Connect with us
Saturday,21-November-2026

مہاراشٹر

سرکاری امداد نہیں ملنے پر سیلاب زدہ متاثرین برہم

Published

on

دھولیہ:۱۹۶۷؁ کےبعد سے اگست ۲۰۱۹؁ میں پہلی بار دھولیہ کی پانجرا ندی میں زبردست طغیانی سے سینکڑوں گھرزیر آب ہوگئے ، ان میں سے اکثر بدن کے کپڑوں کے علاوہ تمام اسبابِ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اکل پاڑا ڈیم سےپانی چھوڑنے سے قبل پانجرا ندی کنارے بسنے والوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے جلد از جلد گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جان بچانے کی خاطر لوگوں نے اپنے افراد خانہ کے ساتھ محفوظ جگہ پر پناہ لینے میں ہی عافیت سمجھیں۔میونسپل کارپوریشن اور ضلع کلکٹر کی جانب سے تحقیقات کرنے پر علم ہوا کہ ندی کناروں پر پانی کی طغیانی نے آفت برپا کرکے ساکنین کو کنگال کردیا ہے۔ اس ضمن میں پنچ نامہ کرنے کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن اب تک متاثرین کی ہمدردی میں حکومت کی جانب سے مالی تعاون کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔ گھریلوں لوازمات کے علاوہ مویشوں کو کھونے کا غم متاثرین کے دل ودماغ میںگردش کررہا ہے۔ دیوپور علاقہ میں واقع بابا صاحب امبیڈکر نگرو سائی بابا نگر کے متاثرہ افراد نےمل کر سدّیشور اسپتال کے راستے کے بیچ بیٹھ کر راستہ روکو آندولن شروع کردیا ہے۔ مقامی کارپوریٹربھگوان گوڑی کا گھراؤ کیا گیا ساتھ ہی سماجی خدمتگار پرفل پاٹل پر عوام نے اپنا غصہ اتارنے کو کوشش کی ۔کارپوریٹر بھگوان گوڑی اور علاقائی لیڈر پرفل پٹیل کے ذریعہ انتظامیہ کو اندولن کی خبر ملتے ہی بابا صاحب امبیڈکر نگر و سائی بابا نگر کے متاثرین کا پنچ نامے کی کاروائی کو انجام دیا جانے لگا۔میونسپل کارپوریشن کے افسران و محصول محکمہ کے افسران نے ہر متاثرین کے نقصانات کا اندارج کیا ہے۔ متاثرین مجبوری کی حالت میں آندولن پر بیٹھ گئے تھے کیونکہ تین دن گررنے پر بھی کوئی ان کے زخم پر مرہم لگانے والانہیں تھا۔ اندولن کی خبر سن پنچ نامہ کیا جانے لگا ، کیونکہ دھولیہ شہرمیں آج شام وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی آمد ہے، متاثرین کا آندولن ختم نہیں ہوتا تو وزیر اعلیٰ کے دھولیہ مہا جنا دیش یاترا کے دورے پر منفی اثرات کے امکانات کا خدشہ تھا۔ حالانکہ بی جے پی کی قد آور لیڈر و مرکزی وزیر سشما سوراج کی موت واقع ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ بھی ہوسکتا ہے،لیکن افسران کسی بھی قسم کا جوکھم اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ پنچ نا مہ کا دلاسہ دے کر متاثرین کو خاموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پنچ نامہ ہونے کے بعد باباصاحب امبیڈکر نگر و سائی بابا نگر کے متاثرین افراد نے کہا کہ صرف پنچ نامہ کرنے سے ہمارا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک حکومت نے ہمیں مالی تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ جلد از جلد حکومت کی جانب سے ہمیں مالی امداد فراہم نہیں کی گئی توہم بہت بڑے پیمانے پر دھرنا آندولن کرکے ہمارا حق حاصل کرلیں گے۔ کیونکہ ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے معصوم بچوں کا خیال رکھ کر ہماری زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کرائی جائیں ورنہ ہم شہر کے دیگر راستوں کو بھی بند کردیں گے۔مقامی کارپوریٹر و سماجی خدمتگار نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہم مل کر حکومت سے درخواست کریں گے ہمیں یقین ہے حکومت ضرور تعاون کریں گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ حاجی اسماعیل مسافر خانہ مسجد کے انہدامی کارروائی پر روک

Published

on

high-crout

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے ایک بڑا فیصلہ صادر کیا ہے مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد کی انہدامی کارروائی پر عارضی پابندی اور روک لگائی ہے بی ایم سی اور متعلقہ سے جواب طلب کیا ہے مسافر خانہ مسجد پر انہدامی کارروائی کا تنازع شدت اختیار کرگیا تھا اس معاملہ میں آج بی ایم سی انتظامیہ نے کارروائی بھی شروع کی تھی بی ایم سی مسجد انہدام کی نوٹس جاری کی تھی مدعی عبدالرزاق کی عرضی پر فوری سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے دریافت کیا کہ اس معاملہ میں اتنی عجلت کیوں ہے تو ان کے وکلا نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ مسجد سے وابستہ ہے اور ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں اسٹے اور کسی بھی کاروائی پر روک لگایا تھا لیکن کے باوجود بی ایم سی نے نوٹس جاری کی ہے یہ ملکیت فی الوقت وقف کی ملکیت نہیں اس معاملہ میں وقف ٹرینونل میں معاملہ زیر سماعت ہے سپریم کورٹ نے مسجد سے متعلق جو بھی احکامات دئیے ہیں اسے برقرار رکھنےکا حکم ممبئی ہائیکورٹ نے دیا ہے اس کے ساتھ ہی فریقین و متعلقین و بی ایم سی انتظامیہ ۲۵ نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے فی الوقت مسجد پر کاروائی موخر کردی گئی ہے اس کےاطرا ف داؤد ابراہیم کا یادگار پشتینی گھر کو منہدم کر کے ملبہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سے قبل مسجد پر کارروائی کی مخالفت میں احتجاج بھی کیا گیا تھا نظم و نسق کے مسئلہ کے سبب ایک ہزار پولس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان