Connect with us
Sunday,29-March-2026

(جنرل (عام

لاک ڈاؤن میں پھنسے غریبوں اور لاچاروں کی بھرپور مدد کریں۔ مشکور عثمانی

Published

on

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستانی عوام اور خصوصاًمسلمانوں سے کمزور، بے بس اور لاچاروں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈینٹ یونین کے سابق صدر مشکور عثمانی نے کہا کہ ان کی تنظیم یونائٹ فور چینج نے دہلی، اترپردیش اور بہار میں تقریباً چار سے زائد خاندانوں کو راشن کٹس دئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ راشن کا مکمل کٹس دہلی میں ڈیڑھ ہزار خاندانوں، اترپردیش کے علی گڑھ، سیتاپور، اعظم گڑھ میں 900 سے زائد خانوں کو اور بہار کے دربھنگہ، مدھوبنی، ویشانی اور جھنجھاپور میں دو ہزار سے زائد خاندانوں کو دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے ملک بھر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں میں کچھ کی کھانے پینے، پیسے، وطن بھیجنے اور دیگر چیزوں سے مدد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس مصیب کی گھڑی میں تمام برادران وطن کو دل کھول کر مدد کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ کیوں کہ یہ ایسی مصیبت ہے جس کی وجہ سے کروڑوں مزدوروں اور کمزور طبقوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کی کوئی اسکیم زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔ نہ لوگوں کے کھاتے میں پیسے آرہے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو راشن مل رہا ہے۔ ایسی صورت میں صاحب حیثیت لوگوں کی ذمہ داری ہے وہ اس مشکل وقت میں غریب، مزدور لاچار اور بے کسوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم کی بھی مدد کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مزید پہنچاجاسکے۔
مسٹر عثمانی نے کہاکہ آج بھی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر پیدل نکل پڑ ے ہیں اور ان لوگوں کی سدھ لینے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کا کوئی کام زمین پر نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ رویہ بہت تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے بتایا صرف گجرات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ٹرینوں سے تقریبا 36000 مزدوروں کو بھیجا جاسکا ہے جب کہ تارکین وطن مزدوروں او رکام کرنے والے ریاست سے نجی گاڑیوں سے تقریبا پونے تین لاکھ مزدور گھرواپس گئے ہیں۔ یہ صورت حال کم و بیش ہر ریاست کی ہے۔ مزدور اپنے طور پر انتظام کر رہے ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تصور کیجئے کہ اس بے روزگاری اور بھوک سے بے حال مزدوراپنے وطن کی واپسی کے لئے بھاری بھرکم پیسہ دینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر تقریباَ دو کروڑ رمزدور ہیں جو گھر جانا چاہتے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : این سی بی کے امیت گھوٹے اور دو دیگر کے خلاف نئی ممبئی میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی بیوی کی شکایت پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج۔

Published

on

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیر گھاؤ ٹے سمیت سمیت دو افسران کے خلاف نئی ممبئی پولس میں تعمیراتی کمپنی کے مالک بلڈر گروناتھ چچلکرکی اہلیہ کی شکایت پر خودکشی پر مجبور کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین پر چچلکر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام اہلیہ کرن چچلکر نے عائد کیا اپریل میں چچلکر نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہلیہ نے اسے خودکشی نہیں قتل قرار دیا تھا اور درخواست دی تھی این سی بی کے افسران پر کیس درج کیا جائے اسی پر اب ۲۵ مارچ کو این سی پی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے، آکاش ملک، سندیپ نیگڑے کے خلاف خودکشی پر اکسانا، ہفتہ وصولی، تذلیل کرنا سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ چچلکر نے ۲۵ اپریل ۲۰۲۵ کو اپنی ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا اہلیہ نے الزام لگایا کہ ۲ فروری کو این سی بی کی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تھی اور دستاویزات سمیت دو لاکھ کی گھڑی بھی ضبط کی گی اس کے بعد متعدد مرتبہ دھمکی دے کر ۱۰ سے ۱۵ کروڑ روپے طلب کئے تھے اور بصورت دیگر کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ میں جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈرگس سنڈیکیٹ کے معاملہ میں اب تک این سی بی نے جن ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی این سی بی کے طریقہ تفتیش پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بدنیتی پرمبنی ہے انہوں نے این سی بی نے ڈرگس کیس میں جو تفتیش کی ہے وہ صحیح سمت میں تھی اور اسی وجہ سے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی ہے کروڑوں روپے کی املاک بھی اس کیس میں ضبط کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان