(جنرل (عام
چھترپتی شیواجی ٹرمینل سے دارجلنگ ہمالیائی ریلوے تک، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں ریلوے کے یہ 4 سائٹس

ہندوستانی ریلوے کے پاس 4 عالمی ورثے کی سائٹس ہیں۔ ان میں دارجلنگ ہمالیہ ریلوے (1999)، نیلگیری ماؤنٹین ریلوے (2005)، کالکا شملہ ریلوے (2008) اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل (2004) شامل ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم یعنی یونیسکو نے تسلیم کیا ہے۔
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ آنے والے سیاحوں میں کالکا-شملہ ٹرین میں سفر کرنے کے لیے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ کالکا-شملہ ریلوے روٹ 118 سال پرانا ہے۔ یہ راستہ 9 نومبر 1903 کو شروع کیا گیا تھا۔ یہ ریل لائن شمالی ریلوے زون کے امبالہ ڈویژن کے تحت آتی ہے۔ اس راستے پر 103 سرنگیں ہیں۔ یونیسکو نے اس لائن کو 2008 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔
چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل یعنی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن، ممبئی کے بڑے اور مشہور اسٹیشنوں میں سے ایک، انگریزوں نے بنایا تھا۔ یہ وکٹورین گوتھک فن تعمیر کی ایک جھلک دکھاتا ہے۔ اس اسٹیشن کو 2004 میں یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔
دارجلنگ ہمالیائی ریلوے ہندوستان میں پہاڑی مسافر ریل سروس کی پہلی عمدہ مثال ہے۔ یہ ریل لائن 1881 میں دارجلنگ اسٹیم ٹرام وے کمپنی نے شروع کی تھی۔ مغربی بنگال میں سلی گوڑی سے دارجلنگ کے درمیان واقع یہ ریلوے ٹریک 88 کلو میٹر طویل ہے۔ یونیسکو نے اس ریلوے ٹریک کو 1999 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔
نیلگیری ماؤنٹین ریلوے ایک ریل راستہ ہے جس میں سنگل ٹریک اور میٹر گیج لائن ہے۔ اس ریل لائن کی لمبائی 46 کلومیٹر ہے۔ نیلگیری پہاڑیوں میں واقع ہے، جسے تمل ناڈو میں ‘بلیو ماؤنٹینز’ کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ریلوے ٹریک پہاڑی شہر اُدگمنڈلم کو مٹوپلائم کے قصبے سے جوڑتا ہے۔ یہاں ٹرین 326 میٹر سے 2203 میٹر کی اونچائی کا احاطہ کرتی ہے۔ یونیسکو نے اس ریلوے ٹریک کو 2005 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔
اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا