Connect with us
Tuesday,28-July-2026

(جنرل (عام

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ، 3 فوجی اور دو دہشت گرد ہلاک

Published

on

Jammu-Kashmir

جموں کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر جاری ہے۔ اس تصادم میں تین فوجیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں ایک جی سی او افسر بھی شامل ہے۔ انکاؤنٹر میں دو خطرناک فدائین بھی مارے گئے ہیں۔ یہ واقعہ راجوری کے درہل علاقے کا ہے۔ معلومات کے مطابق دیر رات فوجی کیمپ کے قریب کچھ حرکت دیکھی گئی۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران فوج نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔

فوجی اہلکار نے بتایا کہ راجوری کے درہل علاقے میں پرہل میں دو دہشت گرد فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن اب اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ حملہ راجوری سے تقریباً 25 کلومیٹر دور فوجی کیمپ پر ہوا، جس میں ہمارے تین بہادر فوجی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ کوئی شخص درگل میں فوج کے پرگل کیمپ کے تار کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ پرگل سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر اضافی فورس طلب کی گئی ہے۔ اب تک دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ملک 15 اگست کو آزادی کی 75ویں سالگرہ منائے گا۔

منگل کو راجوری ضلع میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے ایک پرانے اور زنگ آلود گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے منجاکوٹ علاقے کے گمبیر مغلاں میں نالے کے کنارے گرنیڈ کو دیکھا، اور مقامی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ اہلکار کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے دھماکہ خیز مواد کو کنٹرول بم سے تباہ کر دیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پنجاراپور پمپنگ اسٹیشن کا کام شروع، شہر کے بعض مغربی و مشرقی مضافاتی علاقوں میں 15% پانی کی فراہمی میں کٹوتی کا امکان

Published

on

Water-supply

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا ہائیڈرولک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجرا پور میں ممبئی-3 اے پمپنگ اسٹیشن پر موجودہ 6.6 کے وی ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ نتیجتاً، پنجرا پور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ نتیجتاً، شہر کے کچھ حصوں اور ذیلی حصوں میں پانی کی فراہمی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ مشرقی مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔ اس منصوبے میں پنجرا پور میں ممبئی-3اے پمپنگ اسٹیشن پر 6.6 کے وی ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت، 10 موجودہ پرانے ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو 10 نئے، جدید ترین، اور موثر ایچ ٹی کنٹرول پینلز سے تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، کل 10 ایچ ٹی کنٹرول پینلز میں سے 4 کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ کام منگل، 28 جولائی 2026 کو صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کو صبح 5:00 بجے تک کیا جانا ہے۔ کام کو محفوظ طریقے سے اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ‘ممبئی 3اے پمپنگ اسٹیشن’ کو تقریباً 20 گھنٹے تک بند کرنا ضروری ہے۔ نتیجتاً، پنجراپور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی اس 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 کی صبح 9:00 بجے سے 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ اس کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کالا چوکی ایک پستول و کارتوس کے ساتھ جرائم پیشہ گرفتار

Published

on

Aarif-Cheena

ممبئی : ممبئی کے کالا چوکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک 32 سالہ جرائم پیشہ عارف محمد اسلم شیخ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول 6 کارآمد کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ محمد اسلم شیخ کے قریب مارپیٹ کے 8 معاملات درج ہیں اس کے ساتھ باندرہ اور سہار پولیس اسپٹیشن مییں ایک کیس درج ہے ملزم کو دو مرتبہ شہر بدر بھی کیا گیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر منوج کمار شرما اور ڈی سی پی انوراگ جین کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش بے نقاب, مہاراشٹر سائبر کی کارروائی 500 سے زائد اکاؤنٹس گمراہی میں ملوث

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران تشدد اور ملک گیر سطح پر بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر سیل نے بے نقاب کر کے ایسے 500 ہینڈل کی نشاندہی کی ہے جو ملک کے باہر سے فعال و سرگرم تھے اس میں پاکستانی سازش کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر غلط بانیہ, غلط معلومات مہمات بدنیتی پر مبنی مشمولات پھیلانے کے معاملہ میں سائبر سیل نے کارروائی کی ہے اس میں 500 ایسے اکاؤنٹس کو نشاندہی کے بعد بند بھی کر دیا گیا ہے, یہ اکاؤنٹس ملک میں قومی سلامتی اور سماجی آہنگی کو بری طرح سے متاثر کرنے میں فعال تھے۔ کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی سے متعلق ملک گیر احتجاج کے پیش نظر مہاراشٹر سائبر نے ایک کارروائی کے دوران ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے ان کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا اور ایسے ویڈیو جو اے آئی اور دیگر طریقہ کار سے تیار کی گئی تھی۔ ڈیپ فیک ویڈیو کی جانچ میں گمراہ کن ویڈیو پائے گئے اس سے عوام میں بدامنی پھیلانے کی کوشش قومی سلامتی کو متاثر کرنا شامل ہے۔ سماج دشمن عناصر اس قسم کے اکاؤنٹس سے گمراہ کن پروپیگنڈے کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا سے مونیٹرنگ کے دوران 429 اکاؤنٹس و قابل اعتراض موبد کو سوشل میڈیا سے ہٹایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکس, انسٹاگرام, فیس بک, یو ٹیوب سمیت دیگر ذرائع شامل کئے گئے جن پر گمراہ کن مشمولات شامل کئے گئے تھے۔ تقریبا 100 ایسے اکاؤنٹس بھی پائے گئے جو اے آئی کی مدد سے گمراہ کن پوسٹ کر رہے تھے۔ 140 سے زائد پوسٹ اور پروفائلز بھی اس میں شامل ہے, جو مصنوعی اے آئی سے تیار کئے گئے تھے, اس کی تصدیق ایس پی اجئے کمار بنسل نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پوسٹ اور ویڈیو اب بھی وائرل ہے ایسے میں پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان