(Monsoon) مانسون
ممبئی سمیت مغربی مہاراشٹر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

ممبئی:مہاراشٹر میںاسمبلی کی 288نشستوں کے لیے 21اکتوبر کو پولنگ منعقد کی گئی ،جس کے لیے 235 خواتین سمیت 3,237امیدوارمیدان میں ہیں، جبکہ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک رائے دہندگان اپنے رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ،بی جے پی ۔شیوسینا محاذ دوبارہ اقتدارمیں آنے کے لیے پُرامید ہے ،لیکن دوروز سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،مغربی مہاراشٹر میں اتوار کو دن بھر موسلادھاربارش ہوئی ۔اس کا اثر پولنگ پر پڑنے کا اندایشہ ہے۔مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس ناگپورجنوب مغرب سے قسمت آزما رہے ہیں،جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور ایم پی سی سی صدراشوک چوان ناندیڑضلع کے بھوکر اور ایک اور سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان بھی ایک بارپھر ستارا ضلع میں کراڈ سے امیدوار ہیں۔بی جے پی کو امیدہے کہ فڑنویس کی قیادت میں جایک بار بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔اور بی جے پی اور شیوسینا کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے کے صاحبزادہ آدیتہ ٹھاکرے بھی ممبئی کے ورلی اسمبلی حلقہ سے میدان میں ہیں۔29سالہ آدیتہ ،ٹھاکرے فیملی کے پہلے شخص ہیں جوکہ انتخابی سیاست میں سرگرم ہیں۔بی جے پی 164اور شیوسینا 147 نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں۔وہیں دوسری طرف اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم لیڈران نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان موجودہ بی جے پی حکومت کے ہمنوا اور ساتھ ہیں۔ مذکورہ لیڈران ریاست کی متعدد سرکاری کمیٹیوں کے اعلی عہدے داران ہیں ۔اس موقع پرمہاراشٹراسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ فڑنویس سرکارنے وزیراعظم نریندرمودی کے ”سب کا ساتھ ،سب کا وکاس “کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کی جانب توجہ دی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن قدم اٹھائے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کی کوششوں اور خصوصی توجہ کے نتیجے میں امسال عازمین حج کے کوٹے میں 25ہزار کا اضافہ کیا گیا ،اس طرح ہندوستان کے حجاج کرام کی تعداد دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کے ذریعہ بینک میں’ زیروبلینس ‘کے جوکھاتے کھولے گئے ،اس سے سب سے زیادہ مسلم اقلیت کو پہنچا ہے۔کیونکہ اکثر بینکوں میں اکاونٹ کھولنے میں دقتوںکا سامنا کرنا پڑتا تھا اور مسلمان ہی خط افلاس کے نیچے زندگی گزار تا ہے۔اس سلسلہ میں مولانا آزادمالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حاجی حیدر اعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوںمیں دوسری قوموں اور طبقات کی طرح مسلمانوں کی ترقی اور کامرانی کے لیے بپی ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور یہی سبب ہے کہ مہاراشٹر کے مسلمان بے خوف زندگی گزاررہے ہیں اور انہیں شکایت کا موقع نہیں ملا ہے ۔موجودہ فڑنویس حکومت نے مسلمانوں کے مسائل کو بحسن وخوبی حل ہی نہیں کیا بلکہ حتی الامکان دلچسپی بھی دکھائی بلکہ ہر ممکن طریقے سے ان مسائل کو حل بھی کروایا ہے ۔ہمیشہ ان کی پسماندگی دورکرنے اور اوقاف کی جائیدادکا ایک بہتر نظام تشکیل دینے کے لیے بھی کوشش جاری ہے۔ مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی عرفات نے بھی اس بات کو واضح طورپر کہا کہ مہاراشٹر اور مرکز میں واقع بی جے پی حکومتوں نے کبھی اقلیتی فرقے کے ساتھ کوئی تفرقہ نہیں کیا اور ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ سبھی کے ساتھ ہی ملک کی اس دوسرے نمبر اکثریت کو ہر ممکن تعاون حاصل ہواور انہیں بھی سماج میں ہونے والی ترقی میں حصہ داری ملے جوکہ سابقہ دورمیں نہیں مل سکی تھی۔حاجی عرفات نے بھی وزیراعظم مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ سماج کا کوئی بھی پسماندہ طبقہ اپنے حقوق سے محروم نہ رہ جائے اور یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹرمیں گزشتہ پانچ سالوں میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے ایسے واقعات نہیں پیش آئے ہیں جیسے شمال ہند کی ریاستوںمیں پیش آئے ہیںاور نہ ہی بی جے پی لیڈرشپ کے بیانات میں مسلم دشمنی کی بو آتی ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی شدید بارش : مٹھی ندی خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی، پوائی میں پانی کے بہاؤ میں ایک نوجوان بہہ گیا، ضلع گڈچرولی میں بھی ایک شخص لاپتہ ہے۔

ممبئی : دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ممبئی میں پیر سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ سڑکیں دریا بن چکی ہیں۔ کئی علاقوں میں کمر تک پانی بھر گیا ہے۔ اس لیے انتظامیہ فی الحال الرٹ موڈ پر ہے۔ اس کے علاوہ مٹھی ندی نے ممبئی والوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دریائے مٹھی کا پانی خطرے کے نشان سے تجاوز کر گیا ہے اور علاقے سے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران پوائی کے فلٹر پاڑا سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے بعد میں اسے بچا لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ چونکا دینے والا واقعہ پوائی کے پھولے نگر علاقہ میں پیش آیا۔ یہاں ایک نوجوان سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان دیوار پر کوئی چیز پکڑ کر بہہ جانے سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اوپر کھڑا ایک شخص اسے بچانے کے لیے اس کی طرف رسی پھینکتا ہے۔ نوجوان اسے پکڑنے کی کوشش میں بہہ جاتا ہے۔
اس دوران وہاں موجود لوگوں کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔ پھر ایک شخص کی آواز سنائی دیتی ہے، آرے تو گیا، یہ تو گیا… یہ بہت خوفناک واقعہ ہے۔ اس دوران نوجوان پانی کے بہاؤ میں تیرتا ہوا کیمرے میں قید ہوگیا۔ وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ دراصل، مٹھی ندی کا تیز بہاؤ پوائی فلٹر پاڑا اور آرے کو جوڑنے والی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ سڑک بند ہونے کے دوران نوجوان وہاں آیا اور اس بہاؤ میں پھنس گیا۔ تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو بعد میں بچا لیا گیا۔ چونکہ پہلے اس نوجوان کو بچانا ممکن نہیں تھا اس لیے وہ بہہ گیا تاہم بعد میں اسے بچا لیا گیا۔
دوسری جانب مہاراشٹرا کے گڈچرولی ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک شخص بہہ جانے والی ندی میں بہہ کر لاپتہ ہو گیا ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ضلع انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھامرا گڑھ تعلقہ کے کوڈپے گاؤں کا ایک 19 سالہ شخص پیر کے روز پھولی ہوئی ندی کو عبور کرتے ہوئے بہہ گیا۔ اس کی تلاش جاری ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی : وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے موسلادھا بارش کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں ریڈ الرٹ جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راحت رسانی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے اور بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ممبئی میں سیلابی کیفیت کے سبب انتظامیہ الرٹ پر ہے کرلا میں میٹھی ندی کے سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔ لیکن بارش رکنے کے بعد سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میٹھی ندی اور نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پرُ منتقل کیا گیا تھا۔ پولس اور بی ایم سی سمیت سرکار الرٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر نگرانی رکھی جارہی ہے اور حالات کے پیش نظر بی ایم سی اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی کی بارش سے ٹرین خدمات متاثر، عام زندگی ٹھپ… شہر کی سڑکیں تالاب، کرلا میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر، سیلابی کیفیت، بی ایم سی اور پولس الرٹ

ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہر ی نظام پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گیا نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو محفوظ مقامات اسکولوں میں منتقل کرنے کا دعوی ممبئی بی ایم سی نے کیا ہے بارش کے سبب کرلا علاقہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا ہے کرلا ڈپو، ایل بی ایس مارگ اندھیری، ساکی ناکہ کی سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہے تو ماٹونگا کنگ سرکل، دادر پریل مغربی مضافاتی علاقوں شمالی مضافات وکرولی، سمیت گھاٹکوپر میں بھی سیلابی کیفیت کے سبب شہری پریشان حال ہے۔ بارش کے قہر سے ممبئی شہر بے حال ہےاور نشیبی علاقے کے مکین بے بس ہے اور پانی بھرنے کے خوف و دہشت میں مبتلا ہے کرلا میٹھی ندی بھی خطرے کے نشان کے اوپر سے بہہ رہی ہے میٹھی ندی کا دورہ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کیا ہے اور بی ایم سی عملہ کو ضروری احکامات جاری کئے ہیں
ٹرین خدمات بند :
ممبئی سینٹرل لائنوں پر ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کے ساتھ ہی ٹرین خدمات پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بند بھی ہو گئی تھی جبکہ سینٹرل ریلوے نے دعوی کیا ہے کہ ٹرین خدمات آہستہ آہستہ جاری ہے ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کےلئے بی ایم سی نے بسکٹ کا انتظام کرنے ہوئے مسافروں میں بسکٹ تقسیم کئے۔ ویسٹرن لائن پر ٹرین خدمات متاثر ضرور تھی لیکن ۴۰ سے ۲۵ منٹ تاخیر سے ٹرینیں چلائی گئی نالا سوپارہ وسئی ویرار علاقوں میں پٹری پر پانی جمع ہو نے کے سبب حالات ابتر ہوگئے لیکن ویسٹرن ریلوے نے ٹرین سروسیز جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔
بی ایم سی ہیڈکوارٹر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ الرٹ پر :
ممبئی میں موسلادھار بارش پر مسلسل انتظامیہ نگرانی رکھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ کے ساتھ ضروری احکامات جاری کئے ممبئی پولس بھی سڑکوں پر اہلیان کی مدد کرنے میں فعال ہے سڑکوں پر شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے میں پولس ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی ہے بی ایم سی عملہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر مامور کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کے ساتھ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔
نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل :
ممبئی میں میٹھی ندی کے اطراف اور متصلہ علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل کر دی گئی تاکہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آئے بجلی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ بی ایم سی عملہ کو نشیبی علاقوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرلا میں بارش کا زور تھمنے کا نام نہیں ہے نشیبی علاقوں میں بارش تھمنے کے بعد بارش کا پانی کی نکاسی ہوتی ہے بعد ازاں دوبارہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی سمندر میں طغیانی کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سمندر کا پانی اونچی اونچی لہریں اٹھنے سے باہر آرہا ہے مرین لائنس باندرہ بینڈ اسٹینڈر اور ساحل سمندر پر پولس اور بی ایم سی نے سیکورٹی فورس کو تعینات کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر نگراں منگل پربھات لوڑھا نے بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی شہر میں بارش کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے ماٹونگا اور چونا بھٹی پر پانی جمع ہونے کے سبب کچھ توقف کےلیے ٹرین بند تھی لیکن اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے انہوں کہا کہ بارش کے دوران شہری بی ایم سی اور انتظامیہ سمیت پولس سے تعاون کرے اب تک ۳۰۰ سے زائد شکایت موصول ہوئی تھی جس کا ازالہ کیا گیا ہے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ سیلابی کیفیات کے ساتھ ممبئی شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ہی میٹھی ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے لیکن اب اس کا پانی بھی آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ بی ایم سی الرٹ موڈ پر ہے یہاں میٹھی ندی کے اطراف کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا گیا ہے اندھیری میں بارش کے سبب اندھیری سب وے کو بند کردیا گیا کیونکہ یہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا۔ ممبئی میں حالات انتہائی ابتر ہے اور سیلابی کیفیت ہے۔ ممبئی شہر ومضافات میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔
مضافاتی علاقوں میں سیلابی کیفیت کی ایک وجہ یہاں پوائی تالاب لبریز ہونا ہے اور اس کا پانی چھوڑنے کے سبب نشیبی علاقوں میں مکینوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا ممبئی شہر میں قدرت کی آفت اور قہر سے شہری پریشان ہے ۔ ممبئی اور مہاراشٹر میں بارش کے سبب سرکاری نجی دفاتر میں تعطیل تھی اس کے ساتھ ہی سرکار شہریوں سے صلاح دی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اس کے علاوہ ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کیاہے اسکولوں اور کالجوں میں بھی آج تعطیل تھی جس کے سبب بھیڑ بھاڑ کم ہی تھی ماٹونگا میں پانی بھرنے کے سبب راستہ بند کر دیا گیا تھا۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا