Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں پہلی بار پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایک ساتھ دیکھے گئے

Published

on

(خیال اثر )
کل بروز پیر بعد نماز مغرب شہر کے فیمس ہال میں شہر کے سبھی سینئر صحافیوں کا الیکٹرانک میڈیا نمائندوں اورمانو سماچار کی جانب سے استقبال کیا گیا جہاں شہر کے صحافیوں نے نئے میڈیا نمائندوں کو اصول و ضوابط، صحافتی قوانین، مثبت پہلوں، عوامی مفاد،غیر جانبداری، زبان وبیان سے متعلق ہدایت و رہنمائی کی۔ بمبئی سے تشریف لائے جناب عبدالحئی ،دھولیہ اردوپتر کار سنگھ کے صدر توّاب انصاری، بمبئی میں صحافتی خدمات انجام دینے والے یوسف رانا کا خصوصی استقبال کیا گیا۔وہیں عبداللہ انصاری کا ای ٹی وی بھارت کیلئے انتخاب ہونے پر استقبال کیا گیا. ان حضرات سمیت احتشام انصاری، احسان الرّحیم سر، زاہد اختر دیوان عام، جمیل پینٹر ،نسیم احمد (مالیگاؤں نیوز)، لقمان انصاری، مشتاق محاذ، ہریش مارو (پربندھ بھومی) وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔ جب کہ محمود احمد نشاط نیوز، نعیم دانش، ڈسپلین، سیّد زاہد روزنامہ، سلیم جہانگیر، اشفاق صدیقی، ابراہیم انصاری یوتھ آرگن، شکیل حنیف سر،سیّد علیم سکاڑ، مجاہد رکشا والے ریاض فیمس وغیرہ بھی مخلصانہ طریقے سے شریک رہے۔ وہی الیکٹرانک میڈیا نمائندوں نے بھی انکساری کے ساتھ اپنی تعلیمی لیاقت اور تعارف پیش کیا نئے پرانے صحافیوں کی ہم آہنگی سے ایک عجیب شادمانی کا ماحول رہا پر فکر اظہار خیال مقصدیت اور سنجیدہ سامعئین کے اشتراک سے یہ نششت نہایت کامیاب رہی اتّحاد و اتفاق اور آگے کالائحہ عمل اور اصلاحی نکات کو لیکر باہمی صلاح و مشورہ ہوا انور خان (فٹر)نے مانو سماچار کی طرف سے مہمانان کی خدمت میں گل اور شال کا نذرانہ پیش کیا وہی انور خان(فٹر) کو پترکار وکاس فائونڈیشن کی مقامی صدارت کا لیٹر بھی دیا گیاقانونی کاغذی تیاریوں پر خصوصی گفت شنید ہوئی بڑی بات یہ رہی کہ نصف سے صحافتی خدمات انجام دینے والے زبان داں بزرگ صحافی عبداللطیف جعفری (شامنامہ)نے مشفقانہ صدارت فرمائی اور فکر انگیز خطبہ صدارت سے نوازوہی تمام صحافیوں میں ہم آہنگی ہونے بعد آئندہ مثبت صحافت کے ذریئعےعوامی مسائل کو لیکر متحدہ طور پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com