Connect with us
Saturday,06-June-2026
تازہ خبریں

جرم

جنوبی کشمیر میں دو مسلح جھڑپوں میں 4 جنگجو ہلاک

Published

on

kashmir

جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی دو مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔
یہ مسلح جھڑپیں ضلع کولگام کے ژنی گام اور ضلع پلوامہ کے ددورہ میں رونما ہوئی ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے ژنی گام اور پلوامہ کے ددورہ میں ہونے والی دو مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کولگام میں مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت طارق احمد میر ولد عبدالرحمان میر ساکن زنگل پورہ دیوسر کولگام اور پاکستانی رہائشی سمیر بھائی عرف عثمان ساکن پنجاب پاکستان کے طور پر ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جنگجوئوں کا تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے تھا۔
پولیس ترجمان نے پلوامہ میں مارے گئے دو جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر زاہد نذیر بٹ عرف زاہد ٹائیگر کے طور پر ظاہر کی۔ انہوں نے زاہد کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام کے ژنی گام میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجو مارے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ددورہ میں ہفتے کو بعد از دوپہر شروع کئے گئے ایک ایسے ہی آپریشن میں دو جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔
انتظامیہ نے احتیاط کے طور دونوں اضلاع کے بیشتر حصوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں نیز سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
دریں اثنا جموں و کشمیر پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر ایک آر آر، سی آر پی ایف کی 18 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے کولگام کے ژنی گام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران جب ایک مقام پر جنگجوؤں کے چھپنے کی تصدیق ہوئی تو انہیں خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے (جنگجوؤں نے) اس کے جواب میں تلاشی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
بیان کے مطابق تصادم کے دوران دو جنگجو مارے گئے۔ مہلوک جنگجوؤں کی شناخت طارق احمد میر ولد عبدالرحمان میر ساکن زنگل پور دیوسر کولگام اور دوسرا پاکستانی سمیر بھائی عرف عثمان ساکن پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان