Connect with us
Wednesday,28-May-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

انڈونیشیا میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

Published

on

Floods-and-Landslide

انڈونیشیا میں گزشتہ دو دنوں سے جاری طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی، اور اس کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، اب تک بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، جب کہ ف جزیرۂ فلوریس کے مشرقی علاقہ میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے ہیں، جن کے ملبہ تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرہ کیا گیا ہے، جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، جن میں سے اکثریت کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 9 زخمیوں کی تعداد حالت نازک ہے۔ یہاں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتہ بھی جاری رہے گا، اس لئے سمندر پر جانے پر پابندی اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی ورلی میٹر اسٹیشن بھی بارش میں زیر آب، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میٹرو انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

‎موسلا دھار بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا تو وہیں ورلی میٹرو میں پانی جمع ہونے کے سبب ورلی اچاریہ پر میٹرو سروس کچھ دیر کے لئے معطل کردیا گیا۔ ممبئی میں پہلی بارش میں ہی شہر میں سیلابی کیفیت طاری ہو گئی۔ اس ضمن میں میٹرو تین نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے, اس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کا کام جاری ہے۔ اور جس حصہ پر جہاں پانی کا بہاؤ دیکھا گیا ہے, وہ ابھی زیر تعمیر ہے اور عوام کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پرمسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ورلی اور اچاریہ اٹرے چوک کے درمیان ٹرین خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم آرے جے وی آر ایل سے ورلی تک ٹرین خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور باقاعدگی سے جاری ہے۔

‎آج اچانک اور شدید بارش کی وجہ سے، ڈاکٹر اینی بیسنٹ روڈ کے ساتھ واقع آچاریہ اٹرے چوک اسٹیشن کے زیر تعمیر داخلی/خارجی ڈھانچے میں پانی کے بہنے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داخلے خارج پر تعمیر کی گئی آر سی سی پانی کو برقرار رکھنے والی دیوار ملحقہ یوٹیلیٹی سے پانی کے اچانک داخل ہونے کی وجہ سے گر گئی, یہی وجہ ہے کہ میٹرو میں پانی جمع ہوا۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش عام شہری نظام درہم برہم، ایکناتھ شندے کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر کا دورہ، صورتحال کا جائزہ

Published

on

RAIN.

ممبئی شہر و مضافات میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھابارش کے سبب عام شہری نظام مفلوج ہوکر رہ کیا سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہو گئی تو سینٹرل اور ہاربرلائن پر پٹریوں پر بارش اور گٹروں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹرین خدمات بری طرح متاثر رہی۔ ممبئی شہر میں بارش کے سبب عام زندگی درہم برہم ہو گئی۔ اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک نظام متاثر رہا۔ ممبئی میں بارش نے بی ایم سی کی پول کھول کر رکھ دی ہر طرح گٹریں ابلنے کی شکایت موصول ہوئی۔ بی ایم سی کے مطابق لال باغ پریل سمیت نشیبی علاقوں میں سڑکیں گلی محلے بارش کے سبب زیر آب ہو گئے۔ بیسٹ کی سروس بھی بارش کے سبب متاثر رہی اور کئی روٹ تبدیل کئے گئے سائن ہندماتا، پریل، وڈالا علاقہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بیسٹ روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ جے جے میں فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی بسوں میں بھی پانی داخل ہونے کی شکایت موصول ہوئی۔ بیسٹ انتظامیہ نے بارش کے سبب روٹ میں تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔ سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ بارش کے سبب ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہے, لیکن خدمات معطل نہیں ہوئی ہے۔ کرلا اسٹیشن پر ریلوے خدمات نصف گھنٹے سے ایک گھنٹے تاخیر سے جاری تھی, پلیٹ فارم کا انڈیکیٹر بھی بند تھا۔ ممبئی میں بارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہوگئی۔ ممبئی میں بارش کے سبب نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ڈیزاسٹر کنٹرول روم کا دورہ کر کے ممبئی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہر میں نریمان پوائنٹ میں ۲۵۲ ملی میٹر اے وارڈ ۲۱۶ ملی میٹر، بی ایم سی ہیڈکوارٹر پر ۲۱۴، قلابہ ۲۰۷، آنکھوں کا اسپتال دو ٹانکی ۲۰۲، سی وارڈ ۱۸۰، میمن واڑی ۱۸۳، برطانیہ مرکز ورلی ۱۷۱، ناریل واڑی اسکول سانتاکروز ۱۰۳، سپاری ٹینک بابرہ ۱۰۱، چمبور۸۲ اور ایل وارڈ کرلا میں ۷۶ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ۲۴ گھنٹے تک موسلادھار بارش کا سلسلہ دار رہے گا, اس لئے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے, وہ ساحل سمندر کا دورہ کرنے سے گریز کرے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

مہاراشٹر میں پری مانسون کی وجہ سے موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے ‘ریڈ’ اور ‘اورینج’ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Published

on

ممبئی : پری مانسون کی وجہ سے مہاراشٹر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے لیے ‘ریڈ’ اور ‘اورینج’ الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں اگلے چند دنوں میں انتہائی موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کیا ہے، جس میں 23 مئی کو رائے گڑھ اور ضلع رتناگیری میں 22 اور 23 مئی کو انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جب کہ ممبئی، تھانے، پالگھر، سندھودرگ کے ساتھ ساتھ پونے اور ستارہ کے گھاٹوں کے لیے ‘اورینج الرٹ’ جاری کیا گیا ہے، اس دوران طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ڈی نے جمعرات کو ممبئی میں 23 اور 24 مئی کو بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس نے الگ تھلگ مقامات پر 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری سے بہت زیادہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وارننگ دی ہے۔ آئی ایم ڈی نے اس موسمی سرگرمی کو جنوبی کونکن اور گوا کے ساحل پر مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر کم دباؤ کے نظام کی تشکیل کو قرار دیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس میں مزید شدت آنے اور کونکن اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

علاقائی موسمیاتی مرکز کی اہلکار شوبھانگی بھوٹے نے کہا کہ کم دباؤ کا علاقہ 36 گھنٹوں کے اندر مزید شدت اختیار کرے گا اور شمال کی طرف بڑھے گا۔ شبانگی بھوٹے نے کہا کہ اس لیے پورے کونکن ساحل کو اورنج الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی اور کچھ الگ تھلگ مقامات پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ دریں اثنا، جنوبی ممبئی کے کچھ حصوں میں جمعرات کی شام کو شدید بارش ہوئی، جس سے شہر کے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com