Connect with us
Friday,12-September-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

یاس طوفان : مشرقی مدنی پور اور سندربن کے کئی علاقوں میں سیلاب، دریا کے پشتے ٹوٹنے کی وجہ سے حالات بے قابو

Published

on

storm

یاس طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال میں گرچہ بڑے پیمانے پر تباہی اب تک نہیں مچی ہے تاہم مشرقی مدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ کے کئی علاقوں میں سیلاب آ گئے ہیں۔ یاس طوفان بنگال کے ساحلی علاقوں میں نہیں ٹکرایا ہے، بلکہ اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا ہے۔ تاہم مشرقی مدنی پور کے دیگھا، مندار منی اور فریزر گنج میں صورت حال سنگین ہے۔

سمندر میں طغیانی کی وجہ سے دیگھا اور مندار منی جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیںوہاں حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ دیگھا۔ مندارمنی کے درمیان سڑک پر پانی بھر گیا ہے۔ کئی عمارتوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں بنگال کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو انتباہ جاری کر دیا گیا تھا۔ مشرقی مدنی پور کے ضلع مجسٹریٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ پہلے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ مغربی بنگال کے دو اضلاع، مشرقی مدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ یاس طوفان سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ اور اس شدید طوفان کے ساتھ بدھ پورنما کے پر چاند گرہن نے خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان تینوں اثرات کی وجہ سے دن بھر بنگال میں تیز سمندری لہریں تشویش کا باعث ہے۔ اور اس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

منگل کی سہ پہر دیگھا، شنکر پور، نامخانہ، سندربن اور متعدد دیگر ساحلی علاقوں میں طغیانی کی وجہ سے ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بدھ کی صبح کو سمندر میں طغیانی کی وجہ سے دیگھا شہر میں پانی بھر گیا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ سمندر میں مسلسل طغیانی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل ہی بتایا تھا کہ یاس بنگال کے بجائے اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے۔ تاہم طوفان کی وجہ سے بدھ کے روز 2 سے 4 میٹر سمندری لہر کا خطرہ ہے۔ اور یہ سمندری پانی کی اونچائی پر منحصر ہے۔ اس کے نتیجے میں، صورت حال مزید مشکل ہونے کا امکان ہے۔ پہلے ہی نام خانہ سے ہنگل گنج تک کئی علاقوں میں ڈیم ٹوٹ گئے ہیں، اور سمندری پانی داخل ہو گیا ہے۔ سمندری پانی علاقوں میں داخل ہونے کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ تاج پور – شنکر پور میرین ڈرائیو کے چاند پور اور جامعہ شام پور علاقوں میں پانی بڑھ گیا ہے۔

ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں بیٹھ کر کنٹرول روم سے حالات سنبھالنے والی ممتا بنرجی نے آج صبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقے دیہات میں پانی بھر گیا ہے۔ صرف مشرقی مدنی پور میں 51 دریا کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ سندربن کے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ اب تک 30 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے نندی گرام سے فون آیا ہے، کہ وہاں کئی علاقے پانی میں ڈوب رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے گاؤں والوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہو جاتے ہیں، اس وقت تک کوئی بھی ساحلی علاقے میں واقع اپنے گھروں میں نہ لوٹے۔ حالات کے خراب ہونے کا خدشہ ابھی باقی ہے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی شدید بارش : مٹھی ندی خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی، پوائی میں پانی کے بہاؤ میں ایک نوجوان بہہ گیا، ضلع گڈچرولی میں بھی ایک شخص لاپتہ ہے۔

Published

on

Powai water flow

ممبئی : دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ممبئی میں پیر سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ سڑکیں دریا بن چکی ہیں۔ کئی علاقوں میں کمر تک پانی بھر گیا ہے۔ اس لیے انتظامیہ فی الحال الرٹ موڈ پر ہے۔ اس کے علاوہ مٹھی ندی نے ممبئی والوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دریائے مٹھی کا پانی خطرے کے نشان سے تجاوز کر گیا ہے اور علاقے سے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران پوائی کے فلٹر پاڑا سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے بعد میں اسے بچا لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ چونکا دینے والا واقعہ پوائی کے پھولے نگر علاقہ میں پیش آیا۔ یہاں ایک نوجوان سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان دیوار پر کوئی چیز پکڑ کر بہہ جانے سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اوپر کھڑا ایک شخص اسے بچانے کے لیے اس کی طرف رسی پھینکتا ہے۔ نوجوان اسے پکڑنے کی کوشش میں بہہ جاتا ہے۔

اس دوران وہاں موجود لوگوں کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔ پھر ایک شخص کی آواز سنائی دیتی ہے، آرے تو گیا، یہ تو گیا… یہ بہت خوفناک واقعہ ہے۔ اس دوران نوجوان پانی کے بہاؤ میں تیرتا ہوا کیمرے میں قید ہوگیا۔ وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ دراصل، مٹھی ندی کا تیز بہاؤ پوائی فلٹر پاڑا اور آرے کو جوڑنے والی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ سڑک بند ہونے کے دوران نوجوان وہاں آیا اور اس بہاؤ میں پھنس گیا۔ تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو بعد میں بچا لیا گیا۔ چونکہ پہلے اس نوجوان کو بچانا ممکن نہیں تھا اس لیے وہ بہہ گیا تاہم بعد میں اسے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب مہاراشٹرا کے گڈچرولی ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک شخص بہہ جانے والی ندی میں بہہ کر لاپتہ ہو گیا ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ضلع انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھامرا گڑھ تعلقہ کے کوڈپے گاؤں کا ایک 19 سالہ شخص پیر کے روز پھولی ہوئی ندی کو عبور کرتے ہوئے بہہ گیا۔ اس کی تلاش جاری ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی : وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

Published

on

Fadnavis-&-Rain

ممبئی مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے موسلادھا بارش کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں ریڈ الرٹ جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راحت رسانی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے اور بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ممبئی میں سیلابی کیفیت کے سبب انتظامیہ الرٹ پر ہے کرلا میں میٹھی ندی کے سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔ لیکن بارش رکنے کے بعد سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میٹھی ندی اور نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پرُ منتقل کیا گیا تھا۔ پولس اور بی ایم سی سمیت سرکار الرٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر نگرانی رکھی جارہی ہے اور حالات کے پیش نظر بی ایم سی اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی کی بارش سے ٹرین خدمات متاثر، عام زندگی ٹھپ… شہر کی سڑکیں تالاب، کرلا میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر، سیلابی کیفیت، بی ایم سی اور پولس الرٹ

Published

on

Mumbai-Rains..2

ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہر ی نظام پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گیا نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو محفوظ مقامات اسکولوں میں منتقل کرنے کا دعوی ممبئی بی ایم سی نے کیا ہے بارش کے سبب کرلا علاقہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا ہے کرلا ڈپو، ایل بی ایس مارگ اندھیری، ساکی ناکہ کی سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہے تو ماٹونگا کنگ سرکل، دادر پریل مغربی مضافاتی علاقوں شمالی مضافات وکرولی، سمیت گھاٹکوپر میں بھی سیلابی کیفیت کے سبب شہری پریشان حال ہے۔ بارش کے قہر سے ممبئی شہر بے حال ہےاور نشیبی علاقے کے مکین بے بس ہے اور پانی بھرنے کے خوف و دہشت میں مبتلا ہے کرلا میٹھی ندی بھی خطرے کے نشان کے اوپر سے بہہ رہی ہے میٹھی ندی کا دورہ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کیا ہے اور بی ایم سی عملہ کو ضروری احکامات جاری کئے ہیں

ٹرین خدمات بند :
ممبئی سینٹرل لائنوں پر ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کے ساتھ ہی ٹرین خدمات پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بند بھی ہو گئی تھی جبکہ سینٹرل ریلوے نے دعوی کیا ہے کہ ٹرین خدمات آہستہ آہستہ جاری ہے ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کےلئے بی ایم سی نے بسکٹ کا انتظام کرنے ہوئے مسافروں میں بسکٹ تقسیم کئے۔ ویسٹرن لائن پر ٹرین خدمات متاثر ضرور تھی لیکن ۴۰ سے ۲۵ منٹ تاخیر سے ٹرینیں چلائی گئی نالا سوپارہ وسئی ویرار علاقوں میں پٹری پر پانی جمع ہو نے کے سبب حالات ابتر ہوگئے لیکن ویسٹرن ریلوے نے ٹرین سروسیز جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔

بی ایم سی ہیڈکوارٹر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ الرٹ پر :
ممبئی میں موسلادھار بارش پر مسلسل انتظامیہ نگرانی رکھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ کے ساتھ ضروری احکامات جاری کئے ممبئی پولس بھی سڑکوں پر اہلیان کی مدد کرنے میں فعال ہے سڑکوں پر شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے میں پولس ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی ہے بی ایم سی عملہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر مامور کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کے ساتھ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل :
ممبئی میں میٹھی ندی کے اطراف اور متصلہ علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل کر دی گئی تاکہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آئے بجلی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ بی ایم سی عملہ کو نشیبی علاقوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرلا میں بارش کا زور تھمنے کا نام نہیں ہے نشیبی علاقوں میں بارش تھمنے کے بعد بارش کا پانی کی نکاسی ہوتی ہے بعد ازاں دوبارہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی سمندر میں طغیانی کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سمندر کا پانی اونچی اونچی لہریں اٹھنے سے باہر آرہا ہے مرین لائنس باندرہ بینڈ اسٹینڈر اور ساحل سمندر پر پولس اور بی ایم سی نے سیکورٹی فورس کو تعینات کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر نگراں منگل پربھات لوڑھا نے بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی شہر میں بارش کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے ماٹونگا اور چونا بھٹی پر پانی جمع ہونے کے سبب کچھ توقف کےلیے ٹرین بند تھی لیکن اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے انہوں کہا کہ بارش کے دوران شہری بی ایم سی اور انتظامیہ سمیت پولس سے تعاون کرے اب تک ۳۰۰ سے زائد شکایت موصول ہوئی تھی جس کا ازالہ کیا گیا ہے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ سیلابی کیفیات کے ساتھ ممبئی شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ہی میٹھی ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے لیکن اب اس کا پانی بھی آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ بی ایم سی الرٹ موڈ پر ہے یہاں میٹھی ندی کے اطراف کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا گیا ہے اندھیری میں بارش کے سبب اندھیری سب وے کو بند کردیا گیا کیونکہ یہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا۔ ممبئی میں حالات انتہائی ابتر ہے اور سیلابی کیفیت ہے۔ ممبئی شہر ومضافات میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

مضافاتی علاقوں میں سیلابی کیفیت کی ایک وجہ یہاں پوائی تالاب لبریز ہونا ہے اور اس کا پانی چھوڑنے کے سبب نشیبی علاقوں میں مکینوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا ممبئی شہر میں قدرت کی آفت اور قہر سے شہری پریشان ہے ۔ ممبئی اور مہاراشٹر میں بارش کے سبب سرکاری نجی دفاتر میں تعطیل تھی اس کے ساتھ ہی سرکار شہریوں سے صلاح دی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اس کے علاوہ ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کیاہے اسکولوں اور کالجوں میں بھی آج تعطیل تھی جس کے سبب بھیڑ بھاڑ کم ہی تھی ماٹونگا میں پانی بھرنے کے سبب راستہ بند کر دیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com