Connect with us
Friday,26-December-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

تعلیمی بدعنوانی کے خلاف ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن نے وزیر تعلیم کو میمورنڈم پیش کیا ، بدعنوان تعلیمی اداروں ، ٹرسٹیان ، افسران و ملازمین کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے _ انجینئر نوید بیتاب

Published

on

bhiwandi-mucchi

بھیونڈی: (نامہ نگار ) علمی و ادبی گہوارہ کہلانے والا شہر بھیونڈی ان دنوں نہ صرف کسادبازاری کی مار جھیل رہا ہے بلکہ اپنی ادبی ، ثقافتی اور علمی شناخت ، بدعنوان تعلیمی ادارے ، ذمہ داران و عہدیداران کے سبب کھونے کے درپر ہے جو باعث تشویش ہے اور شہریان کو اپنی آئندہ نسلوں تک تعلیم کی رسائی کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔ مشہور زمانہ حربہ ہے کہ اگر کسی کو بنا جنگ و جدل کے شکست فاش دینا ہو تو اس کی علمی حس چھین کر اسے تعلیم سے بے بہرہ کردیا جائے۔

ان ہی فکروں کی بنیاد پر حصول حق کی خاطر بھیونڈی کی علمی ، سماجی ، فلاحی و قانونی تنظیم ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن نے مہاراشٹر کے وزیر تعلیم کو کثیر نکاتی مطالباتی و شکایتی میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں تنظیم کے قومی صدر انجینئر نوید بیتاب نے حکومت مہاراشٹر کے 21 مئی 2010 کے جی آر نمبر 2009/(108/09) ماشی _ 3 اور بتاریخ 26 فروری 2020 کے جی آر نمبر /2020/50/ ایس ڈی _ 4 کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ جب حکومت نے امدادی ، غیر امدادی ، اور مستقل غیر امدادی اداروں کو فیس اور ڈونیشن (عطیہ) کے تعلق سے مکمل وضاحت کردی ہے پھر بھی ادارے و ذمہ داران دھڑلے سے نا صرف من مانی فیس وصول کررہے ہیں بلکہ ڈونیشن جیسے تعزیری عمل کو بھی جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ2010 کے 21 نکاتی جی آر میں ابتدائی وضاحت ہی کافی ہے کہ کسی بھی صورت میں ادارے کسی بھی قسم کی نفع خوری نہیں کرسکتے اور نا ہی فی کس طلباء ذرائع آمدنی بنا سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ فیس یا اس کے اضافہ میں فیصلے مکمل شفافیت ، حالات ، اور جائز اخراجات کے مدنظر کئے جائیں جو کہ سالانہ چھ فیصدی (% 6) سے زائد نہ ہو۔

اسی طرح ادارے کو دیگر ذرائع سے ملنے والی آمدنی جیسے ہال ، میدان ، و کینٹین وغیرہ کا کرایہ سبھی ادارے کے آڈٹ (جمع پونجی) میں دکھانا ہوگا جو کہ براہ راست طلباء کے تعلیمی اخراجات میں منہا ہوگا۔

ادارہ فیس یا اضافہ کے تعلق سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی حساب کتاب یا تجویز ہر صورت میں پہلے اساتذہ و والدین تنظیم کے سامنے پیش کرنا ہوگا پھر گزٹ میں درج جدول الف یا جدول ب کے مطابق اساتذہ و والدین کی تنظیم اور ان سے متعلقہ تنظیموں کی حمایت کے بناء پر ہی رقم ، فیس و درجہ میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کی میعاد 5 سال ہوگی۔ مگر اس کے برعکس تعلیمی ادارے اور اس کے ذمہ داران اپنی خواہشات اور مفاد کے مطابق قانون کو پیروں تلے روندتے ہوئے سارا نظام چلا رہے ہیں۔جسے یہ ذمہ داران عوامی املاک کو اپنی نجی املاک سمجھ کر کام کررہے ہیں۔

عوامی مفاد ، حق و انصاف کے لئے ” معزز گورنر مہاراشٹر ” گزٹ و حکم صادر کرتے ہیں مگر مقامی محکمہ تعلیم کے بدعنوان افسران و ملازمین ان اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ ساز باز کرکے عوام کے حقوق و انصاف کی حصولیابی کا کوئی بھی در خالی نہیں چھوڑتے کہ عوام جہاں جا کر انصاف کی گہار لگائے۔

اپنے مکتوب میں ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن کے قومی صدر انجینئر نوید بیتاب نے اساتذہ اور والدین تنظیم کے پیش نظر اس کے قوی اطلاق کا مطالبہ کیا ہے تو وہیں 2020 کے گزٹ کے مطابق شکایت ازالہ کمیٹی کے فوراً سے پیشتر مقامی سطح پر نفاذ اور عمل آوری کا مطالبہ کیا ہے جو کہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ ہزارہا مدعے و شکایتیں معقول نظم نہ ہونے کے سبب التواء کا شکار ہیں۔

ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن نے اپنے 10 نکاتی مطالبہ میں ایک طرف تو 21 مئی 2010 کے گزٹ کے مطابق ، گزٹ کے مکمل اطلاق و نفاذ مع عمل آوری ، بالخصوص "جدول الف اور جدول ب” کے ہمراہ مکمل گزٹ کا سٹیزن چارٹر بورڈ (عوامی سند تختہ) کی اسکول و ادارے کے اندر و باہر مستقل آویزاں کریں۔ دوسری طرف اساتذہ و والدین تنظیم کا مضبوط نفاذ مع عمل آوری کے ساتھ تمامی ممبران کو نا صرف تحریری نوٹس دی جائے بلکہ علاحدہ نوٹس بورڈ لگایا جائے۔

اسی طرح 26 فروری 2020 کے گزٹ کے مطابق گزٹ کا مکمل اطلاق و نفاذ مع عمل آوری ہو بالخصوص شکایت ازالہ کمیٹی کو ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے محکمہ تعلیم آفس میں فوراً سے پیشتر شروع کیا جائے تاکہ نہ صرف وقت اور روپے کے ضیاع سے بچا جائے بلکہ زائد از شکایتوں کا ازالہ ہوسکے۔ ساتھ ہی ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن کی طرح دیگر تنظیموں کو بھی شکایت ازالہ کمیٹی میں نامزد کیا جائے۔

ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن نے قوی مطالبہ کیا ہے کہ تمامی امداد یافتہ اسکولوں و اداروں کو ڈونیشن اور فیس سے بالکل مبرا کیا جائے۔ اداروں اور اسکولوں کو پابند کیا جائے کہ اپنی اسکول و ادارے کے بیرون و اندرون ” نو فیس ، نو ڈونیشن ” کوئی فیس نہیں کوئی ڈونیشن نہیں کا بورڈ ( تختی ) آویزاں کریں۔ اسی طرح ہر نئے سال پر مقامی محکمہ تعلیم کی طرف سے تمامی جگہوں پر مقامی روزنامہ اخباروں میں حکومتی امداد یافتہ اسکولوں کی فہرست کے ساتھ کوئی فیس نہیں کوئی ڈونیشن نہیں کا اشتہار شائع کریں۔

اگر کوئی بھی رکاوٹ یا پریشانی آتی ہے تو ہماری ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن عوامی مفاد میں ہر سال ایسے سارے اخراجات برداشت کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن (یکساں حصول تعلیم حق) کے تحت نامزد تمامی اسکولوں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ نا طلباء سے فیس لی جائے اور نا ہی ہراساں کیا جائے ورنہ تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

بھیونڈی شہر میں حصول تعلیم حق کے تحت کل 32 اسکولوں میں سے صرف 3 ہی اسکولوں میں طلباء کا داخلہ جونیئر کے جی سے لیا جاتا ہے ، تمامی اسکولوں کو جونئیر کے جی سے داخلہ دینے کا پابند کیا جائے۔اس ضمن میں حکومت مہاراشٹر کی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گائیکواڑ سے وفد نے ملاقاتی کی ۔مذکورہ وفد میں ہیومن ایڈ فاؤنڈیشن کے قومی صدر انجینئر نوید بیتاب ،انصاری ریحان ماسٹر ، ڈاکٹر وفا فاروقی ، عمار خان ، ثمر نوید بیتاب ، عیاد خان ، انس انصاری ، فیاض خوشحال ، قادر وڑگم ، زاہد گاندھی ، عاقب عطر والے ، ابو سفیان انصاری ، اور فصیح انصاری وغیرہ شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات : افسران و ملازمین کے لیے انتخابی تربیت حاضری لازمی، غیر حاضری پر فوجداری کارروائی کی جائے گی

Published

on

BMC

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور ہموار طریقے سے کرانے کے لیے انتخابی عمل میں شامل تمام افسران اور ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کی جائے گی۔ پیر 29 دسمبر 2025 سے پیر 5 جنوری 2026 تک ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو الگ الگ مطلع کیا گیا ہے۔ افسران اور ملازمین کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت لازمی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ معزز ریاستی الیکشن کمیشن مہاراشٹر کی ہدایات کے مطابق تربیت سے غیر حاضر رہنے یا احکامات پر عمل نہ کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025-26 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات 15 جنوری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ نیز، گنتی کے عمل اور نتائج کا اعلان جمعہ 16 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور ہموار طریقے سے کرانے کے لیے انتخابی عمل سے متعلق تمام مراحل کی سختی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ چونکہ پولنگ اسٹیشن کے صدر (پی آر او)، اسسٹنٹ پولنگ اسٹیشن صدر (اے پی آر او)، پولنگ آفیسر (پی او) اور اس انتخابی عمل میں شامل ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کرنا ضروری ہے، اس لیے میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خصوصی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تربیتی سیشن پیر 29 دسمبر 2025 سے پیر 5 جنوری 2026 تک منعقد کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران مختلف مراحل میں تربیت کا نفاذ کیا جائے گا۔ تربیت انتخابی عمل کی ذمہ داریوں، ضابطہ اخلاق، ووٹنگ اور گنتی کے عمل، قانونی معاملات اور ہنگامی حالات میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کرے گی۔ انتخابی تربیت کا بنیادی مقصد انتخابی عمل کو کسی بھی قسم کی غلطی، ابہام یا بددیانتی سے بچا کر معتبر اور شفاف بنانا ہے۔

ٹریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو الگ الگ تقرری آرڈر کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت لازمی ہے۔ کسی بھی وجہ سے غیر حاضری قبول نہیں کی جائے گی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سخت وارننگ دے رہی ہے کہ جو افسران اور ملازمین ٹریننگ سیشن سے غیر حاضر ہوں گے، احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے یا انتخابی عمل میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہوں گے، ان کے خلاف ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ، 1888 کی دفعہ 28 (a) کے تحت فوجداری کارروائی سمیت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بہت سنجیدگی سے معاملہ کریں اور ٹریننگ میں شرکت کریں اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے پائیدھونی میں کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ ۹ ملزمین گرفتار، ۳ خواتین اسمگلر بھی شامل

Published

on

ممبئی : پائیدھونی پولس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن منشیات ضبط کر دو مرد دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پائیدھونی پولس اسٹیشن کی حدود ۱۶ دسمبررات دو بجکر ۳۰ منٹ پی ڈمیلو رو ڈ پر جلا رام نٹور ٹھکر ۳۷ سالہ اور وسیم سید ۲۷ سالہ کے قبضے سے تلاشی کے دوران ۳۲۶ گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ملزمین پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرگرفتار کیا گیا تفتیش میں ملزمین نے انکشاف کیاکہ انہوں نے منشیات کہاں سے لائی تھی اس کے بعد پولس نے روبینہ سید ۳۰ سالہ کو گرفتار کیا اس نے بتایا کہ وہ شبنم شیخ کے رابطے میں تھی اسے اجمیر راجستھان سے گرفتار کر لیا گیا ان دونوں خواتین نے منشیات کہاں سے حاصل کی تھی اس سے متعلق تفتیش کی گئی تو شبنم شیخ کو منشیات فروخت کرنے والی مسکان سمیع اللہ شیخ ۱۹ سال تھی اسے مسجد بندر علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مسکان کو منشیات فراہمی کےلیے آنے والے عبدالقادر شیخ اور مہربان علی سے متعلق پولس کو اطلاع ملی تھی جس پر پولس نے جال بچھا کر عبدالقادر کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی اس کے گھر جوگیشوری میں تلاشی کے دوران نوجیت گلابی خان، شارق سلمانی، صمد گلابی ہیروئن کے ساتھ پائے گئے ان کے قبضے سے کل ۳۳ کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط کی ہے اس کارروائی میں تین خواتین اور ۶ مرد کو پولس نے گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجئے ساگرے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : تار ڈیو پولس اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرتشدد، خاتون سے بھی نازیبا حرکت، دو غنڈے گرفتار، اے ایس آئی پر بھی چھیڑخانی کا کیس درج

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سنجے رانے کو زدوکوب کر کے ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تارڈیو کے گارڈن میں سنجے رانے ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کر تے ہوئے پایا گیا تھا جس کے بعد دونوں افراد نے اے ایس آئی کا کالر پکڑ کر زدوکوب کیا تھا جبکہ پولیس اہلکار نے ان سے کہا تھا کہ وہ غلطی پر پولیس بیٹ چوکی چلنے کو تیار ہے لیکن دونوں نے اے ایس آئی کی ایک نہ سنی اور زدوکوب کر کے پولیس کی وردھی خاکی پر ہی ہاتھ ڈالا اور سوشل میڈیا پر اے ایس آئی کی ویڈیو بھی وائرل کر دی جس کے بعد تار ڈیو پولیس نے جرائم پیشہ ملزمین عرفان اقبال شیخ اور عباس محمد علی خان کے خلاف بی ایم ایس کی دفعات 127,353(1)B115,352,351,202 کے تحت کارروائی کی ہے اس سے قبل مذکورہ بالا اے ایس آئی کے خلاف پولیس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیس درج کر لیا تھا اور اب ان دونوں ملزمین پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے سنجے ولاس رانے سے جب نازیبا حرکت کا ارتکاب ہوا تو ان دونوں نے اسے پکڑ لیا اور سنجے نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن چلنے کو تیار ہے لیکن ان دونوں نے چھیڑخانی کے ملزم سنجے کے ساتھ ہاتھا پائی کر نے کے ساتھ گالی گلوج کی ان دونوں کا مقصد پولیس کی شبیہ خراب کرنا اور علاقہ میں دہشت پیدا کرنا تھا اس لئے دونوں نے پولیس پر ہاتھ ڈالا اور قانون ہاتھ میں لیا جس کے بعد ان دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ممبئی پولیس عوام کی حفاظت کے لئے اگر کوئی پولیس افسر غلط کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے اس لئے ان دونوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے عدالت نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com