جرم
بدایوں میں سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی موت، دو زخمی
اترپردیش کے بدایوں کے بسولی کوتوالی علاقہ میں آج صبح سویرے ایم ایف ہائی وے پر کار اور دلہن سے لدی پک اپ گاڑی کے ٹکرا جانے سے ماں بیٹا سمیت چار لوگوں کی موت اور دو دیگر بری طرح زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں سنبھل کے لوگ بھی شامل ہیں۔ حادثہ کا شکار لوگ حاملہ خاتون کو چندوسی لے جا رہے تھے، لیکن بسولی منڈی کمیٹی کے نزدیک یہ حادثہ ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بسولی نگر کی موریہ کالونی کی باشندہ پریتی کو درد ہو رہا تھا۔ سنبھل کا باشندہ اس کا شوہر گورور اپنی میں کے ساتھ یہاں پہنچ گیا۔ یہاں سے اپنی ساس سرویش اور بیوی کو لیکر یہ لوگ چندوسی کے پرائیویٹ اسپتال روانہ ہوئے۔ شہر سے نکلتے ہیں، منڈی کمیٹی کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہی پک اپ گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں گورو، اس کی ماں میرا، ساس سرویس اور ڈرائیور کپل کی موت ہو گئی، جبکہ سندھیا اور دیور سمیت بری طرح زخمی ہو گئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز جائے حادثہ سے دور واقع کوتوالی تک پہنچی، اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام کو پہلے سی ایچ سی لے جایا گیا، جہاں چار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پک اپ گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔
جرم
ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔
جرم
ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔
بزنس
ممبئی : شئیر مارکیٹ میں نفع کے نام پر ۳۰ کروڑ کی ٹھگی ای او ڈبلیو کی کارروائی، ملزم گرفتار، ایک کروڑ برآمد

ممبئی : ممبئی انویس ٹوک ایپ کے نام پر شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں سرمایہ کاروں کو ۲ سے ۵ فیصد نفع دینے پر دھوکہ دہی اور بے۔ ضابطگی کے معاملہ میں ممبئی اقصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ای او ڈبلیو میں ایم پی آئی ڈی ایکٹ سمیت دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا تھا جس میں انویس ٹوک نامی کمپنی نے ۳۰ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس میں ۴۲ سرمایہ کاروں سے دغابازی کی گئی ہے, جس کی مالیت ۳۰ کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو یونٹ ۵ کو اطلاع ملی کہ لوگوں سے دھو کہ بازی کرنے والا گجرات میں روپوش ہے۔ اس پر ای او ڈبلیو کی ٹیم نے گجرات سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کروڑ ۶۵ لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پونجی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرے تاکہ وہ دھوکہ بازی کا شکار نہ ہو, اس کے ساتھ ہی آبی آئی کی اسکیم کے مطابق ہی شہری سرمایہ کاری کرے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
