Connect with us
Wednesday,05-August-2026

سیاست

زیورائیرپورٹ کے لئے کسانوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی زمین دی

Published

on

farmer

نوئیڈا کے جیور میں بننے والے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے لئے بدھ کو کسانوں نے اپنی زمین کے کاغذات وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپ دیئے۔
وزیر اعلی نے بھی فورا ان کاغذات کو جمنا اتھارٹی کو سونپ دئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کسانوں سے ملاقاتکی اور جیور ائیرپورٹ کی زمین کی فراہمی کے لئے ان کو مبارک باد دی۔ وزیر اعلی سے ملنے چھ گاؤں سے 30 کسان آئے تھے۔ یوگی نے کسانوں کے درمیان تصدیق نامہ بھی تقسیم کئے اور کہا کہ خوشحالی کےلئے ترقی بہت ضروری ہے۔
زمین کی دستیابی سے ائیر پورٹ بنانے والی کمپنی کے انتخاب میں سہولت ہوگی۔ نوئیڈا ائیر پورٹ بنانے کے لئے کل 1334 ہیکٹر زمین کی ضرورت ہے۔ اس میں سے 92 ہیکٹرسرکاری زمین پہلے ہی ائیرپورٹ کے نام کی جاچکی ہے۔ 1239 ہیکٹر زمین کسانوں سے حاصل کی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اب تک 1005 ہیکٹر زمین حاصل کرچکا ہے۔ جس کے عوض میں کسانوں کو 2490 کروڑ روپئے بطور معاوضہ دئے جاچکے ہیں۔
ائیر پورٹ بنانے کے لئے کمپنی کے انتخاب کی ایک بڑی شرط یہ ہے کہ کل زمین کا 80فیصدی قبضے میں ہوتبھی کمپنیاں درخواست دیں گی۔ اس نمبر کو حکومت جلد ہی حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اب زمین کی فراہمی کا کام تقریبا پورا ہوگیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹائیگر گروپ سربراہ سنجے کھنڈاکلے کے حامیوں پر ایم آئی ڈی میں کیس درج، نظم ونسق خراب و غیر قانونی طریقے سے مورچہ نکالنے کا الزام

Published

on

police case

ممبئی ٹائیگر گروپ کے سر براہ اور آر پی آئی لیڈر سنجے کھنڈاکلے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے. سنجے کھنڈاکلے کی حمایت میں مورچہ نکالنے والے مظاہرین کے خلاف بھی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے مورچہ نکالنے, ٹریفک نظام میں خلل پیدا کرنے, سرکاری حکم کی حکم عدولی, حکم امتناعی کی خلاف ورزی سمیت بھارتیہ نیائے سنہتا بی این ایس کی دفعات 189(1),189(2),223,285,37,135 ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اس میں پولیس نے مفرور ملزمین گوتم مورے, چھایا کھنڈاکلے, راجو سون کامبلے,جتیندر سونانونے, صدام ملانی, ریشماں خان, دلیپ کامبلے, گورکھ کامبلے, سجیت کامبلے سمیت 40 سے 50 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے بلا اجازت مورچہ نکال کر نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کیا اور ٹریفک میں خلل پیدا کی اسی لئے پولیس نے یہ معاملہ درج کیا ہے. سنجے کھنڈاکلے کی حمایت میں مورچہ نکال کر مظاہرین پولیس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے, لیکن اس مورچہ کے بعد اب پولیس نے سنجے کھنڈاکلے کی تلاش میں شدت پیدا کر دی ہے, کیونکہ سنجے کھنڈاکلے پر زمین قبضہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور وہ اس معاملہ میں مطلوب ملزم ہے, ایسے میں مورچہ نکالنے کے بعد پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش تیز کر دی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولیس نے دی ہے,

Continue Reading
Advertisement

رجحان