Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

آزادی کے بعد پہلی بار مالیگاؤں کے 7 شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

Published

on

(وفا ناہید)
ہندوستان کی آزادی میں اپنی زندگی قربان کرنے والے مالیگاؤں شہر کے 7 جیالے شہیدانِ آزادی آج تک اپنے وقار کو ترس رہے تھے، اُنہیں 7 شہیدوں کی یادگار کے طور پر شہر میں ایک یادگار نما عمارت ہوا کرتی تھی مگر اُس عمارت کو فرقہ پرستوں کے اشارے پر باپ بیٹوں کی جوڑی نے عمارت توڑ کر اُلٹی بندوق تعمیر کردی. فرقہ پرست عناصر مالیگاؤں کے 7 شہیدوں کی قربانیوں، شہادت کو قبول نہیں کرتے بلکہ اُن پر الزام لگاتے ہے کہ وہ دہشت گرد تھے، اِسی الزام کی بناء پر آج تک شہیدوں کی یادگار پر اُن کے ناموں کا اندراج نہیں ہوسکا، بلکہ مقامی کانگریسی لیڈران نے عمارت کو ہی توڑ دیئے.
کل مالیگاؤں کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ مالیگاؤں کے تاریخی قلعہ میں پہلی مرتبہ منعقد کی گئی، مذکورہ میٹنگ میں متحدہ محاذ رابطہ کار، وارڈ نمبر 12 کے کارپوریٹر، جنرل سیکریٹری جنتادل سیکولر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے اُستاد محترم مرحوم ساتھی نہال احمد و ساتھی بلند اقبال کی حکمت عملی کے مطابق فرقہ پرستوں کی موجودگی نیز شہیدوں کی یادگار گِرانے والے کانگریسیوں کی موجودگی میں مالیگاؤں کے 7 شہیدوں “محمد شعبان ولد بھکاری، محمد سلیمان شاہ، محمد اسرائیل اللہ رکھا، بدھو ولد فریدن، پہلوان عبدالغفور چندی، حسین حاجی مدو سیٹھ، عبداللہ خلیفہ خدا بخش” کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تجویز پیش کی جس پر پوری مہا سبھا کے افراد مالیگاؤں کے 7 شہیدوں کی خراجِ عقیدت پیش کئے، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی حکمت عملی سے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مالیگاؤں کے 7 شہیدوں کو مہا سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پروسیڈنگ میں بھی درج کیا گیا.
ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی بیباکانہ نمائندگی، مالیگاؤں شہر کے 7 شہیدوں کے وقار کو بڑھانے پر
رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی ,یوسف الیاس ,متحدہ محاذ گٹ نیتا و کارپوریٹرس
سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان خان سر,سلیم گڑبڑ,سہیل عبدالکریم ,انیس مستری, عارف حسین پاپا,ابوشعیب نہالی,عبدالرحمٰن انصاری,
افتخار بیلباغ,افتخار کبڈی,اجو انصاری و ذمہ داران و ورکرس جنتادل سیکولر ,ذمہ داران متحدہ محاذ نے مستقیم ڈگنیٹی کے بلند حوصلوں کو سلام پیش کیا ہے.

(جنرل (عام

ممبئی میں شدید گرمی کے درمیان 15 مئی سے پانی کی سپلائی میں کمی کا کیا اعلان, پانی کا استعمال احتیاط سے کریں! بی ایم سی نے ممبئی والوں سے کی اپیل۔

Published

on

Water-supply

ممبئی : برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ممبئی میں شدید گرمی کے درمیان 15 مئی سے پانی میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم سی نے یہ فیصلہ آبی ذخائر میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیا ہے۔ بی ایم سی نے لوگوں سے پانی کا صحیح استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ موجودہ سپلائی میں 15 مئی سے 10 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ ممبئی کے آس پاس 7 آبی ذخائر (جھیلیں) ہیں۔ یہ وہی ہیں جو ممبئی کی پیاس بجھاتے ہیں۔ ان میں اپر ویترنا، مودک ساگر، تانسا، درمیانی ویترنا، بھتسا، وہار، تلسی شامل ہیں۔ بی ایم سی نے موسم گرما میں پانی کے بحران سے بچنے کے لیے کٹوتی کا منصوبہ بنایا ہے۔ آبی ذخائر میں تقریباً 24 فیصد پانی رہ گیا ہے۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شہر کو پانی فراہم کرنے والے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے پیش نظر 15 مئی 2026 سے ممبئی میں 10 فیصد پانی کی کٹوتی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کٹوتی تھانے، بھیونڈی-نظام پور میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ علاقوں پر بھی لاگو ہوگی۔ کٹوتی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بی ایم سی نے یہ بھی کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی والوں کو بھاتسا ڈیم سے 1 لاکھ 47 ہزار 92 ملین لیٹر اضافی پانی اور اپر ویترنا ڈیم سے 90 ہزار ملین لیٹر اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔

بی ایم سی نے عوام سے انتہائی احتیاط کے ساتھ پانی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو نہانے کے لیے شاورز کے بجائے بالٹیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ دانت برش کرتے وقت نلکے چلنے سے گریز کریں، پائپوں سے گاڑیاں دھونے سے گریز کریں، اور گھروں اور سوسائٹیوں میں پانی کے رساؤ کو فوری طور پر ٹھیک کریں۔ ہوٹلوں، ریستوراں اور تجارتی اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پانی کی بچت کے اقدامات کریں۔ ان کوششوں سے پانی کی بچت ہوگی۔ بی ایم سی نے کہا کہ پانی کی یہ 10 فیصد کٹوتی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک کہ کافی بارش نہ ہو اور آبی ذخائر میں پانی کا کافی ذخیرہ نہ ہو۔ بی ایم سی انتظامیہ نے بتایا کہ 11 مئی 2026 تک ممبئی کو سپلائی کرنے والے آبی ذخائر میں کل 340,399 ملین لیٹر پانی باقی ہے، جو سالانہ مطلوبہ ذخیرہ کا صرف 23.52 فیصد ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹر : پونے ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ تباہ، طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا اور اڑتا ہوا طیارہ اچانک نیچے آگرا۔

Published

on

plane-crash

پونے : مہاراشٹر کے پونے سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی طیارہ تھا۔ حادثہ بارامتی کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیہی پولیس فورس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بارامتی کے گاؤں گوجوابی کے قریب گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹوں والا تربیتی طیارہ تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی / انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان