Connect with us
Saturday,13-June-2026
تازہ خبریں

جرم

جے این یو حملے کی ذمہ داری ‘ہندو رکشا دَل’ نےلی کہاکہ ‘ضرورت پڑی تو پھر ہوگی کارروائی’

Published

on

اس وقت پورے ملک کے حالات سنگین ہیں. بی جے پی کی مودی سرکار نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردی ہے. جامعہ کے بعد جے این یو میں جو کچھ معماران قوم کے ساتھ ہوا. وہ نہایت شرمناک ہے. اس ضمن میں جے این یو میں اتوار 5 جنوری کو طلبا و طالبات پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ حملہ کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ پورے ملک میں طلبا کا احتجاج جاری ہے اور سیاسی و سماجی ہستیوں کے ذریعہ لگاتار اس سلسلے میں بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اس درمیان طلبا پر ہوئے حملے کی ذمہ داری ’ہندو رَکشا دَل‘ نے لے کر ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس ہندو تنظیم نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جے این یو میں اتوار کو ہوئی مار پیٹ انہی کے کارکنان نے کی ہے۔
ہندو رکشا دل کے قومی صدر پنکی چودھری نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ طلبا کی پٹائی کرنے والے ان کے کارکنان تھے اور آگے بھی وہ جے این یو میں ملک مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ پنکی چودھری نے کہا کہ اگر ملک مخالف سرگرمیاں اس یونیورسٹی میں آگے بھی دیکھنے کو ملیں تو ایک بار پھر اسی طرح کی کارروائی ہوگی۔ حالانکہ اس سلسلے میں دہلی پولس نے ابھی کچھ بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
پنکی چودھری نے جو ویڈیو جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے ملک میں رہتے ہیں، ہمارے ملک کا کھاتے ہیں اور ہمارے ہی ملک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لیکن ملک مخالف سرگرمیاں چلا رہے ہیں جنھیں ہندو رکشا دل کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ ملک مخالف سرگرمیاں اگر ہمارے یہاں کوئی کرے گا تو اسے اسی طرح کا جواب دیا جائے گا جیسا کہ 5 جنوری کو) ہم نے شام کو دیا ہے۔ اس (جے این یو) حملے کی ساری ذمہ داری ہم لیتے ہیں۔ (وہ) ہمارے مذہب کے خلاف غلط بولتے ہیں اور ان لوگوں کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ کئی سالوں سے جے این یو کمیونسٹوں کا اڈہ ہے اور ایسے اڈے ہم لوگ برداشت نہیں کرتے۔‘‘
ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اپنے ملک کے لیے جان دینے کے لیے ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ کل (5 جنوری) کی ذمہ داری ہندو رکشا دل لیتا ہے۔ اگر آگے بھی کسی نے ملک مخالف سرگرمیاں کرنے کی کوشش کی تو ہم آگے بھی یونیورسٹیوں میں ایسے حملے کرائیں گے۔ ہندو رکشا دل، بھوپیندر تومر، پنکی چودھری یہ ذمہ داری لیتا ہے کہ کل (اتوار کو) جو جے این یو میں واقعہ ہوا وہ سب ہمارے کارکنان تھے اور جو بھارت ماتا کے لیے ایسے کام نہیں کر سکتا اسے اس ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔جو مذہب کے خلاف بولے گا ہم وہ برداشت نہیں کریں گے۔‘

جرم

ممبئی ایئرپورٹ کسٹمز نے مقابلہ حسن کی رنر اپ ہرشا سنی کو بنکاک سے واپس آنے پر منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔

Published

on

Model-Harsha-Sani

ممبئی : مقابلہ حسن کی رنر اپ ہرشا سنی کو ممبئی ہوائی اڈے پر کسٹمز نے 12 کروڑ (تقریباً 1.2 بلین ڈالر) کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔ سنی بنکاک سے ممبئی پہنچے۔ 29 سالہ نوجوان ایک نجی بینک میں ریلیشن شپ منیجر ہے۔ وہ گزشتہ سال مئی میں مسز کیرالہ گلوبل 2025 مقابلے میں رنر اپ تھیں۔ کسٹمز نے بنکاک سے واپسی پر سنی سے تقریباً 12 کلو گرام ہائیڈروپونک گھاس (چرس کی ایک قسم) ضبط کی۔ کسٹم حکام کا الزام ہے کہ وہ چرس اسمگل کر رہی تھی، جس کی مالیت 11.8 کروڑ (تقریباً 1.8 بلین ڈالر) بتائی جاتی ہے۔ سنی نے وضاحت کی کہ ایک شخص نے اس کے سفر کے دوران اس سے دوستی کی اور اسے ہندوستان جانے کے لیے ایک بیگ لے جانے پر راضی کیا۔ بنکاک سے واپسی پر سنی کو صبح 4 بجے کے قریب ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اہلکاروں کو ٹرالی بیگ کے اندر سے چرس کے 12 ویکیوم سیل بند پیکٹ ملے۔ اس کے بعد سنی کو گرفتار کر کے این ڈی پی ایس عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ہرشا سنی کو عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ وکیل پربھاکر ترپاٹھی نے دعویٰ کیا کہ ان کے مؤکل کو بیگ میں موجود مواد کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منظم اسمگلروں کا ایک غیر مشتبہ مسافر کا فائدہ اٹھانے کا ایک کلاسک کیس معلوم ہوتا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق وہ 10 اور 11 جون کی درمیانی شب ایئر انڈیا کی پرواز ٹی جی-351 سے ممبئی پہنچی تھی۔ شک ہونے پر اسے چیک کیا گیا تو اس کے ٹرالی بیگ سے 12 ویکیوم سیل بند پیکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت 11 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ گانجے کے ساتھ گرفتار کیا گیا، پیکٹ کھولنے پر ان میں سبز رنگ کی مشکوک چیز برآمد ہوئی۔ این ڈی پی ایس ٹیسٹ کٹ کے ساتھ جانچ کرنے پر، یہ مادہ بھنگ کے خشک پھول اور پھل کی کلیاں پایا گیا، جس کی شناخت ہائیڈروپونک گھاس کے طور پر کی گئی۔ جنوب مشرقی ایشیائی شہر بنکاک اس کے لیے ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں سے یہ ہائیڈروپونک گانجہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک کو اسمگل کیا جاتا ہے۔

Continue Reading

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان