Connect with us
Tuesday,03-November-2026

سیاست

خواتین سیکورٹی پر حکومت کو جھوٹ بولنا بند کرنا چاہئے : اکھلیش

Published

on

Akhilesh

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خاتون سیکورٹی پر جھوٹ بولنا بند کر دینا چاہئے۔

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا ’حال ہی میں بلند شہر میں ہاتھرس کی طرح پیش آئے اجتماعی عصمت دری و قتل کے واقعہ سے ہر کوئی سکتے میں ہے۔ حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ ان کے میعاد کار میں لڑکیاں رات 12 بجے بھی اپنے گھر سے باہر نکل سکتی ہیں، اور کچھ بھی نہیں ہوگا۔‘

اکھلیش نے کہا کہ نہ صرف ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بلکہ وفاقی وزیر امت شاہ اور حکومت سے وابستہ دیگر افراد لگاتار اس بات کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ یوپی نظم ونسق کے بارے میں کافی آگے نکل چکا ہے، لیکن واقعات روزانہ وقع پذیر ہو رہے ہیں۔ بلند شہر کے واقعہ نے ہاتھرس کی یاد کو تازہ کر دیا ہے۔ یہ ایک وحشیانہ جرم ہے۔ لہذا اب حکومت کو بہن بیٹوں کے تحفظ کے بارے میں جھوٹ بولنا بند کر دینا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 جنوری کو بلند شہر میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس پر ان کی مرضی کے خلاف زبردستی رات میں لاش کی آخری رسومات کی ادائیگی کا الزام عائد کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ’مجرمین کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ حکومت متاثرہ کنبے کی مدد کے لئے ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اتحاد کے پلیٹ فارم سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ مجرمین کی جلد از جلد گرفتاری ہونی چاہئے۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے ساتھ حکومت کو متاثرہ کنبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون پیش کرنا چاہے۔

اکھلیش نے کہا ’حکومت کا یہ دعوی کہ ان کے میعاد کار میں بیٹیان محفوظ ہیں، اور کہیں بھی ان کے خلاف کوئی واقعہ پیش نہیں آ رہا ہے۔ اب کم سے کم یہ جھوٹ بند ہو جانا چاہئے۔ ’اگر ہم اس طرح کے واقعات کے اعداد و شمار میں ایک نظر دوڑائیں تو ہمیں ایک بڑی تعداد ملے گی، اور یوپی کئی ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔‘

اکھلیش نے تیقین دیا کہ اگر اتحاد کی حکومت اقتدار میں آتی ہے، تو ہم خواتین کی سیکورٹی کے لئے پولیس گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔ اکھلیش نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کیرانہ، مظفرنگر میں ’جوگرمی دکھائی دے رہی ہے، یہ سب کم ہو جائے گی، گرمی کیسے ختم ہوگی میں جانتا ہوں۔‘ جیسے مبینہ جملوں کے استعمال پر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کو ایسے جملے زیب نہیں دیتے ہیں۔ ریاستی نوجوانوں کو ’گرمی نہیں بھرتی‘ کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ استعمال کی جانے والی زبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان خاص طور سے نوجوانوں کا جو اتحاد قائم ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔اور ایسی زبان کا استعمال ان کی اسی حواس باختگی کا غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس
حکومت میں کسان و نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسے حکومت چاہتے ہیں۔

آر ایل ڈی سربراہ نے تیقن دیا کہ اتحاد کی حکومت بننے پر ہم خواتین سیکورٹی کے تعلق سے بڑی تبدیلی کے حامی ہیں، اور کوشاں ہیں کہ ایسا نظم تیار کیا جائے کہ ہاتھرس کے واقعہ کو دہرایا نہ جاسکے۔

(جنرل (عام

گجرات : ادائیگی کے تنازع پر گاڑی میں آگ لگنے سے دو مزدور زندہ جل کر ہلاک

Published

on

امریلی : گجرات کے امریلی ضلع میں ایک مسافر گاڑی جس میں وہ سو رہے تھے، کو مبینہ طور پر مالی تنازعہ پر آگ لگانے کے بعد مدھیہ پردیش کے دو مزدور، بشمول ایک 16 سالہ لڑکے کو زندہ جلا دیا گیا، پولیس نے منگل کو بتایا۔ حملہ کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ آدھی رات کے قریب للیہ تعلقہ کے گاونڈاران گاؤں کے مضافات میں پیش آیا، جہاں دونوں افراد ایک کھیت میں کھڑی تفان مسافر گاڑی کے اندر سو رہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت روی بگھیل (16) اور نتن پچایا (21) کے طور پر کی گئی ہے، جو شکایت کنندہ کملیش بگھیل کے بالترتیب بیٹے اور بھتیجے تھے۔

حکام کے مطابق ملزم جن کی شناخت ونود دودیار اور اس کے بھائی راجو کے نام سے ہوئی، نے مبینہ طور پر گاڑی پر آتش گیر مادہ ڈالا اور اسے آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے دونوں مکین اندر پھنس گئے اور دم توڑ گئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ گاڑی کے لیے 60,000 روپے کی بقایا ادائیگی پر تنازعہ کی وجہ سے ہوا، جسے ونود نے شکایت کنندہ سے قسط کی بنیاد پر خریدا تھا۔ چونکہ ونود مبینہ طور پر قسطیں ادا کرنے میں ناکام رہا تھا، اصل بیچنے والے نے کملیش بگھیل کو گاڑی کا قبضہ لینے کی ہدایت کی۔ شکایت کنندہ نے واقعہ سے تقریباً 10 دن پہلے اسے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس سے مبینہ طور پر ملزم ناراض تھا۔

“شکایت کنندہ نے 10 دن پہلے ملزم سے ایم یو وی کا قبضہ لیا تھا۔ اس کی رنجش میں ونود ڈوڈیار نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگانے کی سازش کی۔ شکایت کنندہ کا بیٹا اور بھتیجا، جو اس وقت گاڑی کے اندر سو رہے تھے، جل کر ہلاک ہو گئے،” حکام نے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 60,000 روپے کی بقایا رقم ادا نہیں کی گئی اور ملزمان نے مبینہ طور پر گاڑی کو واپس لینے کے بدلے میں آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ واقعہ کے بعد للیہ پولیس، اعلیٰ افسران اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے کہ واقعات کی ترتیب اور کوئی اور ملوث ہے یا نہیں۔ قتل کی دفعہ 103(1) سمیت بھارتیہ نیا سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت اموات کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

’پی ڈی اے کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے‘: اعظم خان کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجنے پر ابو اعظمی کا بیان

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی نے منگل کے روز الزام لگایا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان کو حکومت کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور یہ دعویٰ کیا کہ جب بھی ان کی ضمانت ہوتی ہے تو ان کے خلاف نئے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ اعظمی کا یہ تبصرہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد اعظم خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد آیا ہے۔ خان کو پیر کو ضمانت پر رہا ہونے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسے غازی آباد کی ڈاسنا جیل میں رکھا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظمی نے کہا: “اعظم خان کئی سالوں سے جیل میں ہیں، اگر ای ڈی کے پاس ان کے خلاف کچھ ہوتا تو وہ جیل کے اندر ہی ان سے پوچھ گچھ کر سکتی تھی اور کارروائی کر سکتی تھی۔ لیکن جیسے ہی ان کی ضمانت ہوتی ہے، ایک نیا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ یہ سب حکومت کے کہنے پر ہو رہا ہے۔”

“یہ سراسر غلط ہے، اعظم خان نے غلط کام کے ذریعے کچھ نہیں کمایا، اس نے پیسہ لا کر یونیورسٹی قائم کی، وہ 10 سے زائد بار ایم ایل اے منتخب ہوئے اور وزیر اور ایم پی بھی رہ چکے ہیں، تاہم ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ پی ڈی اے (پچھڑا، دلت اور الپسانخیاک) کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔” لیکن اب اس آدمی کو عوام میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اعظمی نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس حکم کا بھی خیر مقدم کیا جس میں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو اداکار دیا مرزا کی دیوالی ویڈیو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، جس میں لوگوں سے ماحول دوست اور پٹاخے سے پاک تہوار منانے کی اپیل کی گئی تھی۔ ترقی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سماج وادی پارٹی کے رہنما نے کہا، “میں بہت خوش ہوں اور عدالت کو یہ دکھانے کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انصاف ابھی بھی زندہ ہے۔ میں تمام عدالتوں سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کی جدوجہد کو نہ بھولیں۔”

انہوں نے عدلیہ پر مزید زور دیا کہ جب بھی ملک میں کوئی بھی غیر آئینی یا زبردستی اور غنڈہ گردی کے ذریعے مسلط کیا جائے تو اس کا از خود نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا، “جب بھی ملک میں کچھ بھی غیر آئینی ہوتا ہے، عدالتوں کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ بی جے پی لیڈر جو ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، ہوش میں آجائیں گے۔” بامبے ہائی کورٹ نے منگل کے روز دیا مرزا کے خلاف سیاست دانوں کی طرف سے استعمال کی گئی بیان بازی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شہری ادارے کو ہدایت دی کہ وہ حذف شدہ ویڈیو کو دوبارہ اپ لوڈ کرے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے، عدالت نے لوگوں کو ماحول کے لحاظ سے ذمہ دارانہ طریقے سے تہوار منانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

ایران کے جنگی خطرات یورپ سے ہندوستان کے پڑوس تک پھیل گئے، ڈیاگو گارشیا پر حملوں کی وارننگ

Published

on

IRAN

تہران : ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو تنازع مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا۔ متعدد ایرانی قانون سازوں اور فوجی حکام نے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو یورپ بھی متاثر ہوگا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے یورپی ممالک میں اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی ہے۔ یورپ میں ان مقامات کو ایران کے لیے ممکنہ فوجی اہداف قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح ایران کی جنگ کا یورپ تک پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یورپی ممالک کو پہلے ہی روس سے خطرات کا سامنا ہے۔ ایسے میں ایرانی حملے کے امکان نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایران انٹیل کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک کے تین اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے دوران انہیں حکم دیا کہ وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا حملہ بڑا، فوری اور موثر ہونا چاہیے، بغیر کسی جغرافیائی حدود کے۔ نتیجتاً خدشہ ہے کہ ایران کسی بھی حملے کا پوری طاقت سے جواب دے گا، جس میں مشرق وسطیٰ اور تمام اسرائیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دریں اثناء بنیاد پرست ایرانی حکومت سے وابستہ اخبار کہیان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو یورپ میں امریکہ اور نیٹو کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں برطانیہ، قبرص، یونان، رومانیہ، البانیہ اور اٹلی میں فوجی اڈوں کو ہدف کے طور پر درج کیا۔ اس میں بحر ہند میں ڈیاگو گارشیا بھی شامل ہے، جو ایک اہم اڈہ ہے جو ایران پر امریکی حملے کی کمانڈ کرتا تھا۔ ڈیاگو گارسیا ایک مشترکہ امریکی اور برطانوی فوجی اڈہ ہے جو بھارت کے قریب واقع ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیہ نے بھی دھمکی دی کہ ایران پر کوئی بھی نیا حملہ یورپ کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ پہلے سے ملوث ممالک سے باہر پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جنگ محدود اور صرف مغربی ایشیا کو متاثر کرتی رہی ہے لیکن کوئی بھی نیا حملہ جنگ کو اپنی سرحدوں سے باہر پھیلا سکتا ہے جس سے ناقابل تصور تباہی ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان