جرم
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف 18دسمبر کو فاربس گنج میں بڑا مظاہرہ ہوگا
کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے اتحاد کو لازمی قرار یتے ہوئے آج مقررین نے کہا کہ حکومت کے حالیہ پاس کردہ مذہبی تعصب پرمبنی شہریت ترمیمی قا نون کی ہر سطح پر مخالفت اوراین آر سی کا بائیکاٹ کرنے کی سخت ضرورت ہے یہ بات آج یہاں جمعیتہ علمائے ہند کی ممبر سازی اور 18دسمبر کے احتجاج کے لئے بھجنپور مسجد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی گئی جمعیتہ علمائے ہند کے ارریہ کے نائب صد اور مدرسہ رحمانیہ ننکار کے ناظم مولانا فاروق مظہری نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف سیاہ قانون ہے بلکہ مذہبی تعصب پر مبنی قانون ہے۔ جس کی سیکولر ہندوستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک کثرت میں وحدت کی علامت اور دنیا کے لئے مثال ہے جسے کچھ فرقہ پرست طاقت ختم کرنا چاہتی ہے۔ جس کے لئے آخری دم تک لڑیں گے۔
جمعیتہ کے مقامی عہدیدار مفتی یعقوب نے کہا کہ یہ قانون کس قدر ظالمانہ اور متعصبانہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہے۔یہاں تک شمال مشرقی خطہ جہاں بیشتر علاقے کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے وہاں بھی احتجاج ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی مخالفت کیلئے ہمیں سڑکوں پر اترنے کی ضرورت ہے۔
کلیہ فاطمتہ الزہراء ننکارکے ناظم مولانا فیروز احمد نے اس موقع پر این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس قانون کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس کا مقصد مسلمانو ں کی زمین تنگ کرنا ہے اورڈٹینشن سنٹر میں مسلمانوں کو بند کرکے ان کے مکانات، دکان اور جائداد پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون مذہب کی بنیاد پر شہریوں کو باٹنے والا ہے۔
سیمانچل میڈیا منچ کے صدر اور صحافی عابدانور نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون یا این آر سی کی مخالفت سے کوئی بات نہیں بنے گی بات صرف اس کی مخالفت سے بنے گی اور تمام تنظیموں کو مشترکہ طور پر یہ اعلان کرنا چاہئے کہ اس کی ہر سطح بائیکاٹ کیا جائے گا اور کوئی بھی مسلمان این آر سی کا فارم نہیں بھرے گا۔انہوں نے کہاکہ کسی حکومت میں ہمت نہیں کہ وہ 30کروڑ مسلمانوں کو باہر کرے یاجیل یا ڈٹینشن سینٹر میں ڈال دے۔اس لئے خوف و دہشت کو سوار کئے بغیر بائیکاٹ کے بارے میں سوچئے۔
مدرسہ اصلاح المسلمین رامپورکے مہتمم اور مقامی جمعیتہ کے سربرہ مولانا غیاث الدین نعمانی نے کہاکہ مسلمانوں سے متحد ہوکر اس کی مخالفت اور بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہونے 18 دسمبر کے مظاہرے کوکامیاب بنائیں۔ خطاب کرنے والوں میں مولانا عبدالجبار، مولانا انوار عالم ندوی مولانا ارشادندوی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں مسجد کے بچوں سے تقریر اور نعت سے سامعین کو مسحور کردیا۔
پروگرا م کی نظامت کرتے ہوئے جامعہ خیر النساء یتیم خانہ فقرنہ کے سربراہ اور جمعیتہ کے نائب سکریٹری عمر الحسن نے کہا کہ یہ وقت ہم سب کا متحد ہونے کا ہے اور اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جہاں ملک میں بھر میں مظاہرے ہوہے ہیں وہیں سیمانچل کے خطے خاص طور پرپورنیہ کشنگنج، ارریہ اور فاربس گنج میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ آج ہی کمشنری سطح کا مظاہرہ پورنیہ میں ہورہا ہے جس میں ارکان اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات نے حصہ لیا۔ اسی طرح کشن گنج، ارریہ اور فاربس گنج میں متعدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے آج ارریہ میں اس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔18دسمبر کوفاربس گنج میں ہونے والا مظاہرہ بڑا مظاہرہ ہوگا جس صرف پانچ ہزار ہندو بھائی بھی حصہ لیں گے۔
جرم
ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
جرم
ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔
جرم
کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
