Connect with us
Tuesday,27-May-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام رہنما ہدایات پر عمل کریں ، عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی کارروائی __ یوگیش چوہان

Published

on

yogesh-chohan

بھیونڈی: (نامہ نگار ) کوروناانفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس پر ہر شخص کو عمل کرنالازمی ہے۔اسی تناظر میں عام لوگوں کو بیدار کرنے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پرعمل کرنے کے لئے بھیونڈی انتظامیہ بالخصوص بھیونڈی زون 2 کے ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان اور ان کی ٹیم مسلسل کوشش کررہی ہے جس کے لئے خبروں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سے بھی عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے جس کے لئے عوام کے ذریعے کافی ستائش کی جارہی ہے.اس تناظر میں بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامی نیوز چینل کے لوگوں نے عوام کو گمراہ کرنے والی خبریں جیسے، بھیونڈی میں پاورلوم اور گارمینٹ فیکٹری بند، اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا کے ذریعے سے شیئر کرکے عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔اس کی تحقیقات کی جارہی ہے قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی شہر میں امن وامان برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پولیس کا گوونڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ کلین مہم میں 6 ملزمان گرفتار، فیکٹری بے نقاب

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقہ نشہ سے پاک گوونڈی مہم کے معرفت ممبئی پولیس نے ایک خصوصی مہم شروع کر رکھی تھی، جس کی مناسبت سے ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اب تک ۱۸ کروڑ روپے کے زائد کی منشیات ضبط کر نے کے ساتھ منشیات کی فیکٹری بھی بے نقاب کی ہے۔ یہ دعوی آج یہاں ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ۱۹ مارچ کو آر سی ایف پولیس نے گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ۴۵ گرام ایم ڈی ضبط کی تھی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش کے دوران ٹیم نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ممبئی اور نئی ممبئی سے انجام دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملزمین کے قبضے سے ۳ کلو گرام وزنی ایم ڈی برآمد کی ہے۔ ملزمین کی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ممبئی کے کرجت رائے گڑھ میں منشیات کی ورکشاپ ہے اور یہاں منشیات تیار کی جاتی ہے ساس دوران پولیس نے منشیات فیکٹری پر چھاپہ مار کر ۵ کلو سے زائد کی ایم ڈی اور اسباب ضبط کئے ہیں، جس سے منشیات سازی کی جاتی تھی۔ اب تک منشیات فروشوں کے معاملے میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری انجام دی گئی اور گوونڈی کو نشہ مکت مہم کے معرفت یہ مہم کارروائی کو انجام دیا گیا ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے منشیات سے پاک گوونڈی کےلئے شہر میں منشیات کے خلاف آپریشن میں بھی شدت پیدا کر دی ہے ۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی ورلی میٹر اسٹیشن بھی بارش میں زیر آب، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میٹرو انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

‎موسلا دھار بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا تو وہیں ورلی میٹرو میں پانی جمع ہونے کے سبب ورلی اچاریہ پر میٹرو سروس کچھ دیر کے لئے معطل کردیا گیا۔ ممبئی میں پہلی بارش میں ہی شہر میں سیلابی کیفیت طاری ہو گئی۔ اس ضمن میں میٹرو تین نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے, اس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کا کام جاری ہے۔ اور جس حصہ پر جہاں پانی کا بہاؤ دیکھا گیا ہے, وہ ابھی زیر تعمیر ہے اور عوام کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پرمسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ورلی اور اچاریہ اٹرے چوک کے درمیان ٹرین خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم آرے جے وی آر ایل سے ورلی تک ٹرین خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور باقاعدگی سے جاری ہے۔

‎آج اچانک اور شدید بارش کی وجہ سے، ڈاکٹر اینی بیسنٹ روڈ کے ساتھ واقع آچاریہ اٹرے چوک اسٹیشن کے زیر تعمیر داخلی/خارجی ڈھانچے میں پانی کے بہنے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داخلے خارج پر تعمیر کی گئی آر سی سی پانی کو برقرار رکھنے والی دیوار ملحقہ یوٹیلیٹی سے پانی کے اچانک داخل ہونے کی وجہ سے گر گئی, یہی وجہ ہے کہ میٹرو میں پانی جمع ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com