مغربی)، ممبئی – 400 043۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ایف-ساؤتھ’ اور ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈوں کی طرف سے کی گئی کارروائی، دادر اور سانتا کروز علاقوں میں 15 دکانیں ہٹا دی گئیں

Published

on

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ راہگیر پہلے مہم کے ایک حصے کے طور پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانا اور پیدل چلنے والوں کے لیے چلنے کے قابل بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، دادر کے علاقے (‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کی طرف سے) اور سانتاکروز کے علاقے (‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ کی طرف سے) میں فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والی 15 غیر مجاز دکانوں اور 15 غیر مجاز ہاکروں کو آج (13 اگست 2026) ہٹا دیا گیا۔ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمشنر اشونی بھیڈےکی رہنمائی میں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) کی قیادت پراجکتا ورمالاونگیرے، ممبئی میونسپل کارپوریشن غیر مجاز ہاکروں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ مہم کو نافذ کر رہی ہے، اس طرح رکاوٹوں سے پاک فٹ پاتھوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایف-ساؤتھ وارڈ) کی قیادت میں ‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کے ذریعہ دادر (مشرقی) علاقے میں کارروائی کی گئی اس مہم کے دوران، دادر (مشرق) میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے 04 غیر مجاز دکانوں، 12 عارضی ترپالوں کے شیڈ، 06 غیر مجاز پلیٹ فارم (کٹے*) اور 15 ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (زون-3) وشواس موٹے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایچ-ایسٹ) کی قیادت میں۔ مردولا اینڈے، ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ نے آج سانتا کروز (ایسٹ) کے علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی۔ اس کارروائی میں ٹی پی ایس-3 علاقے میں سڑک 6، 7 اور 11 کے ساتھ واقع چھ غیر مجاز دکانوں کے ساتھ ساتھ نانا صاحب دھرمادھیکاری مارگ کے ساتھ فٹ پاتھ پر واقع پانچ غیر مجاز دکانوں کو مسمار کرنا شامل ہے۔ اس آپریشن میں ایک فوڈ وین بھی شامل تھی۔ اس ڈرائیو نے تقریباً 500 میٹر فٹ پاتھ کی جگہ صاف کر دی ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے پیدل چلنا آسان ہو گیا ہے۔

دریں اثنا، میونسپل کارپوریشن پیدل چلنے والوں کے لیے صاف اور قابل رسائی فٹ پاتھوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ نتیجتاً، انتظامیہ نے فٹ پاتھوں میں رکاوٹ بننے والی غیر مجاز تعمیرات یا ان پر کوئی مواد رکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ایسی خلاف ورزیاں دیکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ہوٹل بل کی ادائیگی پر تنازع قتل سے سنسنی، پولس کی بڑی کارروائی ۲۴ گھنٹے میں قتل کا معمہ حل، دو گرفتار ملزمین کا اعتراف جرم

Published

on

ARREST..2

ممبئی میں ایک ہوٹل میں بل کی ادائیگی کے تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کا سنسنی خیزواقعہ پیش آیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی, جبکہ پولس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن کی حدود میں ۱۱ اگست کو رات میں سلمان ہوٹل کے قریب ایک شخص کو شدید طور سے زدوکوب کیا گیا۔ عزیز محمد عتیق خان ۳۰ سالہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ پولس نے اس قتل کی انکوائری شروع کر دی۔ پولس میں مقتول کے بھائی کے بتایا کہ عزیز خان نے سلمان ہوٹل کے مالک دانش خان کو دو افراد کو ہوٹل کے بل کی ادائیگی کرنے کو کہا اس دوران مقتول سے اس دونوں نے حجت کی اور کہاُ کہ اس سے تیرا کیا تعلق ہے تو ہم کو نہیں جانتا۔ تیرے کو دیکھ لیں گے۔۔۔ پھر ان دونوں نے متاثرہ پر حملہ کر دیا عزیز خان کے سر پر لکڑی کا باکس مار دیا جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے علاج کے دوران مردہ قرار دیا۔ پولس نے قتل کا معاملہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا ملزمین کی گرفتاری کے لئے ۶ ٹیمیں تشکیل دی گئی اس کے بعد پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت اجئے منی اپادھیائے ۳۹ سالہ اور وکاس دیوراج پاسوان ۳۲ آفس بوائے کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۴ گھنٹے کےاندر ہی پولس نے اس قتل کے معمہ کو حل کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان