Connect with us
Monday,06-July-2026
تازہ خبریں

جرم

کورونا کا خوف:دلبرداشتہ نوجوان نےخودکشی کی

Published

on

sucied

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار کے بند ہونے سے دلبرداشتہ اور کورونا وائرس سے خائف اترپردیش کےضلع رامپور کے ایک نوجوان نے بلیٹ سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔
موصول اطلا ع کے مطابق فیصل رامپور کے پرگنا گاؤں کے کرشنا کالونی کے رہتا تھا۔ وہ الکٹرانک ٹیکنیشین کا کام کرتا تھا۔جب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا تھافیصل کافی مایوس رہنے لگا تھا۔
فیصل کے قریبی واجد کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے فیصل عموما یہ بات کہتا تھا کہ کورونا کسی کو زندہ نہیں رہنے دے گا اور ایک دن تمام لوگوں کی جان لے لے گا۔واجد کے مطابق فیصل کافی مایوس ہوگیا تھا اور اس کی کافی کوششوں کے باجود اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بدھ کی رات اس نے بلیٹ سے اپنا گلا کاٹ لیا۔
اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے لیکن وہ زیادہ خون نکلنے کی وجہ سے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔وہی ایک دوسرے معاملے میں سہارنپور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مایوسی کا شکار ایک30 سالہ دلت نے خودکشی کرلی۔
موصول اطلاع کے مطابق سہارنپور کے سروا گاؤن کے رہنے والا ببلو لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں ہی رہنے پر مجبور کئے جانے سے کافی مایوس تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا ذریعہ معاش بھی بند ہوگیا تھا۔جس سے وجہ سے کافی دلبرداشتہ تھا اور بدھ کو شام اپنی بیوی سے جھگڑا بھی کیا تھا۔وہ گھر سے چلا گیا اور شام کو دیسی ریوالور کے ساتھ واپس آیا۔اسے ببلو نے خود کو گولی مارلی۔

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی : شئیر مارکیٹ میں نفع کے نام پر ۳۰ کروڑ کی ٹھگی ای او ڈبلیو کی کارروائی، ملزم گرفتار، ایک کروڑ برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی انویس ٹوک ایپ کے نام پر شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں سرمایہ کاروں کو ۲ سے ۵ فیصد نفع دینے پر دھوکہ دہی اور بے۔ ضابطگی کے معاملہ میں ممبئی اقصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ای او ڈبلیو میں ایم پی آئی ڈی ایکٹ سمیت دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا تھا جس میں انویس ٹوک نامی کمپنی نے ۳۰ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس میں ۴۲ سرمایہ کاروں سے دغابازی کی گئی ہے, جس کی مالیت ۳۰ کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو یونٹ ۵ کو اطلاع ملی کہ لوگوں سے دھو کہ بازی کرنے والا گجرات میں روپوش ہے۔ اس پر ای او ڈبلیو کی ٹیم نے گجرات سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کروڑ ۶۵ لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پونجی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرے تاکہ وہ دھوکہ بازی کا شکار نہ ہو, اس کے ساتھ ہی آبی آئی کی اسکیم کے مطابق ہی شہری سرمایہ کاری کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان