سیاست
خود انحصاری سے منسلک ہے آزادی : وینکیا
نائب صدر وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے اور انھیں مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ ملک کی آزادی مکمل طور پر خود انحصاری سے منسلک ہے۔ مسٹر نائیڈو نے یہاں ایک پیغام میں کہا کہ انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے میں 8 اگست کی تاریخ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ہمیں اس موقع پر آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سبھی مجاہدین آزادی کوسلام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج 8 اگست، ہندوستانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، اسی دن 1942 میں مہاتما گاندھی کی قیادت ملک نے انگریزوں کوہندوستان چھوڑ نے دھمکی دی تھی ۔ معاشرے کے ہر طبقے نے اس تحریک میں حصہ لیا اور ملک کی آزادی کے عظیم مقصد کے حصول کے لئے بھر پور کوششیں کیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
محافظ کو نشانہ نہ بنائیں… سمیر وانکھیڈے کے کیس میں بامبے ہائیکورٹ کا اہم تبصرہ

ممبئی: این سی بی کے زونل ڈایکٹرسمیر وانکھیڈے رشوت ستانی کیس میں بامبے ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کئی اہم تبصرے کئے ہیں اور ایجنسی سے سوال کئے ہیں جس میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا آپ ملزم کے بیان پر انکوائری کرسکتے ہیں ؟ این سی بی نے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی انکوائری سے متعلق بند لفالفے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وانکھیڈے پر انکوائری نواب ملک یا کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ انکوائری نامعلوم شکایت اور خط پر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی شکایت کنندہ کرن سجنانی بھی سمیر وانکھیڈے کے طریقہ کار پر انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سمیر وانکھیڈے نے ہی کرن سجنانی کو ڈرگس کیس گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ اس کے شریک کار سمیر خان کو بھی گرفتار کیا تھا سمیر خان نواب ملک کا داماد ہے سمیر خان کاایک کار حادثہ میں انتقال ہو چکا ہے۔ عدالت سمیر وانکھیڈے سے متعلق تبصرہ کیا گیا ہے کہ سماج میں بہتر کام کرنے والے افسر و محافظ کو نشانہ بنایا جائے یہ تبصرہ عدالت نے سمیر وانکھیڈے پر ملزم کی جانب سے شکایت پر انکوائری پر کیا ہے اس کے ساتھ ہی جس ملزم کی شکایت پر انکوائری کی جارہی ہے اس پر ڈرگس فروشی کا الزام ہے اس کےخلاف الزام ہے کہ وہ اور اس کا پارٹنر ممبئی میں واڈہ پاؤ کی طرح ڈرگس منشیات فروشی کا منصوبہ تیار کر چکے تھے سمیر وانکھیڈے نے ڈرگس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورڈیلیا کروز کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا تھا اس سے ۲۵ کروڑ روپے رشوت طلبی کا بھی ان پر الزام ہے اس میں سی بی آئی نے کیس درج کیا ہے اسی معاملے میں ایک پرائیوٹ عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں جرم کے زمرے میں آتا ہے اگر وانکھیڈے نے رشوت وصول کی ہے تو پھر شاہ رخ خان کو بھی اس معاملہ میں ملزم بنایا جائے کیونکہ رشوت دینا بھی جرم ہے اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے وانکھیڈے کو راحت پہنچائی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات کا اب تھانہ کنکشن, میونسپل افسر پر عصمت دری کا کیس درج

ممبئی : ناسک کے ڈھونگی بابا اشوک کھرات کا اب تھانہ کنکشن سامنے آیا ہے۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر مہیش بھاؤ راؤ اہیرکی خلاف پولیس نے عصمت دری کا کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میونسپل کارپوریشن پانچ پکھڑی دفتر میں متاثرہ 2020 سے 2023ء کے دوران ملازمت پر تھی۔ اسی دوران اسسٹنٹ ڈیٹا آپریٹر کے ساتھ ملزم نے دوستی کی اور اس کے ساتھ تھانہ میں واقع ایک بلڈنگ میں کرایہ کے مکان میں جنسی تعلقات قائم کئے اور اس کے مرضی کے برخلاف متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا اور شکایت کرنے پر اس کیل ہریاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پہلی مرتبہ متاثرہ کو ہیرا نندانی بلڈنگ میں لے جاکر اس کو نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا۔ اس کے بعد متعدد مرتبہ اس نے عیاشی کی شکایت کنندہ کی شکایت پر کاسر واڑی پولیس تھانہ میں پولیس نے عصمت دری سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ کو اہیر نے یہ کہا تھا کہ اس کے مستقبل اور تقدیر کا حال جاننے کیلئے اشوک کھڑات کے پاس بھی لے گیا تھا اور وہاں دفتر میں اسے لیمو شربت دیا تھا اور اس کے بعد اس پر غشی طاری ہوئی, اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے اس کی تفتیش شروع کردی ہے, جبکہ اشوک کھرات کے معاملہ میں ایس آئی ٹی جانچ کر رہی ہے۔ تھانہ عصمت دری کنکشن کا اشوک کھرات تعلق سامنے آنے کے بعد اس نہج پر بھی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ تھانہ پولیس نے اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں پولس کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہونے کا امکان روشن ہے۔
جرم
ممبئی میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے سسر سمیت تین افراد گرفتار۔

ممبئی : سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان کے سسر کو ان کے بیٹے اور ایک اور رشتہ دار کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ان افراد نے دو دن قبل ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں ایک گجراتی خاندان پر حملہ کیا تھا۔ ممبئی پولیس نے منگل کو یہ اعلان کیا۔ بائیکلہ پولیس نے یوسف پٹھان کے سسر اور دیگر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ ایک ملزم مفرور ہے۔ بائیکلہ پولیس کے مطابق مقامی باشندہ یوسف خان (30) رات تقریباً 9 بجے گھر لوٹ رہا تھا۔ ہفتے کی رات جب ان کی کار سے پانی کے چھینٹے نکلے اور شعیب خان (35) کو ٹکر ماری۔ یوسف خان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاڑی روکی اور فوراً معافی مانگی لیکن شعیب نے اسے گالی دینا شروع کر دی اور بانس کی چھڑی سے کار کی ونڈ شیلڈ توڑ دی۔ اس کے بعد شعیب نے یوسف خان پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ گھر واپس آنے کے بعد یوسف خان کے اہل خانہ نے انہیں پولیس سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ تھانے جاتے ہوئے ان کا سامنا خالد خان عرف مکالک (یوسف پٹھان کے سسر) سے ہوا، جس نے اپنے بیٹے عمرشاد پٹھان (35)، شعیب پٹھان اور ایک اور ملزم شہباز پٹھان کے ساتھ جھگڑا شروع کیا۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد خالد، عمرشاد، شعیب اور شہباز نے یوسف خان اور اس کے رشتہ داروں پر بانس کی لاٹھیوں اور بیس بال کے بلوں سے حملہ کیا۔ حملے میں یوسف خان کے بھائی سلمان کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ان کے چچا ذکی احمد شدید زخمی ہوئے۔ شہباز تاحال مفرور ہیں، جبکہ دیگر تین ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور برآمد شدہ بانس کی لاٹھیوں اور بیس بال کے بلے کی بنیاد پر کارروائی کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں سے واضح طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
