Connect with us
Wednesday,03-December-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

میں نے پیسے بانٹ دیئے، اب میں ہی جیتوں گا : بی جے پی امیدوار

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخ بہت قریب ہے اور سبھی پارٹیوں کے امیدوار ووٹروں کو لبھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایک بی جے پی امیدوار نے ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں ہے اور الیکشن کمیشن نے انھیں نوٹس تک جاری کر دیا ہے۔دراصل فڑنویس حکومت میں وزیر اور بی جے پی امیدوار ببن راؤ لونیکر نے انتخابی تشہیر کے دوران برسرعام یہ بات کہہ دی کہ وہ اپنی جیت کو لے کر پر اعتماد ہیں کیونکہ عوام کے درمیان انھوں نے پیسے تقسیم کردیے ہیں۔ ببن راؤ کے اس بیان پر الیکشن کمیشن نے انھیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔الیکشن افسر نے نوٹس جاری کران سے بیان پر صفائی مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ببن راؤ نے گزشتہ دنوں کیمرے کے سامنے مبینہ طور پر یہ بیان دیا تھا کہ انھیں الیکشن جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ انھوں نے علاقے کے لوگوں کے درمیان پیسے تقسیم کر دیے ہیں، اس لیے اب وہ جیت کو لے کر مطمئن ہیں۔ ببن راؤ کا یہی بیان ان کے لیے مصیبت بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بی جے پی امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس جمعرات کو جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں ببن راؤ سے جب میڈیا نے سوال کیا تو انھوں نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تقسیم کرنے کی ان کی بات کو لوگوں نے غلط طریقے سے لے لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار نے کہا کہ ’’پیسے تقسیم کرنے کا مطلب یہ تھا کہ ڈیولپمنٹ کے لیے پیسے دیے گئے، ووٹ لینے کے لیے پیسے تقسیم کیے جانے کی بات میں نے نہیں کہی۔‘‘ بہر حال، ببن راؤ کے ذریعہ پیسے تقسیم کیے جانے سے متعلق بیان دیے جانے کے بعد ان کا ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور ببن راؤ سے وضاحت طلب کی۔ اپوزیشن پارٹیاں ببن راؤ کے اس بیان کی پر زور مخالفت کر رہی ہیں۔ ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ریاستی وزیر ببن راؤ لونیکر کے مذکورہ بیان کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے ان کی امیدواری رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی امیدوار کا بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدر رتناکر مہاجن نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں شکایت بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ببن راؤ کے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ وزیر الیکشن جیتنے کے لیے کس طرح پیسے تقسیم کر رہے ہیں، اور بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ رتناکر مہاجن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملہ میں ان پر کیس درج کرنا چاہیے، اور ان کی امیدواری رد کر دینی چاہیے۔

سیاست

ممبئی : مہاراشٹر کے اگلے ڈی جی پی سدانندداتے یقینی، ریاستی سرکار جلد ہی فیصلہ کرے گی، این آئی اے سربراہ اب ریاستی سربراہ مقرر ہوسکتے ہیں

Published

on

ممبئی مہاراشٹرکے نئے سر براہ کے طورپر سدانند داتے کی تقرری یقینی ہے سدانند داتے فی الحال قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ کےطور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ریاستی سرکارنے مہاراشٹر کیڈرآئی پی ایس داتے کی سفارش ڈی جی پی کے عہدہ پر کی ہے جس کے بعد اب سدانندداتے اب مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی مقرر ہوسکتے ہیں داتے اس لیے بھی اہم دعویدار ہے کیونکہ ان کی سبکدوشی ۲۰۲۷ میں ہے اور وہ دو سال کے لئے ڈی جی پی کے عہدہ پر تعینات رہیں گے ڈی جی پی سے متعلق جلد ہی ریاستی سرکار فیصلہ کرے گی ۔ سدانند داتے کو ریاستی کیڈر میں واپس بھیجنے کی درخواست بھی سرکار نے کی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ آئندہ ڈی جی پی سدانند داتے منتخب ہو سکتے ہیں ۔ اس عہدہ میں کئی اعلی افسران ریس میں ہیں لیکن اعلیٰ افسران میں سنئیر ترین افسر داتے ہی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلاغیر قانونی بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ… ڈاکٹر اشرف قاضی پر سرٹیفیکٹ تیار کرنے کا الزام، کریٹ سومیا کا ایل وارڈ میں کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی میں بنگلہ دیشیوں کےخلاف ممبئی پولس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے دوسری طرف بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کر رکھا ہے کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشی نجمہ نے ایک بچی کو ۲۰۲۴ میں جنم دیا تھا اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئے نجمہ نے کرلا ایل وارڈ اور کلکٹر سمیت تحصیلیدار کو درخواست ارسال کی تھی اور اس میں کریٹ سومیا نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ نجمہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی بچی کی پیدائشی سرٹیفیکٹ کےلیے کرلا ایل آئی جی کالونی سے متصل عمارت میں کلینک کے ڈاکٹر اشرف قاضی نے اسے سرٹیفکیٹ دیا تھا جس کے بعد اس بنگلہ دیشی کے بچی سائبا کی سرٹیفکیٹ جاری کی گئی کریٹ سومیا نے ایکس پر اس متعلق نجمہ اور کے اس کے شوہر ایوب نٹ کا آدرھار کارڈ بھی جاری کیا ہے اس کے ساتھ ہی آرٹی آئی سے حاصل شدہ ڈاکٹر کا سند بھی کریٹ سومیا نے ایکس پر جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر نے بتایا کہ ۱۹ نومبر کو بچی کی ولادت ہوئی لیکن یہ ولادت گھر پر ہوئی ہے بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کی تھی یہ تمام دستاویزات کی بنیاد پر کریٹ سومیا نے بنگلہ دیشی نجمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی نجمہ نے تحصلیدار کے روبرو جو درخواست داخل کی ہے اس میں اس نے جلدازجلد پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی حصولیابی کی التجا کی ہے اور آخر میں جو دستخط کی ہے وہ بنگالی میں کی ہے کریٹ سومیا نے ایل وارڈ میں ہیلتھ افسر سے ملاقات کر کے بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک مرتبہ پھر کریٹ سومیا نے بی ایم سی الیکشن سے قبل مسلم اکثریتی علاقوں کو ہدف بنایا شروع کردیا ہے اس سے قبل گوونڈی ، مانخورد اور مالیگاؤں کو کریٹ سومیا نے فرضی سرٹیفیکٹ کے معاملہ میں نشانہ بنایا تھا اب ممبئی کے مضافاتی علاقہ کرلا میں کریٹ سومیانے درخواست دی ہے کہ یہاں بھی مبینہ طور پر بنگلہ دیشیوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں ۱۵ فرضی سند کا بھی کریٹ سومیا نے حوالہ دیا ہے جو کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشیوں کو جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی پولس نے ممبئی میں مقیم غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۱یک ہزار سے زائد بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے ساتھ ہی ۴۰۴ کیس بھی درج کیا ہے اس کے باوجود کریٹ سومیا پولس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہے یہ کارروائی کا اعدادوشمار خود ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے دی تھی ۔ ڈاکٹر اشرف قاضی سے جب کریٹ سومیا کے الزام سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بچی کی پیدائشی گھر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد بچی کو شکایت تھی اس کا معالجہ میں نے کیا تھا اور اسی کی میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری کیا تھا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام بی ایم سی انتظامیہ کا ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

افواہوں پر توجہ نہ دے پولیس نے 6 دسمبر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کردی ہے۔

Published

on

ممبئی : ممبئی میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات کے پیش نظر ممبئی پولیس نے دادر چیتنہ بھومی پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا ہے اس کے ساتھ ہی دادر علاقہ میں سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے کئی سڑکوں کو مکمل طور پر مقفل کر دیا ہے ممبئی میں 6 دسمبر بابری مسجد کے شہادت کی برسی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکے یوم وفات پر پولیس الرٹ جاری کیا ہے دادر میں سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی بی ایم سی نے دادر چیتنہ بھومی پر حاضری دینے والے زائرین کیلئے ضروری انتظامات کرنے کا بھی دعوی کیا ہے بی ایم سی زائرین کیلئے کھانا سمیت پینے کے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا اہتمام کرتی ہے چیتنہ بھومی پر حاضری دینے کیلئے لاکھوں زائرین 6دسمبر کو ریاست بھر سے یہاں حاضر ہوتے ہیں ایسے میں پولیس نے ضروری حفاظتی انتظامات کا بھی دعوی کیا ہے پولیس نے ممبئی شہر میں الرٹ جاری کیا ہے چیتنہ بھومی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے قدآور سیاسی لیڈران سمیت وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی یہاں حاضری دیتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے 6 دسمبر سے قبل ضروری میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس میں حفاظتی انتظامات کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی زون 5 مہندر پنڈت نے بتایا ہے کہ 6 دسمبر کے پس منظر میں پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کئے ہیں اس کے ساتھ ہی 5 دسمبر سے ماہم کا میلہ بھی شروع ہوگا اس لئے بھی پولیس مستعد ہے اور پہلا صندل ماہم پولیس اسٹیشن پیش کر ے گی انہوں نے کہا کہ دادر میں چیتنہ بھومی پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ممبئی میں چیتنہ بھومی پر بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے اس دوران عوام سے پولیس نے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہے اور مشتبہ اور مشکوک افراد سمیت لاوارث اور نامعلوم شے کی اطلاع پولیس کو دے اور افواہوں پر توجہ نہ دے پولیس نے 6 دسمبر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کردی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com