Connect with us
Sunday,06-July-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں سیلاب نے مچائی بھاری تباہی، 27 افراد ہلاک, ایک لاپتہ

Published

on

مہاراشٹر میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ ان علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے. اس سیلاب نے مغربی مہاراشٹر، خاص طور پر پونے، ستارا، شولا پور، سانگلی اور کولہا پور کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے اب تک 27 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک شخص کا ابھی تک لاپتہ ہے۔
مہاراشٹر کا ضلع شولاپور سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ضلع میں 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1716 مکانات سیلاب کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ اسی دوران، 34000 ہیکٹر پر لگائی گئی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ سویابین، گنے، کپاس اور سبزیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 500 کے قریب جانور بھی مر چکے ہیں۔
مہاراشٹر کے دوسرے اضلاع بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جن میں سانگلی دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں 9 افراد لقمۂ اجل ہوچکے ہیں. جبکہ ستارا میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔ اسی طرح، پونے شہر میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاپتہ شخص اپنے تین دوستوں سمیت نہر میں بہہ گیا تھا۔ جس میں سے 3 افراد کی لاش انتظامیہ نے برآمد کرلی ہیں۔ ایک شخص کی تلاش ابھی جاری ہے۔
پونے کے ڈویژنل کمشنر آفس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ جن میں سے 17 ہزار افراد کو صرف شولا پور سے منتقل کیا گیا ہے۔ پونے میں تقریبا 57 ہزار ہیکٹر فصلیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوگئیں۔ جس میں سے 34 ہزار ہیکٹر اراضی ضلع شولا پور میں ہے۔ شولا پور کی تحصیل موہول، کرمالہ، ملسیرس، مھاڑا تحصیل 14 اکتوبر کو 100 ملی میٹر بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب کی وجہ سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، لوگوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ اس صورتحال میں، بہت سے پریشان کسان اور دیگر مہاراشٹر حکومت سے جلد از جلد معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل اے پرینیتی شندے نے بھی جلد از جلد حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بھی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جلد سے جلد جائزہ لیں تاکہ متاثرین کو معاوضہ دیا جاسکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(Monsoon) مانسون

ممبئی والوں کے لیے ایک اہم خبر… 5 دن کے لیے ہائی ٹائیڈ وارننگ، ممبئی میں بارش کے لیے یلو الرٹ، آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی اور بی ایم سی ایڈوائزری پڑھیں

Published

on

high-tide

ممبئی : 24 جون سے 28 جون، 2025 تک مسلسل 5 دنوں کے لیے اونچی لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس لیے، اس مانسون سیزن کے دوران، یعنی جون سے ستمبر تک 4 ماہ کی مدت کے دوران، سمندر میں 19 اونچی لہریں آئیں گی۔ تیز لہر کے دوران سمندر میں ساڑھے چار میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اٹھیں گی۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول روم نے اس مانسون کے دوران سمندر میں اونچی لہر کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ کنٹرول روم نے جون سے ستمبر کے درمیان 19 بار سمندر میں اونچی لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ 26 جون 2025 کو سمندر میں بلند ترین لہریں 4.75 میٹر تک اٹھیں گی۔ بی ایم سی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اونچی لہروں کے دنوں میں ساحل کے قریب نہ جائیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے 23 جون سے 26 جون تک ممبئی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ممبئی میں ان دنوں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ صرف بارش ہی نہیں، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بھی تیز لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس لیے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے کنارے جانے سے گریز کریں اور محتاط رہیں۔ ممبئی میں ہفتہ بھر بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، شہر ابر آلود رہے گا اور 23 اور 24 جون کو شدید بارشیں ہوں گی۔ درجہ حرارت 26 ° C سے 32 ° C کے آس پاس رہے گا، جس سے موسم گرم اور مرطوب ہو جائے گا۔

ممبئی میں 25 جون کو بارش تھوڑی کم ہو سکتی ہے۔ اس دن ہلکی بارش متوقع ہے اور درجہ حرارت 25 ° C سے 32 ° C کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ لیکن 26 جون کو دوبارہ تیز بارش ہو سکتی ہے اور درجہ حرارت 24 ° C سے 31 ° C کے درمیان رہے گا۔ بارش 27 اور 28 جون کو بھی جاری رہے گی، لیکن دن کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور 30 ​​ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ان دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ° C اور 24 ° C کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تیز لہر کا وقت

  • 10:23 pm – 4.37 میٹر
  • 21:59 pm – 3.80 میٹر

کم جوار کا وقت

  • 16:11 گھنٹے – 2.00 میٹر
  • 04:20 گھنٹے – 0.39 میٹر (اگلے دن 24 جون 2025)

جون 2025
24 جون، 11:15 am – 4.59 میٹر
25 جون، دوپہر 12:05 بجے – 4.71 میٹر
26 جون، دوپہر 12:55 بجے – 4.75 میٹر
27 جون، دوپہر 1:40 بجے – 4.73 میٹر
28 جون، دوپہر 2:26 بجے – 4.64 میٹر

جولائی 2025
24 جولائی، 11:57 am – 4.57 میٹر
25 جولائی، 12:40 pm – 4.66m
26 جولائی، 1:20 pm – 4.67m
27 جولائی، 1:56 pm – 4.60m

اگست 2025
10 اگست، دوپہر 12:47 بجے – 4.50 میٹر
11 اگست، دوپہر 1:19 بجے – 4.58 میٹر
12 اگست، دوپہر 1:52 بجے – 4.58 میٹر
23 اگست، دوپہر 12:16 بجے -4.54 میٹر
24 اگست، دوپہر 12:48 بجے – 4.53 میٹر

ستمبر 2025
8 ستمبر، دوپہر 12:10 بجے – 4.57 منٹ
9 ستمبر، 12:41 بجے شام – 4.63 منٹ
10 ستمبر، 1:15 am – 4.59 میٹر
10 ستمبر، 1:15 pm – 4.57m
11 ستمبر، 1:58 am – 4.59 میٹر

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش ٹرین سروسیز متاثر

Published

on

rain delhi

ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب پوائی جھیل لبریز ہوگئی ہے تو کئی جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا, لیکن بارش کے سبب لوکل ٹرینوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی۔ سینٹرل ریلوے پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ کو ویسٹرن لائن پر بھی ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی, گزشتہ شب سے جاری بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا ہے۔ ممبئی میں آئندہ ۲۴ گھنٹے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بی ایم سی کے مطابق بارش کے دران معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ بیسٹ بسوں کو بارش کے سبب ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا, جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کے سبب ٹریفک نظام بھی متاثر تھا کرلا، ساکی ناکہ اندھیری، ممبئی قلابہ سانتا کروز میں بھی بہتر بارش درج کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com