سیاست
کسانوں کے صبر کا امتحان نہیں لیا جانا چاہئے: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے لیکن اسے یہ سوچنا چاہئے کہ ابھی یہ وقت امتحان لینے کا نہیں بلکہ کاشتکاروں کی مشکلات کو حل کرنے اور انہیں ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔
کانگریس لیڈر سنیل جاکھڑ نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کسانوں کے معاملے پر ہٹ دھرمی کررہی ہے اور کسانوں کی بات سننے کے بجائے وہ اپنی بات پر اڑی ہے اور اپنی بات منوانے کے لئے کسانوں کو بانٹنے کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو بانٹنے کے بجائے ان کی باتیں سننی چاہئے اور ان کے صبر کو چیلنج نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت صبر کا امتحان لینے کا نہیں بلکہ سب کو ساتھ لینے اور کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ شرح صدر سے کسانوں کی باتیں سنیں اور ان کے مطالبات کو دھیان سے سن کر ان کے مسائل حل کرے۔ اسے سخت موقف چھوڑ کر تینوں قوانین کو واپس لینا چاہئے اور کسانوں کی باتوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔
کانگریس کے بھارت بند کی حمایت کرنے کے سوال کے بارے میں انہوں نے اس بات کو تسلیم کیاکہ اس بند سے ملک کے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن سب کو کسانوں کی پریشانی کو سمجھنا چاہئے اور کسانوں کا تعاون کرکے بھارت بند کی حمایت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح قومی سلامتی کو کرایہ کے لوگوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا اسی طرح ملک کے غذائی تحفظ بھی کرائے کے کسانوں کے ہاتھ میں نہیں دیا جاسکتا۔ لہذا حکومت کو کسانوں کے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔
سیاست
راج ٹھاکرے : مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دادا جی بھوسے سے تحریری حکم جاری کرنے کی اپیل، مہاراشٹر میں صرف مراٹھی اور انگریزی پڑھائی جائے، ورنہ…

ممبئی : مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے راج ٹھاکرے نے بدھ کے روز ریاست کے اسکولی تعلیم کے وزیر دادا جی بھوسے سے خصوصی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد تحریری حکم نامہ جاری کریں۔ اس ترتیب میں واضح طور پر لکھا جائے کہ کلاس 1 سے صرف دو زبانیں مراٹھی اور انگریزی پڑھائی جائیں گی۔ ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی نہیں بنایا جائے گا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تین زبانیں پہلے پڑھانے کے فیصلے کی بنیاد پر ہندی کتابوں کی چھپائی شروع ہو گئی ہے۔ اب جبکہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں، کیا حکومت اپنے ہی فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا سوچ رہی ہے؟
راج ٹھاکرے نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ تین زبانیں پڑھائی جائیں، لیکن اگر ایسا کچھ ہوا تو ایم این ایس احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس کی تحریک کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ راج ٹھاکرے نے مزید کہا، ‘ملک کی کئی ریاستوں نے پہلی کلاس سے صرف دو زبانیں رکھی ہیں اور ہندی کو لازمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کی وجہ ان کی لسانی شناخت ہے۔ آپ (بھسے کو مخاطب کرتے ہوئے) اور آپ کے کابینہ کے ساتھی بھی پیدائشی طور پر مراٹھی ہیں۔ کب آپ دوسری ریاستوں کے لیڈروں کی طرح ہندی کی مخالفت کریں گے اور اپنی زبان کی شناخت کو بچائیں گے؟ ہمیں امید ہے کہ حکومت بھی ان ریاستوں کی طرح اپنی زبان کے لیے سخت جذبات کا مظاہرہ کرے گی۔
گزشتہ دو ماہ سے مہاراشٹر میں پہلی کلاس سے ہندی زبان پڑھانے کو لے کر ابہام پایا جاتا ہے۔اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کلاس 1 سے طلباء کو تین زبانیں پڑھائی جائیں گی جن میں ہندی تیسری لازمی زبان ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا نے اس کی مخالفت کی، جس سے لوگوں میں غصہ پھیل گیا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ لوگوں کا غصہ اتنا تھا کہ حکومت نے اعلان کیا کہ ہندی کو تیسری لازمی زبان نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درحقیقت ہندی قومی زبان نہیں ہے۔ یہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بولی جانے والی زبانوں میں سے صرف ایک ہے۔ سیکھنے کو لازمی قرار دینے پر اتنا زور کیوں دیا گیا؟ سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومت کس دباؤ میں ڈگمگا رہی ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچوں کو پہلی جماعت سے ہی تین زبانیں سیکھنے پر کیوں مجبور کیا جائے؟
ٹھاکرے نے مزید پوچھا کہ اس سلسلے میں آپ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب والے اسکولوں میں پہلی جماعت سے صرف دو زبانیں پڑھائی جائیں گی۔ لیکن ابھی تک اس اعلان کا تحریری حکم کیوں جاری نہیں کیا گیا؟ ان کا خط ایک ایسے وقت آیا ہے جب حکومت نے مختلف حلقوں کے احتجاج کے بعد کلاس 1 سے 5 تک مراٹھی اور انگریزی کے بعد ہندی زبان کو لازمی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اگرچہ بھوسے نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ حکومت ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے پر بات چیت کے بعد فیصلہ کرے گی، لیکن ابھی تک کوئی سرکاری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا