Connect with us
Tuesday,14-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

حکومت کسان مخالف قانون مسترد کرے : کانگریس

Published

on

rahul

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسانوں کے ساتھ کھلے دماغ سے بات کرکے ان کی مسئلوں کو سننا چاہئے اور زرعی مخالف تینوں قانونوں کو منسوخ کر دینا چاہئے مسٹر گاندھی نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’’دیر آئے ،درست آئے۔ آخر گھمنڈی مودی حکومت نے سات دن بعد کسانوں کو بات چیت کےلئے بلای اہے تو اسے اب اسے کسانوں کے حق میں ضروری قدم اٹھانے چاہئے۔ تینوں کالے قانون مسترد کریں۔ پرالی پر جرمانے کا قانون مسترد کریں۔ سب مقدمے واپس لیں۔ تعصب چھوڑ کر کھلے دماغ سے بات کریں۔‘‘
بعد میں کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا،’’ کسان ملک کا ان دیتا ہے اور اس ملک کا پیٹ پالتا ہے۔ ایک ہفتے سے کسان سڑکوں پر پڑا ہے ،کراہ رہا ہے۔ دہلی کے چاروں طرف لاکھوں کسانوں ،مزدور،مائیں ،بہنیں ،بچے بیٹھے ہیں،لیکن گھمنڈی مودی حکومت ان سے بات کرنےکو تیار نہیں تھی۔ اب کم سے کم بات چیت کی دعوت تو دی ہے۔‘‘
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے اپیل کی،’’کانگریس کی جانب سے اپیل ہے کہ کسانوں کےلئے بات چیت کے دروازے کھولے ہیں،تو من بھی کھول کر بات کرئے گا،تعصت میں آکر نہیں۔‘‘

(جنرل (عام

پونہ : ریاست میں اے ٹی ایس کی کارروائی میں شدت، نوجوانوں کو ملک مخالف سازش میں ملوث کرنے کی سازش بے نقاب

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے آپریشن پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی میں شدت پیدا کردی ہے, نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمی میں ملوث کرنے کی گینگسٹر کی سازش کو اے ٹی ایس نے ناکام کرتے ہوئے اب تک تقریبا ۲۰۰ نوجوانو ں سے باز پرس کی ہے۔ یہ نوجوان شہزاد بھٹی گینگ کی لنک یا اس کے سوشل میڈیا ذرائع سے وابستہ ہو گئے تھے۔ شہزاد بھٹی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے وابستہ ایسے ۶۶ مشتبہ نوجوانوں کو بھی اے ٹی ایس کے زیر حراست لے کر باز پرس کی ہے, جو اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے وابستہ تھے۔ پونہ پمپری چنچوڑ پولس اسٹیشن اور اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ۶۶ نوجوانوں سے باز پرس کی ہے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ موبائل فون بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع بتایا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات فراہم کر کے شہزاد بھٹی گینگ گمراہ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان نوجوانوں کو پیسوں کا لالچ سمیت دیگر پیشکش کر کے اپنی گینگ میں شامل کر رہی ہے۔ اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزاد بھٹی گینگ کے رابطہ کاروں سے باز پرس جاری ہے, اس کے ساتھ ہی کئی نوجوانوں کو باز پرس کے بعد رہا بھی کردیا گیا ہے۔ آج صبح سات بجے اے ٹی ایس نے آپریشن انجام دیا جس میں شہزاد بھٹی کے رابطہ کاروں سے باز پرس کی گئی ہے اب تک اس معاملہ میں اے ٹی ایس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے, جبکہ ان پر نگرانی بھی رکھی جارہی ہے۔ فی الوقت پولس اور اےٹی ایس کی ٹیمیں ان سے باز پرس کر رہی ہے یہ ان نوجوانوں کو ورغلا کر ملک مخالف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی سازش میں بھی ملوث تھے اس لئے اے ٹی ایس ہر پہلو پر جانچ کر رہی ہے ۔اس سے قبل اے ٹی ایس کے ریاست بھر سے ۱۱۲ نوجوانوں اور اس سے قبل ۵۷ نوجوانوں سے بھی باز پرس کی تھی اس کی تصدیق اے ٹی ایس ذرائع نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

پوائی یرغمالی کیس : ممبئی پولیس نے آر اے اسٹوڈیوز سے پستول، پیٹرول اور کیمیکل برآمد کیا۔ روہت آریہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

Published

on

Weapons-Ammunition

امپھال : منی پور میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ کالعدم تنظیم پریپک کے ایک خطرناک جنگجو کو گرفتار کر کے تقریباً 50 کلو گرام مشتبہ افیون برآمد کر لی گئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کو منی پور پولیس اور 19 گڑھوال رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے کے کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور جنگی مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ چورا چند پور ضلع کا تھینزانگ گاؤں، جو میانمار اور میزورم سے متصل ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود بشمول جدید ہتھیاروں کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع میں یورابنگ پنتھوبی لیکائی علاقے سے کالعدم تنظیم پیپلز ریولوشنری پارٹی آف کنگلیپک (پریپک) کے ایک خطرناک جنگجو کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے آٹھ طاقتور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار جنگجو کی شناخت ننگومبام اموتھوئی میتی (30) کے طور پر ہوئی ہے جو امپھال مشرقی ضلع کا ساکن ہے۔ دریں اثنا، منی پور پولیس نے امپھال-دیما پور قومی شاہراہ پر ہینگ بنگ بیپٹسٹ چرچ کے قریب ایک لاوارث کار سے مشتبہ افیون کے 49 پیکٹ برآمد کیے جن کا وزن تقریباً 50 کلو گرام ہے۔

پولیس کے مطابق، گاڑی اس سے پہلے سینا پتی ضلع کے سینا پتی پولیس اسٹیشن کے تحت ٹی کھلن میں ناکہ چیکنگ پوائنٹ سے آگے بڑھی تھی۔ لاوارث کار سے زیڈ ریتھنگم (52) جو کہ اکھرول ضلع کے رہنے والے تھے کے دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ضبط شدہ افیون کی غیر قانونی مارکیٹ میں قیمت 3 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کھیپ پڑوسی ملک میانمار سے آئی تھی، جس کی منی پور کے ساتھ تقریباً 400 کلومیٹر طویل غیر باڑ والی سرحد ہے۔ میانمار دنیا کے بڑے افیون پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، خاص طور پر اس کے شمالی علاقوں بشمول کاچین اور شان ریاستوں میں۔ یہ تازہ ترین ضبطی گزشتہ چند مہینوں میں منی پور میں کام کرنے والے میانمار سے منسلک منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک اور بڑے کریک ڈاؤن کی نشاندہی کرتی ہے۔

دریں اثنا، مرکزی اور ریاستی سیکورٹی فورسز باغیوں کے خلاف اپنا وسیع کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں باہر کے علاقوں، مخلوط آبادی والے علاقوں اور دیگر حساس علاقوں میں باقاعدہ تلاشی کی کارروائیاں اور علاقے پر تسلط (علاقے پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے گشت) کی جا رہی ہے۔ منی پور کی وادی اور پہاڑی دونوں اضلاع میں باغیوں، سماج دشمن عناصر اور مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے کل 111 چوکیاں/چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ حفاظتی دستے تمام گاڑیوں بشمول ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو امفال-جیریبام قومی شاہراہ (این ایچ-37) پر بھی لے جا رہے ہیں۔ گاڑیوں کی محفوظ اور بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے حساس علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات اور قافلے کی حفاظت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ منی پور پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں یا غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی ویڈیوز اور گمراہ کن مواد سے ہوشیار رہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس، ایس آئی آر پر عوامی بیداری وقت کی اہم ضرورت، غفلت نہ برتی جائے : مولانا حلیم اللہ قاسمی

Published

on

Jamiat-Ulema-M.

ممبئی : جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا درمیانی ٹرم کا اجلاس حج ہاؤس، پلٹن روڈ کے دوسرے منزلہ پر مولانا حلیم اللہ قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی صدارت میں دوپہر دو بجے شروع ہوا اور شام کو 5 بجے اختتام کو پہنچا۔ اس اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی (صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) کی نعت خوانی سے ہوا، پورے صوبہ مہاراشٹر کے تقریباً ایک ہزار سے زائد ممبران مجلس منتظمہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

مفتی محمد یوسف قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے سکریٹری رپورٹ پیش کی اور مولانا حلیم اللہ قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے مفصل خطبہ صدارت دیا جس میں جمعیۃ علماء کے منہج، طریقہ کار اور اس کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے اس تنظیم کو خالص مذہبی تنظیم بتایا، ملک کی آزادی میں اس کے رہنماؤں کی خدمات بیان کیں اور ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کے لئے ھندو مسلم اتحاد اور مسلم سماج میں اخلاقی سدھار پر خاص زور دیا۔ اس اجلاس میں مختلف موضوعات پر سات تجاویز جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے عہدے داروں نے پیش کی، ایس آئی آر سے متعلق تجویز جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا محمد عارف عمری نے پیش کی،جس میں انومیریشن فارم پر کرنے کا طریقہ بتایا اور اس بات پر خاص توجہ دلائی کہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر بی ایل او کا انتظار نہ کریں، بلکہ جگہ جگہ کیمپ لگائیں، وہاں لوگوں کو اکٹھا کریں اور بی ایل او کو اس کیمپ میں بلاکر لوگوں کے فارم بھرنے میں مدد کریں۔

مولانا عمری نے یہ بھی کہا کہ 2002 کی لسٹ جس سے میپنگ کی گئی ہے، اس کا فوٹو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی ایڈووکیٹ عمران خان نے شرکت کی اور اپنی مختصر تقریر میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ایس آئی آر تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے تین مرحلے ہیں۔پہلا مرحلہ میپنگ کا تھا جو ہوچکا ہے۔دوسرا مرحلہ انومیریشن فارم پر کرنے کا ہے جس کا سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد ایک تیسرا مرحلہ آئے گا وہ یہ کہ الیکٹرول میں جن لوگوں کا نام نہ آسکے گا ان کو مایوس نہیں ہونا ہے بلکہ اس کے لئے قانونی طریقے پر دستاویز پیش کرکے اپنے آپ کو اہل ثابت کرنا زیادہ اہمیت کا حامل مرحلہ ہے۔اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے لئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

استحکام جمہوریت کے عنوان سے تجویز مفتی محمد ہارون ندوی صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے پیش کی، جس میں نظام جمہوریت کی افادیت اور ہندوستان جیسے کثیر المذاھب ملک میں اس کی ضرورت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں راجستھان میں منہدم کی جانے والی مساجد کے احتجاج میں برادران وطن اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کے لئے فال نیک ہے، قاری محمد ادریس انصاری (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے نوجوان نسل میں نشہ خوری کی عادت اور اس کے عام چلن کا ذکر کیا اور اس کے ازالے کے لئے مناسب حل بتایا، قاری عبد الرشید حمیدی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ مراٹھواڑہ میں 16 نوجوان شوشل میڈیا پر غیر محتاط رویہ اختیار کرنے کی بنا پر گرفتار کئے جاچکے ہیں اور متعدد مقامات کے نوجوان سوشل میڈیا پر کمنٹ اور لائیک کرنے کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جن کے مقدمے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی لڑ رہی ہے، مولانا اشتیاق قاسمی (خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے ہندو مسلم اتحاد پر تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند اپنے قیام کے اول دن سے اس بات کی قائل ہے کہ ملک ہندو مسلم اتحاد کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے

اس تجویز کی مزید وضاحت کرتے ہوئے مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے کہا کہ اتحاد کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کا مذہب یا رسم و رواج اختیار کر لیں، بلکہ اپنے اپنے مذہب پر عمل پیرا رہتے ہوئے حسن سلوک، اخلاق و مروت اور پڑوسی کے حقوق کی ادائیگی کا عام ماحول بنائیں، جمعیۃ علماء ھند نے اس کے لئے حضرت مولانا سید اسجد مدنی (نائب صدر جمعیۃ علماء ھند) کی کنوینر شپ میں ایک فورم تشکیل دیا ہے جو ملک میں اس کی تحریک چلائے گا، 27 اگست کو اس کا ایک تربیتی پروگرام ممبئی میں رکھا جانا طے پایا ہے، جس کی تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا، قاری محمد یونس چودھری (نائب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے اصلاح معاشرہ کی ضرورت و اہمیت پر تجویز پیش کی، مولانا عبد القیوم نازش (ناظم مکاتب دینیہ) نے دینی تعلیم کی ضرورت پر تجویز پیش کی اور مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم) نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی نئی یونٹوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے یہ تجویز رکھی کہ ریاست مہاراشٹر کے ہر ضلع میں سہ ماہی احتسابی میٹنگ ہونی چاہئے۔

اخیر میں ریاست مہاراشٹر کے پانچ جغرافیائی علاقوں (ممبئی و اطراف، خاندیش، ودربھ، مغربی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ) کے ایک ایک نمائندوں نے اس اجلاس کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے اور صدر اجلاس کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا، اجلاس سے قبل ظہرانہ کا نظم تھا، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم دفتر حافظ محمد عارف انصاری، مولانا محمد اسید قاسمی (رکن مجلس عاملہ) اور ریاستی دفتر کے عملہ نے نظم و انتظام کو حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان