Connect with us
Monday,02-November-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر بند کا اثر : ممبئی میں طلبا کے احتجاج میں شدت، چمبور اور کرلا میں سڑک روکو آندولن، پولس الرٹ، وزیر اعلیٰ کی کارروائی کا حکم

Published

on

bandh

ممبئی : ممبئی شیواجی پارک سمیت کرلا، چمبور، چونا بھٹی، مانخورد، و دیگر مضافاتی علاقوں میں مہاراشٹر بند کے سبب ونچت بہوجن اگھاڑی وی بی اے نے مورچہ نکال کر دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اسی دوران پولس نے چمبور کرلا اور دیگر علاقوں سے مظاہرین کو زیر حراست لیا اور بعد ازاں مظاہرین کو رہا بھی کردیا گیا۔ ممبئی میں مہاراشٹر بند سے عام نظام متاثر رہا لیکن اسکول، کالج، اور عوامی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہی رواں دواں تھے اس کے ساتھ ہی ممبئی کے کرلا علاقہ میں خواتین مظاہرین نے سڑکوں پر اتر کر نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک جام کردیا جس کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہو گیا بعد ازاں پولس نے خواتین کو سڑک پر ہٹایا اور معمولات زندگی پٹری پر آگئی۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں مہاراشٹر بند سے عام نظام متاثر ہوا شیواجی پارک میں ٹھاکرے برادران اور امیت اور ادیتہ ٹھاکرے نے بھی احتجاجی مظاہرین کی حمایت کی ہے جبکہ اب ٹھاکرے براداران نے پریس کانفرنس میں یہ واضح کیا ہے کہ وہ ۲۶ جولائی کو مارچ کریں گے اگر اس دوران کسی نے بھی گڑبڑی پیدا کرنے یا دلی کے طرز پر پتھراؤ یا تشدد برپا کرنے کی کوشش کی تو انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایم این ایس اسے جواب دے گی اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے پرامن احتجاج نکالنے کا اعلان کیا ہے اور سرکار کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ آج احتجاجی مظاہرہ کے دوران کئی مظاہرین اور لیڈران کو زیر حراست لیا گیا۔

طلبا کو ڈرگس کیس میں پھنسانے کی پولس ڈرائیور کی دھمکی :
طلبا کو ڈرگس کیس میں پھنسانے کی شیواجی پارک میں دھمکی کی ویڈیوُ وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں کانسیٹل کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ہے اور اس معاملہ میں وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ کانسٹبل کے انکوائری جاری ہے اور اسے یہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اس معاملہ میں ویڈیو وائرل ہوا ہے وہ افسوسناک ہے۔ دیویندرفڑنویس نے کہا کہ اس احتجاجی مظاہرہ کی آڑ میں ادھو ٹھاکرے اپنے وجود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھی ادھو ٹھاکرے کی سرکار میں پرچہ لیک ہوا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی غیر ضمانتی وارنٹ میں 36 سال سے مفرور مطلوب ملزم گجرات سے گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو چوری کے کیس میں غیر مطلوب ہونے کے ساتھ اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی عدالت نے جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ مرد عمر 29 سال اپنے دکان کے ہیرے، سونے کے زیورات اور نقد رقم پہنچانے کے لیے جا رہا تھا تو پنچرتن بلڈنگ کے مرکزی داخلہ دروازے کے سامنے 04 نامعلوم افراد نے سازش کرکے اس کو ریوالور اور چاقو کا خوف دکھا کر اس کو زخمی کرکے اس سے ہیرے، زیورات اور نقد رقم اندازہ قیمت 20,48,964/- روپے زبردستی چوری کی تھی جس سے ڈاکٹر ڈی بی مارگ پولیس تھانے میں جرم درج کیا گیا تھا۔ اس کی مزید تفتیش کرائم برانچ یونٹ 2 کے ذریعے کر کے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ مذکورہ جرم میں ملزم مرد عمر 59 سال یہ مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بار بار غیر حاضر رہنے کے سبب اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ نکالے تھے۔ مذکورہ وارنٹ کی تعمیل کےلئے کرا ئم برانچ نے یہ کارروائی کی۔

مذکورہ اشتہاری غیر ضمانتی وارنٹ میں شامل ملزم مرد عمر 59 سال کے بارے میں پولیس ٹیم نے براہ راست معلومات جمع کرکے اور تکنیکی تجزیہ کے ذریعے اس کی تلاش کر اس کو تاریخ ۳۰ اکتوبر کو گاؤں پور، ضلع وڈودرا، راجیہ-گجرات سے حراست میں لیا گیا ہے۔مذکورہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنھبارے اور ایڈیشنل کمشنر کرشنا کانت اپادھیائے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، خاتون گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری

Published

on

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ 30 اکتوبر 2026 کو، رات 8:15 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان، سانتا کروز ٹریفک ڈویژن کے پولیس کانسٹیبل پرشانت گوکل ہاکے، ممبئی کے علاقے ولے پارلے (مغربی) میں این ایس روڈ نمبر 10 پر، پرتیکشا بنگلے کے سامنے ‘سنگیت مہابھارتی جنکشن’ کے قریب اپنی سرکاری ڈیوٹی (ٹریفک کنٹرول) انجام دے رہے تھے۔ اس دوران، ایک بی ایم ڈبلیو (بی ایم ڈبلیو) کار (ایم ایچ-02-جی جے-4) اور ایک ماروتی ویگن آر (ماروتی ویگن آر) (ایم ایچ-02-ایف ایکس-0) کے درمیان معمولی تصادم ہو گیا۔ دونوں گاڑیاں سڑک کے بیچ میں کھڑی تھیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ اس صورتحال میں، پولیس کانسٹیبل پرشانت ہاکے نے متعلقہ ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے ہٹا لیں۔

بی ایم ڈبلیو کار چلانے والی خاتون نے ان ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا، پولیس اہلکار سے بحث کی اور انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی۔ مزید برآں، جب پولیس اہلکار اپنی وردی میں گاڑی کے سامنے کھڑے تھے، تو خاتون نے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ اہلکار کی جانب سے بار بار رکنے کا کہنے کے باوجود، خاتون نے گاڑی ان کی طرف تیزی سے بڑھا دی، جس پر اپنی جان بچانے کے لیے اہلکار کو ایک طرف ہٹنا پڑا۔ اس کے بعد خاتون انتہائی لاپرواہی سے اور تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے جے وی پی ڈی (جے وی پی ڈی) جنکشن کی جانب فرار ہو گئیں۔ ابتدائی تصادم میں ماروتی ویگن آر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ پولیس کانسٹیبل پرشانت گوکل ہاکے کی شکایت پر، جوہو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون ڈرائیور کے خلاف ‘بھارتیہ نیائے سنہتا’ کی دفعات 132، 125 اور 351(2)، نیز ‘موٹر وہیکلز ایکٹ’ کی دفعہ 184 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملزمہ کی گرفتاری کا عمل جاری ہے، اور جوہو پولیس اسٹیشن اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اکھلیش یادو ملک کو بچانے اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے رہنما اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو ملک اور آئین کی حفاظت کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو ملک کو بچا سکتے ہیں اور ملک کے 1.4 بلین عوام کو ان کی جدوجہد کو محسوس کرنا چاہئے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت اور نفرت کے خاتمے کے لیے مضبوط اتحاد ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم کی بنیاد پارٹی کے مضبوط پارٹی ورکرز اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی پر ہونی چاہیے۔ اتر پردیش کی سیاسی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کی سڑک اتر پردیش سے گزرتی ہے اور مستقبل میں نفرت پھیلانے والوں کو روکنے کے لیے اتر پردیش میں حکومت بنانے کے لیے ایک مضبوط اتحاد بنانا ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان