Connect with us
Tuesday,07-April-2026

(جنرل (عام

مالیگاوں کے بنیادی مسائل کے خلاف پہلی بار اعلی تعلیم یافتہ طبقہ حرکت میں

Published

on

(خیال اثر)
مالیگاوں شہر کے جونیئر وکلاء کا ایک نمائندہ وفد کل مالیگاوں کمشنر آفس پہنچا. کمشنر کی عدم موجودگی کی وجہ سے وفد نے ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کے آفس میں پہنچا. ہنگامی میٹنگ جاری ہونے کے سبب دوپہر میں 4 بجے ملاقات کا وقت ملنے پر مالیگاوں شہر کے جونیئر ونوجوان وکلاء کا وفد اپنے وقت پہنچ کر مالیگاوں کے سلگتے مسائل ومشرقی پسماندگی اور بنیادی مسائل کو موضوع بناکر و مسائل کے مستقل حل کے لیے ایک مسمم اور جامع بندی کے تحت اپنی بات رکھتے ہوئے نمائندگی کی
مالیگاوں کارپوریشن اپنے وجود سے لے کر آج تک مالیگاوں کی ترقی خاص طور سے مشرقی حصے کو نطر انداز کر تے ہوئے و انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے. حیرت کی بات کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اب شہر کا پڑھا لکھا طبقہ ڈاکٹر انجنیئر اور اب وکلاء بھی اپنے مخصوص فیلڈ میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کارپوریشن آفسران کی نااہلی سے عاجز آ کر اب خود شہر کی تعمیر وترقی اور بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لیے خصوصاً آگرہ روڈ کی خستہ حالی ودرستگی اور تعمیر نو کے لئے شہری انتظامیہ سے باز پرس کرنے پر مجبور ہیں. بارش کے ایام میں جگہ جگہ ابلتے ہوئے نالے وگٹر وں کی نکاسی کے لیے شیطان کی آنکھ کی آنت کی طرح پھیلتا ہوا تجاوزات علی اکبر وسرکاری دواخانو ں کی بد حالی ,پرائمری تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ٹھوس اور مدلل انداز میں تقریباً دیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کرتے ہوئے مالیگاوں کے مسائل سے روشناس کرایا گیا نیز عمل آوری نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کو 14 دنوں ک مہلت دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسائل کو فوراً سے بیشتر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں بصورت دیگرعوام کے عطا کردہ شہریوں کے آئینی تحفظات کے جو اقدامات کرنے پڑے وہ قدم اٹھایا جائے گا چاہے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانا پڑے یا مالیگاوں سے لے کر آزاد میدان تک دھرنا دینا پڑے وہ سب کیا جائے گا
موجود نائب کمشنر کی نہ صرف یقین دہانی بلکہ عملی تعاون اور مسائل کے حل کے لیے شہر کے جونیئر وکلاء کی موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا اس طرح کی یقین دہانی کے بعد وکلاء کا وفد کمشنر سے بروز پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کی اجازت ملنے پر وفد دوبارہ کارپوریشن میں حاضری لگائے گا.
اس طرح جونیر وکلاء کا ہنگامی ومشورتی اجلاس آج کو کو شہر کے قریب ایک قیام گاہ پر بلا یا گیا ہے جس پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا .
اس وفد ایڈوکیٹ آمین مصطفی ایڈوکیٹ جما ل ناصر ایڈوکیٹ توقیر ایڈوکیٹ الطاف سید ایڈوکیٹ خالد یوسف ایڈوکیٹ سفیان ایڈوکیٹ فیروز خان ایڈوکیٹ ریاض ایڈوکیٹ عبدالرحمن ایڈوکیٹ سعود ایڈوکیٹ فرید ایڈوکیٹ اویس ایڈوکیٹ عرفان ایڈوکیٹ جمیل ایڈوکیٹ نیعم شریف ایڈوکیٹ عبداللہ ایڈوکیٹ زکی ایڈوکیٹ الطاف انصاری ایڈوکیٹ فہیم ایڈوکیٹ مزمل ایڈوکیٹ افضال زاھد ایڈوکیٹ امتیاز حفیظ ایڈوکیٹ حامد ایڈوکیٹ شاھد نوری ایڈوکیٹ نازش ایڈوکیٹ ماجد عشمانی ایڈوکیٹ اسرار ایڈوکیٹ اے اے حسین سمیت بڑی تعداد میں وکلاء موجود تھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

Published

on

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

Published

on

mumbai police

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان